Sunday, April 28
Shadow

خبریں

نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر عوامی اضطراب کا اظہار

نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر عوامی اضطراب کا اظہار

خبریں
مظفرآباد پی ایف پی ایف نیوزآزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر عوامی اور سیاسی سطح پر رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے - حکومتی جماعت کی طرف سے جن خواتین کو آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں پارٹی کی انتہائی باصلاحیت  اور متحرک رہنما محترمہ گلزار فاطمہ شامل نہیں ہیں جس پر مبصرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے - محترمہ گلزار فاطمہ کو ان کی سیاسی جہدو جہد اور ماضی میں قانون ساز اسمبلی میں شاندار کردار کی وجہ سے آزاد خطے کے سنجیدہ سیاسی حلقوں اور بالخصوص خواتین میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے۔ - آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر گلزار فاطمہ کو نظر انداز کرنے پر پارٹی کے علاوہ دیگر طبقات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے - گلزار فاطمہ انگریزی لٹریچر میں تعلیم یافتہ ہیں ا...
پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق  مکمل کر لی

پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق مکمل کر لی

خبریں
مظفرآباد  : پی ایف پی ایف نیوز  ریسرچ سکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے بارے میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا - ماہر تعلیم  پروفیسر غلام شہناز نے ایم فل کی ڈگری کے لیے تحقیقی مقالہ “ڈاکٹر صابر آفاقی کی اقبال شناسی “ کے موضوع پر لکھا ہے - یہ تحقیق علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے شعبہ اقبالیات کے چئیر پرسن پروفیسر شاہد کامران کی زیرنگرانی مکمل ہو ا ہے -  اس تحقیق کی انجام دہی میں اردو اور گوجری کے معروف شاعر جناب مخلص وجدانی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے - یاد رہے کہ مخلص وجدانی ڈاکٹر صابر آفاقی کے چھوٹے بھائی ہیں - ادب کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر صابر آفاقی اور اقبالیات کے موضوع پر ایک جا مع تحقیق کی گئی ہے - تحقیقی مقالے کی کاپی گزشتہ روز مخلص وجدانی کو پیش کی گئی -اس موقع پر نام ور شاعر محمد یامین بھی موجود تھے -  پروفیسر غلام شہنا...
برکہ ایڈ  کی جانب سے مظفرآباد،باغ اور پشاور میں  قربانیاں

برکہ ایڈ کی جانب سے مظفرآباد،باغ اور پشاور میں قربانیاں

خبریں
مظفرآباد پی ایف پی ایف نیوز  سماجی تنظیم برکہ ایڈ کی جانب سے مظفرآباد،باغ سمیت پشاور میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں ،قربانی کا گوشت رضا کاروں کے ذریعے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے غریب ممالک میں فلاحی سرگرمیاں سر انجام دینے والی سماجی تنظیم برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں بھی قربانیاں کر کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کو گوشت تقسیم کیا۔مظفرآباد اور باغ میں کئی جانوروں کی قربانیاں کی گئی جن سے ایک ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے،برکہ ایڈ کی فاؤنڈر اور چیئرپرسن محترمہ گل نے کئی ممالک میں کی جانے والی قربانیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برکہ ایڈ ایک فلاحی ادارہ ہے جو غریب عوام کی خوشحالی کے مصروف عمل ہے،برکہ ایڈ نے آزاد کشمیر میں عید کے موقع پر قربانیاں کر کے گوشت دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں تک پہنچایا تا کہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا ...
وادی نیلم کے جنگلات کو عالمی ورثہ قرار دے کر یونیسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ

وادی نیلم کے جنگلات کو عالمی ورثہ قرار دے کر یونیسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ

خبریں
رپورٹ :  راجہ امیر خانوادی نیلم کے دانشوروں ، سماجی کارکنوں اور سنجیدہ سیاسی رہنماؤں پر مشتمل فعال سماجی ادارے بیٹھک نے وادی نیلم کے مسائل کے حل اور مقامی جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ترویج کے لئے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے-  سماجی گروپ ممبران کی بیٹھک کنڈل شاہی واٹر فال کے قریب سندر گراں اور  نالہ جاگراں کے سنگم  پر منعقد ہوئی. جناب اقبال اختر نعیمی. حافظ نصیر الدین مغل ،محمد حنیف اعوان , عبدلالبصیر تاجور.امیدواروقانون ساز اسمبلی ،سید کمال حسن شاہ ،جواد احمد پارس اور راجا محمد امیر خان نےشرکت کی - بیٹھک کے  مہمان خصوصی ڈاکٹر بصیر الدین قریشی ماہر  ماحولیات و جنگلی حیات.اور لطیف الرحمان  آفاقی رہنما لبریشن لیگ تھے - بیٹھک کے شرکا کو بتایا گیا کہ سندر گراں یا سونا گراں علاقہ دراوہ میں قبل از مسیح آثار قدیمہ کے طور پر مشہور ہے. جناب سمیع اللہ منہ...
پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماحولیات کے بارے میں ورکشاپ

پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماحولیات کے بارے میں ورکشاپ

خبریں, ہماری سرگرمیاں
گلوبل وارمنگ اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہےڈاکٹر بصیر الدین، سرفراز علی، راجہ امیر، بصیرتاجور،اختر نعیمی حافظ نصیر اور دیگر کا خطاباٹھمقام وادی نیلمماحولیات کے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے - ماحولیات سے منسلک خطرات کو اجاگر کر نے کے لئے میڈیا اہم کر دار ادا کر سکتا ہے - ان خیالات کااظہار پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام“ماحولیات کی رپورٹنگ: ڈیجیٹل دور میں“کے موضوع پر یہاں ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوۓ ماہر ین ماحولیات اور ابلاغیات نے کیا -تربیتی ورکشاپ میں ماہرماحولیات ڈاکٹر بصیرالدین قریشی اور لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوۓ ماحولیاتی  ابلاغیات کے ماہر سرفراز علی نے لیکچر دیے - پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے نمائندے نصیر الدین مغل کے علاوہ مقامی سماجی رہنماؤں، ماہرین...
برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیاء – لارڈ احمد کی پاکستان آمد

برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیاء – لارڈ احمد کی پاکستان آمد

خبریں
برطانوی وزیرِ مملکت برائے جنوبی ایشیاء اور کامن ویلتھ اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیےبرطانوی وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی لارڈ )طارق( احمد آف ومبلڈن اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اُن کے دو شہروں پر محیط اس دورے سےبرطانیہ اور پاکستان کے مابین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔ اس دورے کے دوران لارڈ احمد کی پاکستانی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدھری محمد سرور سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران لارڈ احمد موسمیاتی تغیرسمیت عالمی طور پر درپیش آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے ہماریمنفرد دو طرفہ شراکت داری کے مزید استحکام کی اہمیت، کووڈ – 19 سے متعلق حکمتِ عملی اور برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں ممکنہ اضافےجیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ برطانیہ اس سال کے آخر میں اقوام متحدہ ک...
نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے معاونت

نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے معاونت

خبریں
مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز ) نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے معاونت۔گزشتہ ایک ماہ میں  سو  سے زائد مستحق خواتین کو خود انحصاری پروگرام کے تحت ،بکریاں ،مرغ بانی کے پیکج اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کر کے دیے گے ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں اب تک درجنوں واٹر سپلائی سکیمز بھی مکمل کی جا چکی ہیں ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کا قیام گزشتہ سال محترمہ نجمہ شکور کی وفات کے بعد عمل میں لایا گیا تھا ۔مرحومہ نجمہ شکور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔ ان خیالات کا اظہار نجمہ شکور چیئر ٹی فنڈ کی سربرہ محترمہ انیقہ شکور نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا  کہ نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ آزاد کشمیر بھر کی خواتین کی معاشی ترقی کے لیے بھرپور کاوشیں کر...
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے سید عاصم شاہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حا صل کر لی

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے سید عاصم شاہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حا صل کر لی

خبریں
اسلام آباد (پی ایف پی نیوز) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سنیئر سکالر  سید عاصم شاہ نے کامیابی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے دفاعی امتحان میں انہوں نے اپنی تحقیق پیش کی اور امتحان لینے والے پروفیسروں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ان کا تحقیقی مقالہ "سٹاک مارکیٹ کا تجزیہ اور اس میں ہونے والے اتار چڑھاؤ" کے موضوع پر تھا جس میں انہوں نے ترقی یافتہ و ترقی پزیر ممالک کے سٹاک کے نظام پر تفصیلی تحقیق پیش کی۔ کامیاب امتحان کے بعد انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ان کے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد خان کی محنت اور والدین و دوستوں کی دعاؤں کے سر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تحقیق کا کلچر عام ہونا چاہئیے جبکہ پی ایچ ڈی جیسی محنت طلب ڈگری کو مکمل کرنے والوں کو اعلی تدریسی شعبوں میں خدمات سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملکی ت...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact