Tuesday, April 30
Shadow

Month: April 2021

حافظ نصیر الدین مغل  -صحافی – مصنف – سماجی کارکن

حافظ نصیر الدین مغل -صحافی – مصنف – سماجی کارکن

رائٹرز
حافظ نصیر الدین مغل حافظ نصیر الدین کی مرتب کردہ تصانیف  حافظ نصیرالدین صحافی،مصنف اور وادی نیلم میں پریس فار پیس کے فعال نمائندے ہیں- وہ نیلم پریس کلب کے صدربھی رہ چکے ہیں -قومی اور علاقائی اخبارات میں کالم لکھتے ہیں- آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام ابتدائی کلاسوں کے لئے شائع کردہ کتب لکھنے کا اعزاز حاصل ہے -وہ متعدد جرائد کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں - ...
تسنیم عابدی کی کتاب پر صفی ربانی کا تبصرہ

تسنیم عابدی کی کتاب پر صفی ربانی کا تبصرہ

تبصرے
کتاب : ردا ئے ہجر ( شاعری ) شاعر تسنیم عابدی تبصرہ نگار : صفی ربانی  عصر نو کا اردو ادب بھی نو آبادیاتی تہذیبوں کی طرح مغرب سے بہت حد تک متاثر ہے۔ ایسے میں مشرقی شعری رویات میں پنپتے جذبوں پر وہی قہقہہ لگایا جاتا ہے جو جگ مگ کرتے شہروں میں کسی دیہاتی پر۔اپنا آپ نکھارنے کے لیے دوسروں سے متاثر ہونا تو اچھی بات ہے مگر خود فراموشی کی سزا مرگِ مفاجات ہے۔ "ردائے ہجر" میں لپٹی تسنیم عابدی کی شاعری میں وہی تہذیبی رکھ رکھاؤ ہے جو ان کی شخصیت میں ہے۔انہوں نے بدیسی زبان و اطوار کو اپنانے کی بجائے اپنی مٹی سے پھوٹتے چشموں سے اپنے گلشنِ شعری کی آبیاری کی ہے۔ صنفی امتیازات اور حقوقِ نسواں کے لیے احتجاج اب ایک فیشن بن چکا ہے۔جس میں ہر حرفوں کا سوداگر بلند بانگ نعرے لگا کر اپنے کھوٹے سکوں کو کھرا کرنے میں لگا ہے۔ جس کے سبب یہ انتہائی اہم اور حساس مسئلہ ڈگڈگی والے کا کھیل بن گیا ہے۔لیکن تسن...
افکار تازہ – ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری

افکار تازہ – ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری

شاعری
غزل  ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری  فن پارہ : گیوری لو ملر دل  میں جس درد کی جگہ ہی نہیں  اس کے بارے میں سوچتا ہی نہیں  خواہش لمس  کوئی  عیب  ہے  کیا  باخدا   یہ   کوئی    گنہ  ہی   نہیں  سامنے  سے  اسے   پکاروں  کیا ؟  وہ  پلٹ کر  تو  دیکھتا   ہی  نہیں  دل  نے  رفتار کیوں  پکڑ لی  ہے  فیصلہ  تو   ابھی    کیا   ہی   نہیں  جانتا  ہوں کہ وہم  ہے مرا عشق  یہ  مری   جان  چھوڑتا  ہی  نہیں  ڈھونڈتا  پھر رہا  ہوں  میں  اس کو  جس  کا  کوئی   اتہ پتہ   ہی   نہیں  تو  مرا   پہلا  پیار   ہے  ،  محبوب د...
کشمیر: ترجیحات طے کیجیے- تجزیہ : ارشاد محمود

کشمیر: ترجیحات طے کیجیے- تجزیہ : ارشاد محمود

آرٹیکل
تجزیہ : ارشاد محمودیہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں تیزی سے ایسی تبدیلیاںرونما ہورہی ہیں جو طویل المعیاد اثرات کی حامل ہیں۔بھارت بتدریج لیکن مستقل مزاجی سے زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔ چنانچہ کشمیری مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور انتظامی بالادستی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں آبادیاتی تبدیلی بھی ایک حقیقت کے طور پر متشکل ہورہی ہے۔ایک بھرپور ثقافتی یلغار بھی جاری ہے تاکہ صدیوں پرانی قدیم کشمیری تہذیب اورمسلم تشخص کو تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔ فوجی چھاؤنیوں کی توسیع، نئے آبادکاروں کے لیے رہائشی منصوبے یا اراضی الاٹ کرنے کے لئے کشمیریوں کی ملکیتی اراضی کا ضبط کیا جانا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی حکام نے کچھ علاقوں کواسٹرٹیجک زون قرارد ینے کے لیے قوانین میں تبدیلی بھی کی ہے تاکہ بھارتی فورسز کو جہ...
Social Media And Mental Health / By: Amnah Shaukat

Social Media And Mental Health / By: Amnah Shaukat

Opinion
By: Amnah ShaukatSocial media has become really important to the way that billions of people get information about the world and connect with each other. You can communicate well with the people and groups in a more convenient manner. Social media platforms provide various benefits but frequent use of it makes one feel increasingly unhappy and isolated in long term. How is social media affecting us and our relationships? Does it leave negative effects on mind? Is it a cause of anxiety?Various studies have found a strong link between social media and increased risk of depression, anxiety and loneliness.‘‘A study published in the journal Computers and Human Behaviour found that people who report using seven or more social media platforms were more than three times as likely as people using ...
انسانیت کے نشیمن پر نفرتوں کا راج – تحریر ش م احمد

انسانیت کے نشیمن پر نفرتوں کا راج – تحریر ش م احمد

آرٹیکل
تحریر ش م احمدآٹھ  مارچ ۲۰۲۱ کی خوشگوار صبح ۔۔۔یوٹیوب پر اُردونیوز چنل کی تین شہ سر خیاں۔۔۔ تین جھٹکے، مایوسی کے سندیسے، دل شکنی کے پیغاماتکسان آندولن کے سو دن مکمل ہونے پر بھارتی کسانوں کا یوم سیاہ۔- سوئز رلینڈمیں حجاب پر پابندی۔- پنڈت کی دھمکی پر ریلوے اسٹیشن کا اُردو میں لکھا نام ہٹا ۔-           کسان ایجی ٹیشن کے سو دن پورے ہونے کے باوصف ان کا مسئلہ لٹکا رہے، یہ جمہوریت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ تھا ۔ کسان دھرنے کے سو دن طویل تکالیف ، مشکلات اورالمیوں کو یاد کرکے اوروں کی طرح میں بھی تڑپ کے رہا۔ حق یہ ہے کہ کسان ایجی ٹیشن جان بلب جمہوریت کا مرثیہ سنا رہا ہے ۔دوسری خبر نے دل شکنی کی کھچڑی پر مایوسی کا مزید تڑکہ لگادیا کہ سوئز رلینڈ میں مسلم خواتین کے لئےعوامی مقامات پر حجاب پہننا ممنوعہ قرار پایا ۔ تیسری خبر یہ تھی کہ مدھیہ پردیش ...
لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی تحریر راشد نزیر

لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی تحریر راشد نزیر

آرٹیکل
تحریر راشد نزیرمحمدندیم لائن آف کنٹرول کے قریبی گاؤں سہڑہ ضلع پونچھ کارہنے والاہے جوکہ مزدوری کرکے اپنااوراپنے خاندان کے اخراجات پورے کرتاہے۔جب 5اگست 2019ء کوبھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اورپاکستان وبھارت کے درمیان سرحدی تناؤمیں اضافہ ہواایل اوسی پرروزانہ کی بنیادپرفائرنگ اورگولہ باری سے ہزاروں شہری متاثرہوئے۔محمدندیم بھی بھارتی گولہ باری سے متاثرہوابھارتی گولہ باری سے محمدندیم کاگھرمکمل تباہ ہوگیااورمحمدندیم کی بیس سالہ بہن شہیدہوئی جوان بھائی معذورہوگیا،محمدندیم کی طرح کے درجنوں خاندان ایسے ہیں جوبھارتی گولہ باری کاشکارہوکراپنے پیاروں کوکھوچکے ہیں۔پاکستان اوربھارت کی ایل اوسی کی جنگ بندی کے بعدمحمدندیم سے ملاقات ہوئی توبے حدخوش تھاکہ اسے اب روزگاربھی ملے گااورمحمدندیم اپنے دیگرگھروالوں کے ساتھ بلاخوف اپنے گھرمیں رہ سکتاہے۔لیکن اس کے دل میں خدشات بھی تھے کہ یہ ام...
ناز مظفر آبادی کی تازہ غزل

ناز مظفر آبادی کی تازہ غزل

شاعری, غزل
ناز مظفر آبادی  زیرِطبع ساتویں شعری مجموعہ"فاصلہ"سے  جو بن مطلب نہیں ملتا کسی سے  ہمیں مطلب نہیں اُس مطلبی سے  اُسے جب تک نہیں دیکھا تھا میں نے  شغف مجھ کو نہیں تھا شاعری سے  رگِ جاں سے بھی جو نزدیک تر تھے اب اُن سے رابطے ہیں واجبی سے  تمہاری بزم سے ہم تنگ آکر چلے جائیں گے اک دن خامشی سے  کبھی یہ بھول کر بھی مت سمجھنا کہ سمجھوتا کریں گے زندگی سے  بہت سے لوگ تائب ہو چکے ہیں  مرے منصف تمہاری منصفی سے  بظاہر اُس کے خط میں کچھ نہیں تھا  وہی دوچار جملے سرسری سے  اُٹھاتا ہے ہمیشہ فائدہ وہ  شرافت سے ہماری سادگی سے  عجب حالات میں نکلے بالآخر  کہ پہلے اُس کے دل پھر نوکری سے ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact