Wednesday, May 8
Shadow

Tag: کومل یاسین

فرح ناز فرح کی کتاب “عشقم”، تبصرہ: کومل یاسین

فرح ناز فرح کی کتاب “عشقم”، تبصرہ: کومل یاسین

تبصرے
تبصرہ: کومل یاسین خوبصورت صوفیانہ سر ورق کے ساتھ کتاب عشقم ہاتھ میں تھامتے ہی ہمیشہ کی طرح میں نے پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے کی بہترین کوالٹی کو خراج تحسین پیش کی ۔ بہترین کاغذ  اور بہترین تزئین وآرائش پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ادارتی ٹیم اور گرافک ڈیزائنر کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ خوبصورت انتساب جو کہ ماں کے نام تھا دل کو چھو گیا ۔ کتاب میں ایک  مختصر مگر متاثر کن دعائیہ  نظم پڑھنے کو ملی ہے  ۔ کتاب کا پہلا شعر بہت عمدہ تھا ساتھ ہی ایک ثقافت دیکھاتی خوبصورت دوشیزہ کی تصویر بہت عمدہ تھی ۔ من کی بات میں فرح ناز فرح نے کتاب عشقم میں قلم بند جذبات کا احاطہ کر کے کتاب کو پڑھنے کا تجسس بڑھا دیا ۔  کتاب میں موجود حمد و نعت  نے کتاب کو چار چاند لگا دئیے ماشاءاللہ کتاب کے پہلے حصے میں غزلیات نے  شاعرہ کی شاعری پر مضبوط گرفت کو واضح کردیا ۔ہر غزل پہلی غزل سے عمدہ اور لاجواب تھی ۔ شاعرہ کی...
رویوں کا بوجھ  | کومل یاسین کوئٹہ

رویوں کا بوجھ | کومل یاسین کوئٹہ

کہانی
کومل یاسین کوئٹہ پچھلے دس سال سے زندگی ایک ہی ڈگر پر ڈگمگا رہی ہے ۔صبح مرغے کی بانگ کے ساتھ  اٹھو تو سامنے تخت پوش پر بیٹھی ساس کے لوازمات سے صبح نو کا آفتاب دہکتا ہے۔ آگے  بڑھو تو کچن میں دیورانی جیٹھانی برتنوں کی طرح آپس میں بج بج کر شور مچاتیں رہتیں ہیں ۔ان سے بچ کے نکلو تو اکلوتی نند جو کالج یونیورسٹی میں دس سال سے گردش کر رہی ہے پر مجال ہے تعلیم کا کوٹہ پورا ہو پائے۔ اسکے ناز نخروں کو سر آنکھوں پر رکھ کے آگے بڑھو تو سخت مزاج سسر منہ پھلائے  اخبار میں گھسےگھر سے بے خبر   حالات حاضرہ پر   نظر  رکھے نظر آتے ہیں۔ انکا چائے پانی کرو ۔پھر خاندان کے چشم وچراغوں کو نمٹا  کے واپس حجرہ سکون میں پلٹو تو شوہر نامدار ایسے چیخ چلا رہے ہوتے جیسے میں ذمے دار ہوں انکی رات گئے تک سوشل ایپس  پر ٹائم گزرانے کی وجہ سے   آفس سے دیر ہو جانے کی۔ ! خیر سارا دن ان جھمیلوں میں پڑنے کے بعد سر درد بھی ماتھے کا ...
محتاج تحریر : کومل یاسین کوئٹہ

محتاج تحریر : کومل یاسین کوئٹہ

افسانے
تحریر : کومل یاسین کوئٹہ مرادنہ آواز عقب سے گونجی ! گڑیا اللّٰه کے نام پر کچھ دے دو ۔ وہ پلٹی سامنے میک اپ زدہ منہ ٬  کالی رنگت جس پر  فراغ دلی سے  سفید پاؤڈر تھوپا ہوا تھا جس کی وجہ سے  رنگت سرمائی جھلک دے رہی تھی ۔ ہونٹوں پر بھڑکیلی  سرخ سرخی٬  آنکھوں میں کاجل اور   تاثرات کا  امڈتا دریا جو کئی تاثرات کی عکاسی کر رہا تھا مگر ہر تاثر لمحے میں دوسرے تاثر کو ذائل کر دیتا تھا۔ میں نے جلدی سے پرس کھول کے سو کا نوٹ تھما کر آگے بڑھنے کی کی ۔ جا اللّٰہ تجھے کسی کا محتاج نہ کرے۔ میں پلٹی دماغ نے سگنل دیا دعا کراؤ زینب اللّٰہ دعا قبول فرماتا ہے۔ خود مانگ مانگ کر اب دل چاہ رہا تھا کوئی اور میرے حق میں دعا کرے میں نے التجا کی دعا کرو مجھے میری محبت مل جائے۔ سامنے کھڑی ادھوری مورت چونکی اور کہنے لگی جا اللّٰہ تجھے کسی کا محتاج نہ کرے۔ میں نے پھر پرس کھولا اور سو کا اور نوٹ دیتے ہوئے کہا دعا کرو ...
دھرتی ماں کے دکھ باٹنتی کتاب تبصرہ نگار : کومل یاسین

دھرتی ماں کے دکھ باٹنتی کتاب تبصرہ نگار : کومل یاسین

تبصرے
کومل یاسین کوئٹہ پریس فار پیس  فاؤنڈیشن  یو کے اور  تسنیم جعفری صاحبہ کی خوبصورت تخلیق "زمین اداس ہے "  جس میں لکھاریوں نے ایسے موضوعات پر لکھا جو دھرتی ماں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی عکاسی کرتے ہیں  ۔ کتاب ہاتھ میں آتے ہی دل کو ایک مسرت سی ہوتی ہے جو پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع شدہ کتابوں کو  تھام کر ہمیشہ سے ہوئی ہے ۔ انسان کے ہاتھ کی پوریں جب کتاب کے صفحوں سے مس ہوتیں ہیں  تو  دل گواہی دیتا ہے  کہ کتاب کے صفحات کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔  تصویر  وں اور خاکوں نے کتاب کی دلکشی میں مزید اضافہ کیا ہے  ۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ٹیگ لائن " ہماری کتابیں معیاری کتابیں" ہے ۔ میرے  نزدیک پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اشاعت کتابوں کی کوالٹی کی عکاسی کوئی اور ٹیگ لائن  اس سے بہتر انداز میں نہیں کر سکتی  کیونکہ ہر کتاب اعلی اشاعتی معیار سے بھرپور ہوتی ہے لہذا  ...
انجانی راہوں کی تلاش کا سفر جاری رہے گا:  تحریر  کومل یاسین

انجانی راہوں کی تلاش کا سفر جاری رہے گا:  تحریر کومل یاسین

تبصرے
کتاب: انجانی راہوں کا مسافر صنف : سفر نامہمصنف : امانت علیپبلشر: پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے صفحات : 132 قیمت  : چھ سو روپے ( پاکستان)۔ پانچ پاؤنڈ ( بیرون پاکستان) کتاب کے لیے رابطہ :   www.pressforpeace.org.uk info@pressforpeace.org.ukمبصرہ : کومل یاسین کتاب انجانی راہوں کا مسافر  ہاتھ میں تھامتے ہی کتاب کی بہترین کوالٹی اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ادارتی ٹیم کی  کتاب سے کی گئی محنت کا اندازہ ہوتا ہے۔  کتاب میں تصاویر دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ اس کا سہرا بھی پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے سر جاتا ہے کہ پریس  فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع  ہونے والی کتابوں  میں تصویروں اور  آرٹسٹ  کے  ہاتھ سے ہونے والی تزئین و آرائش  سے  کتابوں کو نئی جدت دی گئی ہے ۔کتاب کا انتساب ایک بیٹے کی اپنے والد محترم سے محبت کا ثبوت دے رہا  ہے ۔ مصنف کا تعارف پروفیسر ظفر ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact