Sunday, May 19
Shadow

ہماری سرگرمیاں

تقریب پذیرائی:دھندلے عکس / رپورٹ : توحید مظفر

تقریب پذیرائی:دھندلے عکس / رپورٹ : توحید مظفر

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ : توحید مظفرتصاویر: حماد مغلبزم ادب؛ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبہ مظفرآباد کی جانب سے کرن عباس کرن کے ناول ”دھندلے عکس“ کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کی۔ چیئر مین شعبہ اُردُو جامعہ کشمیر  ڈاکٹر میر یوسف صاحب بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔ ہردلعزیز مہمان راجا رحمت علی خان صاحب نے بھی اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا ۔ کرن عباس کرن جن کے ناول کی پذیرائی کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی، بھی مہمان خاص کے طور پر تقریب میں رونق افروز ہوئیں۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت والد مصنفہ کرن عباس کرن جناب چودھری غلام عباس،چیئر مین شعبہ سیاسیات پروفیسر شگفتہ بُخاری، چیئر مین شعبہ اُردُو پروفیسر سعید احمد شاد، پروفیسر صائمہ گیلانی، پروفیسر سلمہ کاظمی، پروفیسر محمد جاوید، لیکچرر انگریزی رابعہ حسن ، وزٹنگ لیکچرر انگریزی راجا محمد شعیب، مص...
شاعری کھیل نہیں|  بشریٰ حزیں

شاعری کھیل نہیں| بشریٰ حزیں

ہماری سرگرمیاں
بشریٰ حزیں دوستو ! پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پہ آپ کے فکروفن کی حوصلہ افزائی اور ترویج کے لئے ہم سب ہمہ وقت حاضر اور کوشاں ہیں۔ لکھنے کی صلاحیت ایک امانت ہے ٫ ایک فریضہ ہے اور جسے یہ نعمت عطاء ہوتی ہے وہ ادب کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوید ہو جاتا ہے ۔ آپ کی تحریریں ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں لیکن اس وقت ہم سب کی پیاری فاؤنڈیشن مشکل میں پڑ جاتی ہے جب آپ میں سے کسی کی جانب سے بے وزن اور بے ربط تحریر کو شاعری کے نام سے بھیجا جاتا ہے۔ شاعری ایک بہت ہی منفرد اور مشکل صنف ادب ہے ۔ محض چند الفاظ و تراکیب کو جوڑ لینے کا نام تک بندی کہلاتا ہے شاعری نہیں ۔ شاعری کرنے کے لئے شاعری کو سمجھنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے بھی محض شاعروں کو پڑھ لینا کافی نہیں ۔ شاعروں کو پڑھ کے ان کے خیال و فکر کو توڑ مروڑ کے نئی شکل میں پیش کرنے کا شوق بھی آجکل بہت فرمایا جارہا ہے ۔ مشکل مشکل ا...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

ہماری سرگرمیاں
Micro Scholarship Program 2023 Scholarships Background Sponsor a Scholarship!   ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو خوش قسمت ہیں کہ نعمتوں اور خوشیوں سے بھرپور ایک شاندار زندگی حاصل کرتے ہیں۔ کچھ لوگ بہت کامیاب کیریئر اور اس کے ساتھ آنے والی تمام آسائشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہیں کہ وہ اتنی بھرپور زندگی حاصل کر سکیں۔ زیادہ کامیاب نہ ہونے کی ان کی اپنی وجوہات ہیں اور وہ اب بھی اپنی زندگی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم میں سے جو خوش قسمت ہیں کہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے شاندار تعلیم حاصل کی انہیں شاندار اسکولنگ اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع ملے۔ زیادہ تر لوگ جو کامیاب زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کا بھی اپنی تعلیم میں اچھی کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اگر آپ امیر پس منظر سے نہیں ہیں تو ...
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راہیکوٹ  باغ آزاد کشمیر میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راہیکوٹ باغ آزاد کشمیر میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

ہماری سرگرمیاں
باغ۔۔۔(روبینہ ناز سے)     پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ  باغ  یونین کونسل ناڑ شیر علی خان کے نواحی علاقے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راہیکوٹ کے مقام پرمنقعد کیا گیا جس میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا ۔شدید سرد موسم میں ایسے پسماندہ علاقے میں الشفاآئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آباد کی ٹیم نے لوگوں کا بہترین چیک اپ کیا جس میں فری چیک، فری میڈیسن، ڈسکاؤنٹ پر نظر کی عینک  کی فراہمی کے علاوہ متعدد مریضوں کو آپریشن کی تاریخ بھی دی گئی ۔ اس  کے علاوہ الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال مظفر آبادکی جانب سے مریضوں کو ایک طرف کا  کرایہ بھی فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بڑی سہولت مل رہی ہے ۔ الشفاآئی ٹرسٹ کی ٹیم کی طرف سے کیمپ انچارج راجہ نعیم اشرف، ریفریکشن میں علیزہ صادق اور اقصی نے بہترین خدمات انجام دی ۔میڈیسن میں...
انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ  : نوید ملک انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ 22 دسمبر 2022، بروز جمعرات، اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شعراء، ادباء، مصنفین، ماہرینِ تعلیم، سیاسی،علمی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت فرمائی۔ورکشاپ چار نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست:مختلف موضوعات پر اظہاریے پہلی نشست میں مختلف شعراءاور ناقدین نے مختلف عنوان پر تعارفی اظہاریے پیش کیے۔ ناول نگاری پر پروفیسر نعمان نذیر(اسلام آباد)، درس و تدریس پر نادر حسین (بکھر)، صوفیائے کرام اور ادب برائے زندگی پر نوید ملک(اسلام آباد)، افسانہ نگاری پر ڈاکٹر تحسین بی بی(ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف صوابی) اور صحافت پر ثاقب امام رضوی(گجر خان) نے اظہارِ خیال کیا اور پر تاثیر گفتگو کی۔ دوسری نشست: قومی زبانیں، روایات و رجحانات د...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

News, ہماری سرگرمیاں
اسلام آباد انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتما م اکادمی ادبیات میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس فار پیس کی ادبی اور فلاحی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا -ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہماری شریک مدیرہ محترمہ بشری حزیں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ایوارڈ وصول کیا - اس موقع پر انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے سرپرست نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق بھی موجود تھے-اس موقع پر بشری حزیں نے کہا کہ  یہ اعزازہماری مخلص ٹیم ، رضاکاروں اور معاونین کے نام ہے جن کی شبانہ روز محنت سےعلم وادب، اشاعت اور خدمت انسانی کے لیے متعدد شعبوں میں ادارے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل قلم  اور فلاحی اداروں کی پزیرائی کےلیے نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق کی قیادت میں انٹرنیشنل رائٹرز فورم اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔...
گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ اورمذاکرہ

گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ اورمذاکرہ

ہماری سرگرمیاں
آلودگی کے خاتمے اورماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے اساتذہ اورطلبہ کاعہد ماحولیات کے تحفظ کیلیے اقدامات نہ کیے  تو تعلیم و تدریس کا مقصد ضائع ہو جائے گا۔ جاوید خان، امتیازخان اوردیگر مقررین کا خطاب راولاکوٹ/ پی ایف پی ایف رپورٹ ماحولیاتی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ آزادکشمیرکے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ ا ورمذاکرہ بعنوان " زمین اداس ہے، جنگل اداس ہے"منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ کے عقب میں واقع خوب صورت جنگل میں کیا گیا۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن  یو کے کے زیراہتمام  جاری ماحولیاتی آگاہی مہم کا مقصد طالب علموں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنا اور طلبہ میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کے میزبان معلم جاوید خان اورامتیاز خان تھے۔ اس نشست میں جماعت ہشتم اور ہفتم کے طالب علموں نے ماحولیاتی مسائل پرمبنی "کتاب زمین اداس ہے "کا اجتماعی مطالعہ کیا،...
ہماری اشاعتی پالیسی

ہماری اشاعتی پالیسی

کتاب, ہماری سرگرمیاں
تعارف پریس فار پیس پبلی کیشنز نئے مصنفین کوایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ اپنی کتب نہایت آسانی اورسہولت کے ساتھ ساتھ عالمی معیاراورجدید تقاضوں کے مطابق شائع کر سکیں۔اگرآپ کسی بھی موضوع پر اردو ، انگریزی یا پاکستان ، انڈیا کی کسی بھی علاقائی زبان میں اپنی کتاب مکمل لکھ چکے ہیں اوراس کی اشاعت چاہتے ہیں تو کتاب کے مسودے کی ایک کاپی بذریعہ پوسٹ یا ای میل ان پیج  یا ورڈ فارمیٹ میں ہمیں بھیجئے۔ جائزے کے دوران اگرمسودے میں بہتری کی گنجائش محسوس  ہو ئی تو اس بارے میں آپ  کوآگاہ کر دیا جائے گا۔ اگر مسودہ قابل اشاعت ہوا تو ہم آپ کو کتاب کی پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے لیےایک کوٹیشن بھیجیں گے۔ جس میں کتاب کے ٹائٹل،  کاغذ کی نوعیت، کتب  کی تعداد، وغیرہ کی تفصیلات درج ہوں گی۔ پریس فارپیس پبلی کیشنز پروف ریڈنگ یا ایڈیٹنگ کی سہولت اورکتاب کے سرورق کا ڈیزائن بھی م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact