Sunday, May 19
Shadow

Tag: ماوراء زیب

:  جناب احمد حاطب صدیقی کے ساتھ نشست کی روداد : ماوراء زیب

: جناب احمد حاطب صدیقی کے ساتھ نشست کی روداد : ماوراء زیب

ہماری سرگرمیاں
ماوراء زیب پریس فار پیس پبلی کیشنز نے میلے کے دوسرے دن جناب احمد حاطب صدیقی کے ساتھ ایک نشست رکھی تھی۔ ارادہ یہی تھا کہ ان کے ساتھ لسانیات کے حوالے سے گفتگو ہوجائے اور کچھ سوالات جوابات کا سلسلہ ہوجائے۔ اس نشست کے حوالے سے کافی فکر تھی کہ کسی طرح بیٹھنے کا انتظام ہوجائے۔ اب منظر پر نمودار ہوتے ہیں ڈاکٹر زین العابدین۔ کیا مزے کی اور مہمان نواز شخصیت ہیں۔ نمل یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں کام کرتے ہیں اور ہمارے ادارے کی ساتھی  محترمہ  تابندہ شاہد کے گھر والوں کے پرانے جاننے والے تھے۔ وہ اپنے کچھ شاگردوں اور ساتھی اساتذہ کے ساتھ ہمارے سٹال پر آئے تھے۔ ان کے ساتھ بہت اچھا تعارف رہا اور وہ زبردستی مُصِر رہے کہ ہماری مہمان نوازی ہو۔ ادارے کے  گرافک  ڈیزائنر استاد محترم ابرار گردیزی بھی اس وقت سٹال پر موجود تھے۔ ڈاکٹر زین العابدین صاحب کا خیال تھا کہ ہم سب کو کچھ کھلایا پلایا...
قالین ( بہار)  | ماوراء زیب

قالین ( بہار) | ماوراء زیب

آرٹیکل
تاریخ کے  جھروکے سے ماوراء زیب جب سورۃ الانفال کی تفسیر پڑھی تھی تو دو آیتیں یاد رہ گئی تھیں۔ يَسْاَلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ ۖ قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّـٰهِ وَالرَّسُوْلِ ۖ فَاتَّقُوا اللّـٰهَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ وَاَطِيْعُوا اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝٓ اِنْ كُنْتُـمْ مُّؤْمِنِيْنَ۔آیت نمبر 1) *ترجمہ* وہ آپ سے غنیمت کا حکم پوچھتے ہیں، کہہ دیں غنیمت کا مال اللہ اور رسول کا ہے۔سو اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح کرو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر ایمان دار ہو۔ وَاعْلَمُوٓا اَنَّمَا غَنِمْتُـمْ مِّنْ شَىْءٍ فَاَنَّ لِلّـٰهِ خُـمُسَهٝ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِـذِى الْقُرْبٰى وَالْيَتَامٰى وَالْمَسَاكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ اِنْ كُنْتُـمْ اٰمَنْتُـمْ بِاللّـٰهِ وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللّـٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِي...
خاموش کمرہ |ماوراء زیب

خاموش کمرہ |ماوراء زیب

افسانے
: ماوراء زیب دھپ کی آواز کے ساتھ ایک کتاب نیچے گری اور گردوغبار کا ہلکا سا دھواں ہوا میں تحلیل ہوگیا۔ باقی کتابوں نے بےساختہ اپنے اپنے سر نکال کر نیچے گری کتاب کو دیکھا۔ ”بھائی ٹھیک تو ہو ناں۔۔۔؟“ ایک کتاب کی تشویش زدہ آواز گونجی۔ ”ہاں بھائی ٹھیک ہوں۔ کافی عرصہ ہوگیا تھا سوئے ہوئے اس لیے جگہ کااندازہ نہیں ہوا۔ کچھ زیادہ ہی کھل کر انگڑائی لے لی تھی۔“ گری ہوئی کتاب نے زوردار جمائی لی اور اچک کر اپنی جگہ سنبھال لی۔ ”اب گر ہی گئے تھے تو گھوم پھر لیتے۔ ہم تو عرصہ ہوا اپنی جگہ پھنسے ہوئے کسی کی نظرِ کرم کے منتظر ہیں۔“ نجانے کہاں سے ایک افسردہ آواز آئی۔ ُ”اجی! فکر نہ کیجیے۔ کتاب دوست ابھی بھی موجود ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی تعداد کافی کم ہوگئی ہے مگر کبھی نہ کبھی آپ بھی اپنی جگہ سے نکل ہی آئیں گے۔“ ایک تسلی زدہ آواز ابھری۔ ایک دوسرے کے غم سنتے اور تسلی دلاسے دیتے نجانے رات کا سفر کب اختتا...
سفرنامہ انجانی راہوں  کا مسافر  کے بارے میں ماوراء زیب کے تاثرات

سفرنامہ انجانی راہوں  کا مسافر  کے بارے میں ماوراء زیب کے تاثرات

تبصرے
کتاب کا نام: انجانی راہوں کا مسافر مصنف: امانت علی مبصرہ: ماوراء زیب ناشر: پریس فار پیس فاؤنڈیشن، یوکے کائنات کے محور کو افشاء کرنے کی کوشش کا نام سفر ہے اور سفر نامہ اصل میں روداد ہے اس کوشش کا جو ایک مسافر رازِ کائنات کو طشت از بام کرنے کے لیے کرتا ہے۔ بہت سے مسافروں نے دنیا کے مختلف حصوں کی خاک چھانی ہے صرف اس لیے کہ وہ رازِ کائنات سے واقفیت پاسکیں یا پھر اپنی اندرونی حس کی تسکین کرسکیں۔ وہ حس جو ہر انسان کے اندر ہوتی ہے اور اس میں دنیا کو جاننے کا تجسس ابھارتی ہے۔  بعض مسافروں میں سفر کرنے کی حس کے ساتھ ساتھ ایک اور حس ہوتی ہے جو مسافر کو اس بات پر ابھارتی ہے کہ وہ اپنا تجربہ اور سفر کی روداد تفصیلاً دوسروں کو بتائے۔ سفر نامے کے ذریعے ہر قاری دراصل مصنف کے ساتھ سفر پر نکل پڑتا ہے اور مصنف کی آنکھ سے دنیا کو دیکھتا ہے۔ سفر کرنا ایک تھکا دینے والا عمل ہے اور سفر نامہ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact