Monday, May 20
Shadow

رائٹرز

قراۃالعین بشیر ،مصنفہ ،  راولپنڈی

قراۃالعین بشیر ،مصنفہ ،  راولپنڈی

رائٹرز
قراۃالعین بشیر کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ وہ گزشتہ تین  سالوں سے ادب سے وابستہ ہیں۔ وہ تین کتب کی مصنفہ ہیں جبکہ متعدد کتب میں بطور شریک مصنفہ شامل ہو چکی ہیں۔ قراۃالعین بشیر ان دنوں ایک اخبار میں بطور انچارج ایڈیٹوریل اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیں۔وہ  متعدد ادبی ، صحافتی اور سماجی تنظیموں اور اداروں سے وابستہ ہیں اور کئی ایوارڈز وصول کر  چکی ہیں۔ اُن کی دو کتب ابھی زیرِ اشاعت ہیں۔ اُنکی تیسری، قرآن مجید پر تحقیقی کتاب جلد منظر عام پر آ رہی ہے۔ وہ ان دنوں ایک نجی تعلیمی ادارے میں بطور معلمہ اپنے علم سے بچوں کا مستقبل روشن کر رہی ہیں ...
بشری تسنیم ، مصنفہ، افسانہ  و کالم نگار

بشری تسنیم ، مصنفہ، افسانہ  و کالم نگار

رائٹرز
میں نے جہانیاں منڈی ضلع خانیوال میں تحریکی ادب پسند گھرانے میں آنکھ کھولی۔میرے بزرگوں کی تربیت نے مجھے بچپن سے ادب سے منسلک کر دیا تھا ۔  نو سال کی عمر سے لکھ رہی ہوں ۔ بہت سے میگزین، سوشل میڈیا پہ تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔تیرہ چودہ سال سے ایک ماہانہ میگزین میں گوشہء تسنیم کے نام سے کالم چھپ رہا ہے جس کا ایک مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔ دعوتی و تربیتی موضوعات اور بچوں کی تربیت کے حوالےسےکتابچے شائع ہو چکے ہیں ۔افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہواہے، اس کے دو ایڈیشن چھپے ہیں ۔ بشری تسنیم کی تصانیف پانیوں پہ سفر(سفر نامہ) جنت ہمار ا آبائی وطن پیغام صبح بارش کے بعد (افسانے ) گوشہ تسنیم تیرے نام تیری پہچان بچوں کی تربیت ...
لیاقت علی،  معلم، کہانی نویس،  ناول نگار

لیاقت علی،  معلم، کہانی نویس،  ناول نگار

رائٹرز
لیاقت علی ضلع خانیوال کے شہر تلمبہ میں پیداہوئے۔ میٹرک کا امتحان تلمبہ کے سرکاری سکول سے پاس کیا ۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے ملتان چلے گئے۔ جہاں سے انہوں نے ایف سی پری میڈیکل کے بعد بی اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور آ گئے۔ لاہور سے سی اے انٹر کیا۔ سن دو ہزار نو میں سرکاری سکول میں بطور استاد ملازمت کا آغاز کیا جہاں وہ تا حال اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ لکھنے کی ابتدا سن دو ہزار نو میں ہی پاکستان کے بچوں کے معروف رسالے "بچوں کا اسلام" سے کی۔ اس کے بعد دوسرے رسالوں میں لکھنا شروع کیا۔ ان میں پاکستان کے تمام بڑے اور معروف پرچے شامل ہیں۔ ۔ ان کی اب تک چار سو کے قریب تحریریں شائع ہو چکی ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ان میں جاسوسی ، مذہبی اور مزاحیہ تحریریں شامل ہیں۔سال 2015 میں ماہنامہ ذوق و ...
مسلم  انصاری، افسانہ نگار، مصنف،  (کراچی پاکستان)

مسلم  انصاری، افسانہ نگار، مصنف،  (کراچی پاکستان)

رائٹرز
مسلم انصاری کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے وفاق المدارس سے درسِ نظامی (ایم اے اسلامیات) کے بعد فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے اردو کی تعلیم حاصل کی۔ دو ہزار اٹھارہ کے اوائل میں ان کی پہلی کتاب بعنوان "خاموش دریچے"مجموعہ نظم و نثر کے طور پر شائع ہوئی۔ مختلف کتابی سلسلوں تسطیر، اثبات، ادبستان کے علاوہ مکالمہ ویب گوگل پر بھی ان کا کام موجود  ہے۔ "کابوس"مصنف کی فکشن کے اعتبار سے پہلی کتاب ہے۔ان کہانیوں کے کردار بچھڑے، روندے، تلاش میں بھٹکتے، آزادی کے متلاشی، نفسیاتی، سماجی و معاشرتی پسِ ماندہ، چٹھی رسان، خودکشی کو طبیبانہ موت تسلیم کرنے والے، محبت کہنے اور اوڑھنے والے، انتظار کی سولی پر ٹنگے، مزدوروں، خانہ بدوشوں، طوائفوں، خواجہ سراؤں، سچائی برداشت کرنے والوں اور فطری اداسی سے ہم آہنگ  افراد ہیں۔مسلم انصاری ان دنوں کراچی ایکسپریس نیوز میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں اور...
ڈاکٹر محمد شعیب خان، محقق، افسانہ   و ناول نگار

ڈاکٹر محمد شعیب خان، محقق، افسانہ   و ناول نگار

رائٹرز
ڈاکٹر محمد شعیب خان، محقق، افسانہ   و ناول نگار اور بچوں کے ادیب ہیں۔ قومی وبین الاقوامی رسائل و جرائد میں  ایک سو سے زائد مضامین ومقالات شایع ہو چکے ہیں۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد سے بچوں کے ادب پر مشتمل کہانیوں کی پانچ کتابیں اور ایک ناول شایع ہو چکے ہیں۔ ماحولیات کے حوالے سے پندرہ کہانیوں پر مشتمل مجموعہ “زمین کا زیور ” کے عنوان سے زیر طبع ہے۔چند افسانے سہ ماہی" ادبیات" کی زینت بن چکے ہیں۔ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے قومی نشریاتی رابطے پر ڈرامے نشر ہوتے رہتے ہیں۔ اس وقت آزاد جموں و کشمیر ٹیلی ویژن کے لیے ڈرامہ تخلیق کے مراحل میں ہے۔ ...
Nuzaira Azam Journalist and award-winning Author ( Virginia), USA

Nuzaira Azam Journalist and award-winning Author ( Virginia), USA

Writers, رائٹرز
Nuzaira Azam is a distinguished journalist and award-winning author. She lives in the American state of Virginia. Her fourth book, Puri Kahani: Sahafioo Ki Zabani (Urdu)"The Whole Story in the Words of Journalists", is based on interviews with  leading practicing journalists. Earlier, his short story collection "Ashna Na Ashna" and two novels "Khwab Badosh" and "Anahitaki Janm Basti" have been published. The novel "Khwab Badosh" is based on the problems and achievements of Pakistani immigrants coming to America. He has received the biggest prize of Urdu in America, Pakistan, Europe and India in the form of five thousand dollars from Urdu Centre International California. Her latest novel "Anna Heeta Ki Janam Basti" is the story of a young journalist who walks in step with her male contempo...

ممتاز شیریں۔ افسانہ نگار، کالم و مضمون نگار،  دوحہ، (قطر)

رائٹرز
میرا نام ممتاز شیریں ہے ۔روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہوں ۔کراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا ہے۔ مضمون نگاری کا شوق بچپن سے تھا ۔پہلی تحریر پانچویں جماعت میں لکھی جو کہ خوش قسمتی سے "روزنامہ جنگ" میں شائع بھی ہوگئی ۔۔کسی بھی لکھنے والے کے لیے حوصلہ افزائی ایندھن کا کام کرتی ہے ۔ پہلی تحریر کی اشاعت نے دل میں لکھنے کی جوت جگا دی ۔ روزنامہ جنگ، نوائے وقت، دنیا نیوز ، بچوں کا اسلام ،خواتین کا اسلام اور اردو نیوز جدہ میں مضامین اور کہانیاں اشاعت پذیر ہو کر میرا حوصلہ  بڑھاتی رہی ہیں۔ پہلی تحریر کی اشاعت نے جو خوشی اور ہمت دی تھی اس کا دامن تھام کر آج تک  اس امید کہ سہارے چل رہی ہوں کہ شائد کبھی ادباء کی فہرست میں اپنا نام بھی لکھوا سکوں اور ادا جعفری کے الفاظ میں یہ کہہ سکوں کہ۔۔۔  یہ فخر تو حاصل ہے کہ برے ہیں کہ بھلے ہیں دو ،چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے...
افشاں اقبال، کہانی کار   و افسانہ نگار، کراچی

افشاں اقبال، کہانی کار   و افسانہ نگار، کراچی

رائٹرز
افشاں اقبال  کہانی کار و افسانہ نگار ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے افسانے ادبی جرائد اور ڈائجسٹس  میں شائع  ہوتے ہیں، ۔" عالمی افسانہ فورم" پر ہونے والی نشستوں میں ان کے افسانے پیش ہو چکے ہیں۔ وہ  کئی سال سے بچوں کی کہانیاں لکھ رہی ہیں، ان کی کہانیاں روزنامہ ایکسپریس کے بچوں کے صفحے اور بچوں کے رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں۔وہ  خطاطی کا  شغف  رکھتی ہیں اور  بچوں کی تعلیم و تربیت   اور کیرئیر کونسلنگ  میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں ۔  ادب اطفال میں ان  کے انداز تحریر کو   پزیرائی ملی ہے،  ان کے انداز تحریر کے بارے میں ایک  موقر قومی روزنامہ یوں رقمطراز ہے افشاں اقبال اپنے قارئین کے لیے خوب صورت، رچی ہوئی اور بامحاورہ زبان استعمال کرتی ہیں، لیکن ان کی زبان کہیں بھی مشکل ہوکر ابلاغ کا مسئلہ پیدا نہیں کرتی، ان کی کہانیوں میں منظر کشی لاجواب ہے جو پڑھنے والے کو فوری طور پر اپنی گرفت میں لے لی...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact