Friday, May 3
Shadow

وقار احمد میر -شاعر -مصنف -وادی نیلم

وقار احمد میر
      خطہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے باشعور ، باصلاحیت و ادبی شخصیات میں ایک تابندہ نام وقار احمد میر کا ہے ۔ آپ کی دو تصانیف  منظر عام پر آنے کے بعد مقبولیت حاصل کر چکی ہیں ان میں 2014ء میں شائع ہونے والی آپ کی تصنیف ” کہکشاں ” ( وادی نیلم کے شعرا کا منتخب کلام ) اور دوسری تصنیف اصناف ادب ( توصیحی لغت ) شامل ہے ۔ آپ کا ادبی  رجحان مزاحیہ نثر ، شاعری ، مضمون نگاری ، تحقیق کی جانب ہے ۔  آپ نے ایف ۔  ایس ۔ سی کا امتحان شاہین ماڈل کالج مظفرآباد ، بی ۔ اے کا امتحان  پی ۔ جی ۔ سی مظفرآباد  ، ایم ۔ اے اکنامکس کراچی یونی ورسٹی ، ایم ۔ اے اردو مظفرآباد یونی ورسٹی  ، ایم ۔ فل اردو کا امتحان علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے امتیازی نمبرات سے پاس کیا ۔ ایف ۔ ایس ۔ سی کے دوران اپنے استاد محترم ڈاکٹر افتخار احمد  مغل مرحوم کے فیضان صحبت کی بدولت ادب کی جانب ان کا رجحان بڑھا ۔ آپ کا ایک شعری مجموعہ اور چند مضامین زیر طبع ہیں ۔

(یہ تعارف شبیر احمد ڈار نے مرتب کیا ہے )

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact