Sunday, May 12
Shadow

Tag: عصمت اسامہ

افسانہ : تکبیر۔تحریر: عصمت اسامہ

افسانہ : تکبیر۔تحریر: عصمت اسامہ

افسانے
عصمت اسامہ ۔حمدان شیخ ،اپنے آرام دہ لگژری بیڈروم میں محو_استراحت تھا ،اس کی سائیڈ ٹیبل پر دنیا کا مہنگا ترین آئی فون پڑا تھا جس پر کسی کی کال آنے کے سبب لائٹ بلنک ہورہی تھی مگر سائیلنٹ موڈ کی وجہ سے شیخ تک نہیں پہنچ رہی تھی۔ کمرے کا نیم تاریک ماحول شیخ کے خراٹوں سے گونج رہا تھا۔ یکایک شیخ نیند میں کچھ بڑبڑانے لگا اور پھر ایک جھٹکے سے اس کی آنکھ کھل گئی ،وہ اٹھ کے بیٹھ گیا ،اس کی نبض تیز چل رہی تھی اور ماتھے پر پسینہ تھا۔ اس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑے جگ سے پانی گلاس میں انڈیلا اور غٹاغٹ پی گیا۔ وقت دیکھا تو آدھی رات کا وقت تھا ،وہ دوبارہ لیٹ گیا اور کچھ دیر بعد کمرہ پھر اس کے خراٹوں سے گونج رہا تھا۔شیخ حمدان کے خاندان کا شمار دبئی کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا تھا۔ اس کا بزنس مشرق_ وسطی' کے متعدد ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ہر روز کسی نہ کسی کانفرنس میں شرکت کے بعد اسے نئے آئیڈیاز سوجھتے اور پھر چن...
عصمت اسامہ ، کالم نگار، مصنفہ، بلاگر

عصمت اسامہ ، کالم نگار، مصنفہ، بلاگر

رائٹرز
محترمہ عصمت اسامہ کالم نگار ،بلاگر اور مصنفہ ہیں۔ان  کی تعلیم ایم اے انگریزی ادب ہے  ۔ وہ خواتین لکھاریوں کی ادبی اور اصلاحی تنظیم "حریم ادب پاکستان " سے وابستہ ہیں۔ان کے کالم اور مضامین مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی کتاب "سنہرے حروف" شائع ہوئی ہے۔ عصمت اسامہ نے لکھنے کا آغاز کالج دور سے کیا ۔ انھیں انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی جانب سے ایوارڈ آف آنر دیا گیا۔ حریمِ ادب کی جانب سے شیلڈ ،اسلامک رائٹرز موومنٹ ،تحریک نفاذ اردو پاکستان اور کئ ادبی تنظیموں کی جانب سے مقابلہ جات میں حصہ لینے پر اسناد اور انعامات دئیے گئے۔آپ نظریہء پاکستان کے فروغ اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کی خاطر قلم و قرطاس کے بحر کی شناور ہیں۔ ...
افسانہ : پردہ، تحریر: عصمت اسامہ

افسانہ : پردہ، تحریر: عصمت اسامہ

افسانے
تحریر: عصمت اسامہ " "مام ،آج آپ نے آنے میں دیر کردی ،میں کالج گیٹ پر پندرہ منٹ سے دھوپ میں کھڑی ہوں" صبا نے قدرے خفگی سے کہا . "اوہ بیٹا ،چھاؤں میں کھڑی ہوجاتی ،راستے میں ٹریفک جام تھا " مام نے جوس کارنر سے دو گلاس لیے اور گاڑی کا اے سی چلادیا ۔اب گاڑی فراٹےبھر رہی تھی۔ صبا نے سیٹ سے سر ٹکایا اور آنکھیں بند کرلیں۔مام بہت سموتھ ڈرائیو کررہی تھیں کہ یکایک بریک لگادی ۔ صبا نے سٹپٹا کے آنکھیں کھولیں۔ مام نے ونڈو مرر نیچے کر کے کسی کو آواز لگائی: نوری ! نوری !،پھر تیزی سے گاڑی سروس روڈ پہ ڈال دی۔ " نوری کون ہے مام ؟"صبا نے پوچھا ۔ مام تیزی سے دائیں بائیں سڑکوں پہ گاڑی گھما رہی تھیں لیکن جس کی تلاش تھی وہ نہ ملی۔اب وہ پھر اسی روڈ پر آگئیں جو گھر کو جاتی تھی۔" مام بتائیں بھی کہ نوری کون ہے جسے آپ کئ بار سڑکوں پر آواز دیتی ہیں لیکن وہ نہیں ملتی" ،صبا نے پوچھا۔ "نوری ،میرے آفس میں کام ...
حقوق اطفال اور ہماری ذمہ داریاں۔ تحریر: عصمت اسامہ

حقوق اطفال اور ہماری ذمہ داریاں۔ تحریر: عصمت اسامہ

Article
از قلم : عصمت اسامہ ۔ فقط مال و زر اچھا نہیں لگتا جہاں بچے نہیں ہوتے  وہ گھر اچھا نہیں لگتا ! بچے گھروں کی رونق اور اقوام کا مستقبل ہیں ۔آج کا بچہ کل دنیا کی باگ ڈور سنبھالنے والا ہے ،اس لحاظ سے بچوں پر ہی دنیا کے مستقبل کا دارومدار ہے۔بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ نے 1954ء میں ہر سال ،بیس نومبر کو 'یونیورسل چلڈرن ڈے' منانے کا اعلان کیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد ،بچوں کی تعلیم و تربیت ،صحت و حفاظت اور فلاح و بہبود کی خاطر شعور بیدار کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے اخبارات و رسائل میں مضامین اور کالم لکھے جاتے ہیں ،کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں لیکن اس ضمن میں مذید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بچے کا سب سے پہلا حق جو اس کے والدین کے ذمے ہے ،وہ اس کی جان کا تحفظ ہے ۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ: تم اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم ا...
آہ صدف نعیم ۔ تحریر: عصمت اسامہ

آہ صدف نعیم ۔ تحریر: عصمت اسامہ

شخصیات
تحریر: عصمت اسامہ کبھی سوچا بھی ہے تم نے یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں تمہاری زندگی کو کس طرح شاداں بناتی ہیں تمہاری راہ کے کانٹے یہ چن لیتی ہیں پلکوں سے سفر آساں بناتی ہیں سنور جائیں اگر اک نسل کا ایماں بناتی ہیں پھر ان معصوم کلیوں کو یہی بصری یہی سفیان بناتی ہیں ذرا دھیرے سے تم چلنا کہ یہ تو آبگینے ہیں ! خواتین معاشرے کا اہم حصہ اور گھروں کی رونق ہیں۔ وہ بیٹی ہوں، بہن ہوں ،بیوی ہوں یا ماں ہو ،رب العالمین نے انسانیت کی تخلیق و تعمیر ان کے سپرد کردی ہے۔وہ صنف_نازک ہوتے ہوئے بھی گراں بار ذمہ داریاں سنبھالتی ہیں ،ایسی ہی ایک مثال ہماری بہن صدف نعیم تھی جو ٹی وی چینل کی محنتی ،باہمت اور باصلاحیت رپورٹر تھی۔ چند روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوریج کا ٹاسک اسے دیا گیا تھا ۔ گواہوں نے بتایا کہ اسے چینل کی طرف سے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی گئ تھی اور وہ راستے میں مختلف میڈیا پرسنز سے لفٹ لے ل...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact