Tuesday, April 30
Shadow

Tag: سکالرشپ

پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

ہماری سرگرمیاں
Micro Scholarship Program 2023 Scholarships Background Sponsor a Scholarship!   ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو خوش قسمت ہیں کہ نعمتوں اور خوشیوں سے بھرپور ایک شاندار زندگی حاصل کرتے ہیں۔ کچھ لوگ بہت کامیاب کیریئر اور اس کے ساتھ آنے والی تمام آسائشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہیں کہ وہ اتنی بھرپور زندگی حاصل کر سکیں۔ زیادہ کامیاب نہ ہونے کی ان کی اپنی وجوہات ہیں اور وہ اب بھی اپنی زندگی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم میں سے جو خوش قسمت ہیں کہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے شاندار تعلیم حاصل کی انہیں شاندار اسکولنگ اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع ملے۔ زیادہ تر لوگ جو کامیاب زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کا بھی اپنی تعلیم میں اچھی کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اگر آپ امیر پس منظر سے نہیں ہیں تو ...
آزادکشمیر کے جنگلات کیوں کم ہورہے ہیں؟

آزادکشمیر کے جنگلات کیوں کم ہورہے ہیں؟

آرٹیکل, آزادکشمیر
تحریر : مظہر اقبال مظہر ، لندن گلوبل فاریسٹ واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ برسوں میں آزاد کشمیر کے جنگلات کا تقریباً چار ہزار دو سو ایکڑ رقبہ کم ہوگیا ہے۔ جب آزاد جموں و کشمیر کی پہلی حکومت بنی تو جنگلات کا کُل رقبہ 32 فیصد تھا۔آج یہ رقبہ سُکڑ کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔ آزادکشمیر میں جنگلات کے تحفظ کا قانون اتنا ہی پرانا ہے جتنی آزادکشمیر کی اپنی عمر ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ ایند ایگریکلچر آرگنائزیشن کی آرکایئوز میں آزادریاست جموں وکشمیر کا 1948 کا ایک قانون ٹِمبر پروٹیکش ایکٹ محفوظ ہے جس کا مقصد آزاد کشمیر کی حدود میں لکڑی کی سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ جہاد ِ آزادی کے زمانے میں اس قسم کے قوانین کا پاس ہونا اس وقت کے سماجی ڈھانچے ، جرائم کی نوعیت اور حکومت وقت کی دلچسپیوں کے حوالے سے ایک علیٰحدہ بحث کو جنم دیتا ہے جسے ہم کسی اور وقت کے لیے اٹھا لیتے ہیں۔ مذکورہ بالا قانون...
مظہرا قبال مظہر کے افسانوں میں درد کی کیفیات کا بھرپور اظہار ، نعمان حیدر حامی

مظہرا قبال مظہر کے افسانوں میں درد کی کیفیات کا بھرپور اظہار ، نعمان حیدر حامی

تبصرے
تبصرہ کتاب  : بہاولپور میں اجنبی //    تبصرہ نگار : نعمان حیدر حامیؔ     چند دن پہلے مظہر اقبال مظہر کی تصنیف ”بہاولپور میں اجنبی“ کے مطالعہ کا موقع ملا تو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تاریخ اور تحقیق سے لکھنے والے ابھی بھی موجود ہیں۔ ایک لمبے عرصے کے بعد ایسی منفرد اور جامع تصنیف زیرِ مطالعہ آئی تو پڑھ کر جس قدر مزہ آیا ناقابل بیان ہے۔ "بہاولپور میں اجنبی"نہایت معلوماتی اور دلچسپی سے بھرپور  کتاب ہے۔ اس میں تہذیب اور ثقافت کے ساتھ ساتھ نوابوں کے دور کی خوب عکاسی کی گئی ہے۔ مصنف مظہر اقبال مظہر ایک منجھے ہوئے لکھاری کے ساتھ ساتھ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔  کتاب ”بہاولپور میں اجنبی“ کا نفسِ مضمون سفر نگاری ،تاریخی پسِ منظر،دکھ درد اور نوجوان نسل کو ماضی کی حسین یادوں سے واقفیت حاصل کروانا ہے۔ ساری کتاب کے موضوعات ایک طرف اور کتاب می...
تخلیق کاری محبوبیت الٰہی کا ایک دلآویز اظہار

تخلیق کاری محبوبیت الٰہی کا ایک دلآویز اظہار

آرٹیکل
تحریر : مظہراقبال مظہر تخلیق کاری  محبوبیت ِ الٰہی کا ایک دل آویز اظہار بھی ہے اور معبود کا شکر بجا لانے کا والہانہ انداز بھی۔ انسان بذاتِ خود تخلیق کی اوج ہی نہیں ، اپنے خالق کا مجسم ِ خیال بھی ہے۔ تخلیق کو وجود میں آنے سے قبل خیال کے سانچے میں ڈھلنا ہے،اور یہ ایک قدرتی عمل ہے۔ وہی قدرت جسے ازنِ الٰہی بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گویا تخلیق کا خمیر حضرتِ انسان کی سرشت میں شامل ہے۔ یوں تخلیق کاری عدم سے وجود کی طرف سفر کا لازمی جزو ٹھہری۔ وجودِہستی کو روح ِ تخلیق سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اور اگر روح امرِ ربّی ہے تو تجسیم بھی دوامِ خیالِ مصّور ہے۔ تصور کے بت کو تراش کر جو مجسم صورت بنتی ہے وہی تخلیق بھی ہے اور وہی مرکزِ نگاہِ مصّور بھی۔ اگر خدا نے انسان کو اپنی ہی فطرت پر پیدا کیا تو یہ کیسے ممکن تھا کہ تخلیق کا جو عمل اس کے وجود میں آنے کا باعث بنا ، وہ اس کی سرشت م...
پریس فار پیس فا ؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی وظائف  چار ستمبر کو  ہوگی

پریس فار پیس فا ؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی وظائف چار ستمبر کو ہوگی

ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزپریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ تحریری مقابلہ اور تعلیمی وظائف  چار ستمبر بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے  لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوگی- تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر نگہت یونس ہوں گی جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان کریں- تقریب میں پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان   کے شرکا میں ایوارڈز ،سرٹییفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے -پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق  تقریب میں مظفرآباد ، راولاکوٹ اور باغ کی نمایاں ادبی اور علمی شخصیات بھی شریک ہوں گی - پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نا ڑشیر علی خان میں سیاحت کے فروغ اور مقامی مسائل اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئےدو ماہ قبل ایک   تحریری  مقابلے کا انعقاد کیا گیا  تھا جس میں بیس لکھاریوں ، شعرا اور نوجوان اہل قلم ن...
پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر  کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزآزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اور سیاحتی ترقی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار یونس خان نے فنی مرکز براۓ خواتین ناڑ شیر علی خان میں نوجوان محقق اور قلمکار محسن شفیق کو باغ کے دیہی علاقوں بالخصوص ناڑ شیر علی خان کی تاریخ، ثقافت اور عوامی مسائل پر ایک بریفنگ دیتے ہوۓ کیا- محسن شفیق پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے بارے میں تحریری مقابلے کے سلسلے میں فیلڈ سروے کے لئے مظفرآباد سے خصوصی طور پر آۓ تھے - اس موقع پر پریس فار پیس فاوںڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے مہمانوں کو ادارے کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی , سماجی اور ادبی سر گرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اس موقع پر مقامی سماجی رہنما عامر علی گردیزی ...
سیڈ اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ میں پبلک لائبریری کا قیام

سیڈ اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ میں پبلک لائبریری کا قیام

Activities, ہماری سرگرمیاں
باغ (پی ایف پی نیوز) آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع باغ  کے نواحی گاؤں تھب میں معروف سماجی اداروں سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے  کے اشتراک سے ویلج پبلک  لائبریری قائم کر دی گئی ہے جس کا افتتاح بارہ جون (ہفتہ ایک بجے) کو مرکز تھب میں ہو گا -سوسائٹی فار ایجوکشن ایمپورمنٹ اینڈ ڈویلپمینٹ (سیڈ)کے رابطہ کارراجہ محمد سعید اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کے مطابق اس لائبریری  کا مقصد علاقے میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں میں مطالعے کا فروغ دینا ہے- اس کی علاوہ بچوں اور نوجوانوں میں مطالعے اور تحریری صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ریڈرشپ کلب بھی قائم کئے جائیں گے اور دیگر مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاۓ گا - افتتاحی تقریب کے خاص مہمانوں میں ممتاز دانشور ڈاکٹرولید ر سول، معروف  سماجی و سیاسی شخصیت م...
Professor Haider Hussain Memorial Scholarship

Professor Haider Hussain Memorial Scholarship

ہماری سرگرمیاں
پروفیسرحیدر حسین ( مرحوم )  2013- 1952   پروفیسرحیدر حسین ایک لیجنڈری شخصیت کا نام ہے۔وہ نہایت قابل انگلش دان لیکن طبیعتاً بے حد سادہ مزاج انسان تھے۔ ان کے  جو شاگرد انہیں قریب سے جانتے تھے  وہ ان کے گرویدہ تھے اور انہیں کالج چھوڑنے کے بعد بھی نہیں چھوڑتے تھے ۔اور ان کے پاس باقائدہ جاتے رہتے تھے۔  پروفیسر حیدر محض انگلش  ہی نہیں پڑھاتے تھے  بلکہ زندگی کا سبق دیتے تھے ۔ آج ان کے شاگرد بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور فخریہ ان کا نام لیتے ہیں ۔  پروفیسر صاحب چونکہ خود سب سے بڑے تھے۔  اس لئے والد کی وفات کے بعد اپنی زندگی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے وقف کردی تھی ۔ ان کے بعد تمام تر زندگی درس و تدریس کے لئے وقف کئے رکھی ۔ پروفیسر حیدر بہت کم کھاتے تھے اور بہت کم سوتے تھے ۔ زیادہ تر وقت پڑھنے اور پڑھانے میں گزارتے تھے۔ سادہ اتنے تھے کہ ساری زندگی صرف دو ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact