Thursday, May 9
Shadow

کتاب

کشمیر کی کہانیاں ، کرشن چندر

کشمیر کی کہانیاں ، کرشن چندر

ادیب, اردو, کتاب
Kashmir ki Kahanian By Krishan ChandarDownload کرشن چندر نے اپنا بچپن کشمیر میں گزارا ہے اور اس کی کہانیوں پر کشمیر کے حسن کی گہری شاعرانہ چھاپ ہے۔ اس نے کشمیر کے بارے میں کتنی ہی خوبصورت کہانیاں لکھی ہیں۔ یہی نہیں کہ کشمیر کی زندگی نے اس کو افسانوی مواد دیا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ اس کی اپنی شخصیت میں اور اس کے ادبی اسٹائل میں کشمیر کا قدرتی حسن ہمیشہ کے لیے گھل گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر اور کشمیر کی یاد نے اس کی کتنی ہی کہانیوں کو انسپائر کیا ہے۔ مگر کشمیر کے حسن کے علاوہ جس چیز نے کرشن چندر کو افسانہ نگار بنا دیا وہ ایک بیماری تھی جس نے کئی مہینے تک اسے بستر پر لٹا کر ایک کمرے میں قید کر دیا۔ نہ اسکول جا سکتا تھا، نہ دوستوں کے ساتھ کھیل کود میں شریک ہو سکتا تھا۔ کتنے ہی دن تو اتنی طاقت بھی نہ تھی کہ کتاب پڑھ سکے۔ ایسی حالت میں اپنا ’رفیق تنہائی‘ وہ خود ہی تھا۔ پلنگ پر...
جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی کتاب”میزانِ زیست‘‘ پر تبصرہ

جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی کتاب”میزانِ زیست‘‘ پر تبصرہ

تبصرے, رائٹرز, کتاب
 تبصرہ نگار:   رابعہ حسن رابعہ حسن ”میزانِ زیست‘‘ آزاد کشمیر کے کلیدی عہدوں پر خدمات سر انجام دینے والی نابغہ روزگار شخصیت جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی کی سوانح حیات ہے ۔ جس میں انہوں نے کشمیر کے دونوں حصوں (مقبوضہ و آزاد) میں گزاری اپنی زندگی کے تجربات و مشاہدات قلم بند کیے ہیں۔  ”میزانِ زیست‘‘ مصنف کی ذاتی زندگی کا احوال ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے حالات و واقعات پر ایک تاریخی اورمستند دستاویز بھی ہے۔جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی 7 جون 1945ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل کرناہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم شیرِ کشمیر ہائی سکول، کنڈی کرناہ، ضلع کپواڑہ میں حاصل کی۔  بعد ازاں گریجویشن گونمنٹ ڈگری کالج بارہ مولہ سے کی۔  جب کہ ایل ایل بی کی ڈگری 1970ء میں سرسید احمد خان کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے نمایاں نمبروں سے حاصل کی۔ گیلانی...
عشق دمِ جبریل ۔ شفیق راجہ

عشق دمِ جبریل ۔ شفیق راجہ

کتاب
عشق دمِ جبریل پروفیسرشفیق راجہ کی عشق میں ڈوبی ہوئی تخلیق ہے۔ شفیق راجہ کی کتاب عشق دمِ جبریل ڈاون لوڈ کیجئےDownload پروفیسر شفیق راجہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے جہاں ایک طرف خطہ باغ میں شعر و ادب کی آبیاری کی اور "طلوع ادب آزاد کشمیر" کے نام سے ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت بن کر اپنی بہاریں دکھا رہی ہے وہیں اس ادبی ورثے کی شناخت اورپرداخت کے لیے آزاد کشمیر کے طول و عرض میں جس جانفشانی سے دن رات ایک کیے اسکا منہ بولتا ثبوت آج ریاست بھر کا وہ ادبی منظر نامہ ہے جس میں طلوع ادب اور پروفیسر شفیق راجہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. کتابیں میں حرف حرف سمیٹوں، نعت کا سفر، عشق دمِ جبرئیل، لفظ کا کاجل اور کدل ...
نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

کتاب
نعت کا سفر پروفیسر شفیق راجہ کی ایک ممتاز تصنیف ہے۔ اس کتاب میں نعت گوئی کے فن پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ موضوعات میں نعت کا لغوی مفہوم ، اولین استعمال ، دیگر مذاہب میں ذکر رسول صل اللہ و علیہ وسلم ،لوازمات نعت انتہائی مدلل انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ شفیق راجہ کی کتاب نعت کا سفر ڈاون لوڈ کیجئےDownload پروفیسر شفیق راجہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے جہاں ایک طرف خطہ باغ میں شعر و ادب کی آبیاری کی اور "طلوع ادب آزاد کشمیر" کے نام سے ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت بن کر اپنی بہاریں دکھا رہی ہے وہیں اس ادبی ورثے کی شناخت اورپرداخت کے لیے آزاد کشمیر کے طول و عرض میں جس جانفشانی سے دن رات ایک کیے اسکا منہ بولتا ثبوت آج ریاست بھر کا وہ ادبی منظر نامہ ہے جس میں طلوع ادب اور پروفیسر شفیق راجہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. کتابیں میں حرف حرف سمیٹوں، نعت کا سفر،...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact