Sunday, April 28
Shadow

Day: March 23, 2021

حسیب احمد محبوبی – مصنف ، شاعر ، حویلی / اسلام آباد

حسیب احمد محبوبی – مصنف ، شاعر ، حویلی / اسلام آباد

رائٹرز
حسیب احمد محبوبی حسیب احمد شاعر ، نثر نگار اور مصنف ہیں -اصل  نام حسیب احمد، تخلص جمال اور نسبتِ روحانی محبوبی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض احباب حسیب احمد محبوبی اور بعض حسیب جمال کے نام سے بھی آپ کو جانتے ہیں۔ اردو اور فارسی ادب سے لگاؤ رکھنے والا حسیب تصوف سے بھی کما حقہ آشنا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے صدر شعبہء اردو جناب عبدالعزیز ساحر سے قربت کا تعلق رکھنے والے حسیب احمد محبوبی اسلام آبادمیں محمد شبیر خان راٹھور کے گھر پیدا ہوئے۔آبائی علاقہ مندھار (ضلع: حویلی کہوٹہ / آزاد کشمیر) ہے جب کہ گزشتہ کئی برسوں سے مستقل طور پر اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ گریجوایشن تک تعلیم حاصل کی اور مختلف اداروں میں ملازمت کے بعد گزشتہ چھے سال سے بارانی زرعی یونی ورسٹی راول پنڈی میں بہ طور کمپیوٹر اسسٹنٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اردو ادب، فارسی ادب اور تصوف سے گہری دل چسپی رکھتے ہیں، اسی...
تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

آرٹیکل
ملک عبدالحکیم کشمیری فروری 2021 چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے  تمام اطراف امن کا ہاتھ بڑھایا جائے اُن کے الفاظ تھے ”It is time to extend hand of peace in all directions.۔ شدید تناؤ کے ماحول میں جنرل باجوہ کی گفتگوہندوستان کیلئے ایک پیغام تھا  ”آؤ امن کی طرف پیش قدمی کریں“ نتیجتاً 24 اور 25 فروری 2021 کی درمیانی رات دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ سانگھا اور میجر جنرل نعمان ذکریا کے درمیان ہاٹ لائن پر گفتگو کا ایک اور دور ہوا جس کے بعد 2003 کے سیز فائر لائن معاہدے کو بحال کیا گیا۔ فائر بندی معاہدے کےتیسرے روز 28 فروری 2021 کو جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما علی گیلانی کی طرف سے  لائن آف کنٹرول فائر بندی اور 2003  ک...
کشمیر کی کہانیاں ، کرشن چندر

کشمیر کی کہانیاں ، کرشن چندر

ادیب, اردو, کتاب
Kashmir ki Kahanian By Krishan ChandarDownload کرشن چندر نے اپنا بچپن کشمیر میں گزارا ہے اور اس کی کہانیوں پر کشمیر کے حسن کی گہری شاعرانہ چھاپ ہے۔ اس نے کشمیر کے بارے میں کتنی ہی خوبصورت کہانیاں لکھی ہیں۔ یہی نہیں کہ کشمیر کی زندگی نے اس کو افسانوی مواد دیا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ اس کی اپنی شخصیت میں اور اس کے ادبی اسٹائل میں کشمیر کا قدرتی حسن ہمیشہ کے لیے گھل گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر اور کشمیر کی یاد نے اس کی کتنی ہی کہانیوں کو انسپائر کیا ہے۔ مگر کشمیر کے حسن کے علاوہ جس چیز نے کرشن چندر کو افسانہ نگار بنا دیا وہ ایک بیماری تھی جس نے کئی مہینے تک اسے بستر پر لٹا کر ایک کمرے میں قید کر دیا۔ نہ اسکول جا سکتا تھا، نہ دوستوں کے ساتھ کھیل کود میں شریک ہو سکتا تھا۔ کتنے ہی دن تو اتنی طاقت بھی نہ تھی کہ کتاب پڑھ سکے۔ ایسی حالت میں اپنا ’رفیق تنہائی‘ وہ خود ہی تھا۔ پلنگ پر...
الہی ! درد میں ڈوبی فریاد سن ، تحریر : ش م احمد

الہی ! درد میں ڈوبی فریاد سن ، تحریر : ش م احمد

آرٹیکل
تحریر : ش م احمد  بارالہٰا!میں فرقان ِ مجید آپ کا نازل کردہ کلامِ مقدس ہوں۔۔۔ عالم ِ انسانیت کے لئے حق و باطل کا آئینہ، صحیفہ ٔہدایت ، دستورِ حیات، ظلمات سے رہائی پانےکا پروانہ، آزادی کا مژدۂ جان فزا، نور کی سواری ،کا میابی کا سامان، انسانیت کا پاسبان، نقصان وخسارے سے بچاؤ،منفعت کا سجھاؤ، ہمہ وقت مخلص مشیر ، نجات کانقش ِراہ، لاینحل مسائل کا حل، مفاہمت کا راستہ،امن کی منزل، محبت کا گلدستہ، اُخوت کی خوشبو ، فسادات کا خاتمہ، تضادات سے خلاصی،نیکی کاغیر مختتم خزانہ، بدی کے لئے موت، خوش حالی کی ضمانت، طمانیت کا خزینہ، عقل کا پیامی، فہم کا داعی، انصاف کا ترازو، قانون کی سند، جنت کی شاہراہ، دوزخ سے چھٹکارا، ایمان کا مربی، ایقان کی کسوٹی ، علم وفن کا دلداہ ،عبادات کی بہار، آئین ِامامت،انوارِخلافت،کمالات کی ترغیب، جمالِ کردار، حُسن ِ فطرت ، رہنمائے حکمت ،اَن گنت نعمتوں کا گلشنِ پُر بہار۔خد...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact