Sunday, April 28
Shadow

خبریں

آزاد کشمیر کے طلبا میڈیکل کالجز کے اضلاعی کوٹے میں کمی پر مایوسی کا شکار

آزاد کشمیر کے طلبا میڈیکل کالجز کے اضلاعی کوٹے میں کمی پر مایوسی کا شکار

خبریں
پی ایف پی نیوز/ آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں اضلاعی کوٹے کی مخصوص 20 نشستوں میں 10 نشستیں ختم کردی گئی ہیں جس پر مقابلے کی دوڑ میں شامل داخلے کے خواہاں طلباء تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اضلاعی کوٹے میں کٹ لگائے جانے سے سالوں کی محنت رائیگاں اور مستقبل کے خواب چکنا چور ہورہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں قائم تینوں میڈیکل کالجز میں 300 کل نشستوں میں 192 اضلاعی نشستیں اور 108 نشستیں گلگت بلتستان کے طلباء سمیت صوبائی کوٹے کے لئے مختص ہیں۔ ...
گاؤں چیربن پنجکوٹ میں زلزلے سے تباہ شدہ اسکول  کی نئی عمارت کا افتتاح

گاؤں چیربن پنجکوٹ میں زلزلے سے تباہ شدہ اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

خبریں
برطانوی شہری شیرین خان نے ذاتی وسائل سے اسکول کی عمارت تعمیر کروائی ہے / مظفرآباد (پی ایف پی نیوز) / امیرالدین مغل کشمیر کے زلزلے میں تباہ اسکول کا 15سال بعد برطانوی نژاد پاکستانی خاتون شیرین خان نے  افتتاح کیا۔ ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے گیٹ وے اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے پنجکوٹ میں 2005 زلزلے میں تباہ ہونے والے اسکول کی عمارت کو 15 برس بعد 28 برس کی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے ذاتی پیسوں سے تعمیر کروا کر افتتاح کر دیا۔ شیریں خان کیریٹ کِڈز Carrot Kids چیریٹی کے پلیٹ فارم سے سماجی شعبے میں متحرک ہیں۔ گزشتہ روز مظفرآباد کے دور افتادہ گاؤں چیربن پنجکوٹ میں شیریں خان نے پرائمری اسکول کی اس عمارت کا افتتاح کیا جس کی مکمل تعمیر میں انہوں نے خطیر رقم سے معاونت کی تھی۔ اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں خان کا کہنا تھا کہ انکے والدین نے انکو بتای...
کوٹلی : تشدد سے طالب علم کا بازو توڑ دیا

کوٹلی : تشدد سے طالب علم کا بازو توڑ دیا

خبریں
/ پی ایف پی نیوز/ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نواحی علاقے می اسکول کے بچوں پر بدترین تشدد کی مثال ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں قائم مڈل سکول منیل فگوش میں اقبال نامی معلم نے تشدد کی انتہا کردی۔ مذکورہ استاد نے آٹھویں جماعت کے سانول اسحاق کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوۓ طالب علم کا بازو تو ڑ ڈالا - عوام علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ محکمہ تعلیم کے حکام سے مذکورہ استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے - عوام علاقہ نے ایک اجلاس کے بعد اعلی حکام کوتحریری مطالبہ پیش کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اقبال صدر معلم اورسائنس ٹیچر ہے لیکن اس کے غیر اخلاقی رویے کے باعث کوئی ہائی سکول اس کی خدمات لینے پر تیار نہیں۔ لھذا اس کو ایک مڈل سکول میں تعینات کیا گیا ہے۔ جہاں اس کے خلاف بچوں سے گالم گلوچ کی شکایات عام ہیں - عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے مذکورہ استاد کا تبادلہ ک...
اٹک خورد ریلوے اسٹیشن اور دریائے سندھ ۔ حسیب احمد محبوبی

اٹک خورد ریلوے اسٹیشن اور دریائے سندھ ۔ حسیب احمد محبوبی

آرٹیکل, خبریں, سیر وسیاحت
تحریر: حسیب احمد محبوبی چند ماہ پہلے انٹرنیٹ پر پاکستان کے خوب صورت ریلوے اسٹیشن تلاش کیے تو انہی میں ایک نام "اٹک خورد" کا بھی تھا۔ تصاویر دیکھیں تو دل چاہا کہ اس مقام پر جایا جائے اور فطرت کے حسیں نظاروں سے لطف لیا جائے۔ آج صبح پکّا ارادہ کر کے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے صبح سات بجے چلنے والی "تھل ایکسپریس" پر سوار ہوا اور تقریباً دو گھنٹے کے بعد نو بجے اٹک شہر پہنچ گیا۔ یہاں اتر کے دیکھا تو یہ بالکل مختلف جگہ تھی۔ اُن حسیں نظاروں میں سے تو یہاں ایک بھی نہیں تھا جو میں نے انٹرنیٹ پر موجود تصاویر میں دیکھے تھے۔ وہاں کے عملے سے معلومات لیں تو پتا چلا کہ یہ اٹک شہر ہے اور "اٹک خورد" یہاں سے تقریباً پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ سیانے کہتے ہیں منہ میں زبان اور ٹانگوں میں جان ہو تو کہیں بھی پہنچنا مشکل نہیں۔ لہذا میں بھی زبان کا سہارا لے کر رستہ پوچھتا گیا اور ٹانگوں...
دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

خبریں, پی ایف پی نیوز
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت کے ذریعے 300 ڈیری یونٹس کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ قرض کا مارک اپ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر ادا کرے گا۔سکیم / پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سطح پر موجودہ مال مویشی کی پیداوار کو بڑھانا، ترقی دینا اور پیداوار کو بڑھا نے کیلئے نئے نئے طریقے متعارف کروانا ہے۔ شرائط و ضوابط دائرہ کار: اس اسکیم کا دائرہ کار زرعی ترقیاتی بینک مظفرآباد زون کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔ قرض کی اہلیت لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر کا سفارش کردہ کسان ہی یہ قرضہ لینے کا مجاز ہو گا۔ مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقللون کیس فائل / کتابچہزرعی پاس بک / فرد جمعبندیدوعدد تصاویر قرضے کی حد محکمہ میں رجسٹرڈ کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ دس لا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact