Sunday, April 28
Shadow

خبریں

ہوپ اینڈ لائیٹ  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانی کے منصوبوں کی تکمیل

ہوپ اینڈ لائیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانی کے منصوبوں کی تکمیل

خبریں
مظفرآباد( پی ایف پی نیوز   )ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کی بانی و چیف پیٹرن ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ماہ کے اندر سات سے زائد واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ۔واٹر سپلائی سکیمیں مظفرآباد،پونچھ اور میر پور میں مکمل کی گئیں ،ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں تک صاف ستھرا پینے کا پانی پہنچنے لگا ،کشمیری عوام کی جانب سے ڈاکٹر عاصمہ ناہید کو خراج تحسین اور مزید دور دراز علاقوں میں پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپیل۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہوپ اینڈ لائٹ فائونڈیشن کے مالی تعاون سےآزاد کشمیر بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر سات سے زائد صاف پینے کے پانی کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ناہید کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے سینکڑوں خاندان پانی کی سہ...
گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

گورنمنٹ کالج میر پورہ وادی نیلم کا مجلہ بساط شائع ہو گیا

خبریں
(وادی نیلم ( پی ایف پی نیوز آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے جاری ہونے والا اولین کالج میگزین۔ گورنمنٹ کالج میرپورہ کا پہلا شمارہ بساط شائع ہو گیا ہے۔ رسالےکے مدیر اعلا شاعر ،محقق اور کالم نگار پروفیسر فرہاد احمد فگار ہیں جب کہ مدیر پروفیسر ملک مبشر احمد ہیں۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد کی سرپرستی میں شائع ہونے والا یہ مجلہ مشہور ماہر کشمیریات محمد سعید اسعد کی زیر نگرانی شائع ہوا۔ بساط نیلم اور میرپورہ میں کالج میگزین کی خوب صورت روایت کا حامل مجلہ ہے۔ اس مجلے کی اشاعت پر علمی ،ادبی اور تعلیمی حلقوں نے مدیر اعلا فرہاد احمد فگار کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد رفیق کو مبارک باد پیش کی۔ پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری اور معروف شاعر جناب جاوید الحسن جاوید نے منتظمین کی اس کاوش کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی ہے کہ ۲۰۲۰ء کے بعد جلد ۲۰۲۱ء کا شمارہ بھی منظر عام پر ہو گا۔ ...
کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم

کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم

خبریں
مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز) برطانوی فلاحی ادارے کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ نے نیلم ویلی،جہلم ویلی اور مظفرآباد کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کی مدد کر کے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ آزاد کشمیر بھر میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہا ہے ۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ کے نائب صدر احسن اعوان نے پریس فار پیس نیوز  کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ یو کے اور آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے ۔اس ادارے کو نوجوان چلارہے ہیں جو اپنی فیملی اور دوستوں سے ڈونیشن جمع کرتے ہیں اور مستحقین تک پہنچاتے ہیں ۔ہر سال رمضان المبارک میں رمضان فوڈ پروگرام اور عیدالبقرہ پر اجتماعی قربانی کی جاتی ہے ۔احسن اعوان نے اس رمضان المبارک میں کشمیر چیئرٹی ایبل ...
وادی لیپہ میں ون گلوبل ویلفیر  کی جانب سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

وادی لیپہ میں ون گلوبل ویلفیر کی جانب سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

خبریں
مظفر آباد (پی ایف پی نیوز) ون گلوبل ویلفیئر کی جانب سے لیپا ویلی میں ایک سو سے  زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم۔رمضان فوڈ پیکچز یتیموں،بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ون گلوبل ویلفیئر اور الاحسان کے رضاکاروں نے خدمات سر انجام دیتے ہوئے لیپا ویلی کے گاؤں موجی میں رمضان فوڈ پیکچ مستحقین تک پہنچایا۔رمضان فوڈ پیکجزمیں آٹا بیس کلو،آئل پانچ لیٹر،چینی چھ کلو دالیں تین کلو،نمک،سویاں،مصالحہ شامل تھے۔گزشتہ روزون گلوبل ویلفیئر  رمضان فوڈ پروگرام کے ٹیم لیڈر محمدارشد اور کمیونیکیشن آفیسر زبیر عارفی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون گلوبل ویلفیئردنیاکے کئی  ممالک میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے،لیپا ضلع جہلم ویلی  میں اس بابرکت ماہ میں سینکڑوں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا،ون گلوبل ویلفیئر آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں...
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کشمیری زبانوں کا آن لائین مشاعرہ

ادیب, خبریں
اسلام آباد(پی ایف پی نیوز) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آن لائن کشمیری زبانوں(کشمیری، گوجری، پہاڑی) کا حمدیہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ مجلس صدار ت میں علامہ جواد جعفری (مظفر آباد) اور مخلص وجدانی(مظفر آباد) شامل تھے۔ ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد) مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر صغیر خان (راولاکوٹ) اور کریم اللہ قریشی(مظفر آباد) مہمانان اعزاز تھے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، نے ابتدائیہ پیش کیا۔ نظامت پروفیسر اعجاز نعمانی نے کی۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری زبان میں حمد و نعت گوئی کی ابتدا سید علی ہمدانی کی کشمیر آوری سے منسوب ہے۔1372عیسوی میں آپ نے اپنے نعتیہ مجموعے ”چہل اسرار“(فارسی زبان میں تھااور چالیس غزلوں پر مشتمل تھا) سے کشمیریوں کو حب رسول اور حمد گوئی کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ بعد میں...
جہلم ویلی میں ایس ڈی او کے زیر اہتمام مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح

جہلم ویلی میں ایس ڈی او کے زیر اہتمام مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح

خبریں
مظفرآباد( پی ایف پی نیوز) جہلم ویلی کے دور دراز علاقوں میں خواتین اور بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے یونین کونسل لمنیاں میں مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے  ۔مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر ایسے علاقے میں قائم کیا گیا ہے جہاں سالانہ درجنوں مائیں اور بچے ابتدائی طبی امداد نہ ہونے کے باعث وفات پا جاتے تھے ۔یونین کونسل لمنیاں جہلم ویلی میں مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر کے قیام سے علاقے کی سینکڑوں خواتین اور بچے اب طبی سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم توصیف زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح کیا گیا ،افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ڈی او )کے سی ای او محمد ارشد،کمیونیکیشن آفیسر زبیر عارفی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا اور نائیجریا کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک جہاں دوران زچگی خواتین وفات پا جاتی ہیں ،آزاد ک...
میڈیکل ریلیف ( یو کے ) کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

میڈیکل ریلیف ( یو کے ) کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

خبریں
مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز) میڈیکل ریلیف (یو کے ) کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں 425سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیک تقسیم کئے گئے  ۔رمضان فوڈ پیکیج یتیموں ،بیوائوں اور معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ۔کشمیری نژاد برطانوی جوڑے عشرت نثار اور نثار احمد نے رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں رمضان فوڈ پیکچ مستحقین تک پہنچایا ۔رمضان فوڈ پیکجز بھمبر ،میر پور،جاتلاں ،اسلام گھڑھ،کوٹلی،ڈوڈیال،چکسواری میں بھی تقسیم کیا گیا ۔گزشتہ روز میڈیکل ریلیف کے آزاد کشمیر کے عہدےداران ،عشرت نثار اور نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ریلیف دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے ،آزاد کشمیر بھر میں اس بابرکت ماہ میں سینکڑوں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا ،میڈیکل ریلیف آزاد کشمیر ...
کروٹ ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبہ اگلے سال مکمل ہو گا

کروٹ ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبہ اگلے سال مکمل ہو گا

خبریں
کوٹلی-پی ایف پی نیوز  سی پیک پراجیکٹ میں شامل کروٹ ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبے کی تکمیل اگلے سال ہو جائے گی جس سے صاف اورسستی بجلی پیدا ہو گی جو دو ملین گھرانوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔اس منصوبے میں 3.2بلین یونٹس بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت  موجود ہو گی -اس بات کا اعلان چائنہ تھری گارجز جنوب ایشیائی انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر   یاؤفی ینگ نے پراجیکٹ میں ایک بریفنگ کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین ہزارافراد کام کر رہے ہیں جن میں ایک ہزار کا تعلق چین سے اور باقی افرادی قوت مقامی ہے۔اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل فخر دوست ہے جس نے ہر قسم کے حالات میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں قومی سطح پرتوانائی کے بحران پر ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact