Friday, May 17
Shadow

Month: September 2021

ڈاکٹر عبدالحسن عاصم ایک عہد تھا تمام ہوا -تحریر: سید شہباز گردیزی

ڈاکٹر عبدالحسن عاصم ایک عہد تھا تمام ہوا -تحریر: سید شہباز گردیزی

شخصیات
تحریر: سید شہباز گردیزی (باغ)        ابھی کل ہی کی بات  ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحسن عاصم ہمارے درمیان بیٹھ کر اپنی باتوں کی مہک پھیلا رہے تھے اُن ہی سے مروی ہے کہ خوشی اور خوش اخلاقی ایسے پرفیوم ہیں کہ جنہیں آپ بھلے ہی دوسروں پر چھڑکیں خوش بو خود آپ ہی سے پھوٹتی ہے۔ آج جب کہ میرے چاروں طرف ان کے متعلقین ، متوسلین، محبین بلکہ متاثرین تک بیٹھے ہیں ایسے میں اُن کی یاد شدت سے آرہی ہے۔ اُن کی یاد کی خوشبو نہ صرف مجھے بلکہ ارد گرد کے ماحول کو بھی مہکا رہی ہے۔ ڈاکٹر صاحب علم و ادب کا مینارہ تھے ایک روشن استعارہ تھے۔ میری ان سے آشنائی اپنے دوست اور ان کے دست راست سردار شعیب خان کے توسط سے ہوئی یہ غالباً 2007 کا موسم برسات تھا جب ہم کچھ دوست سردار شعیب کے ساتھ النور ہوٹل میں ان سے ملے تھے ، پہلی ملاقات عالم اجلت میں ہوئی ان کے ساتھ ٹرسٹ کے چند دیگر افراد بھی تھے وہ سب کسی...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام  “ایک شام: عنایت اللہ عاجز کے نام“ کا احوال

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام “ایک شام: عنایت اللہ عاجز کے نام“ کا احوال

ہماری سرگرمیاں
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام انگلینڈ کے شہر سٹاکٹن میںُ "ایک شام عنایت اللہ عاجز کے نام"  کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بھارت، پاکستان، برطانیہ، اور کینیڈا  سے نامور ادیبوں، شاعروں، تنقید نگاروں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور دیگر اہلِ قلم حصرات نے منفرد شاعر عنایت اللہ عاجز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ جن میں، انجم سلیمی،بشریٰ حزیں، سابقہ پارلیمانی سیکرٹری،  پروفیسر اخلاق حیدرآبادی،پروفیسر ڈاکٹر شاہد اشرف، ڈاکٹرشہناز شورو،گلزار ملک، رمن دیپ پنجابی شاعر،  نعیم ثاقب،گرتیج کوہار والا، اعجاز توکل خان شامل تھے مایہ ناز شاعر انجم سلیمی عنایت اللہ عاجز  تقریب میں مقامی شعرا،ادیبوں، صحافیوں، سماجی  و سیاسی کارکنوں، خواتین اور کمیونٹی ورکرز نے  عنایت اللہ عاجز  کے فن اور شخصیت پربات کیمایہ ناز شاعر انجم سلیمی نے اردو ادب کے فروغ اور ادیبوں کی پزیرائی کے لئ...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ادیبوں کے لیے تقریب پزیرائی- رپورٹ: تہذین طاہر

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ادیبوں کے لیے تقریب پزیرائی- رپورٹ: تہذین طاہر

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ: تہذین طاہر تہذین طاہر "تسنیم جعفری فن اور شخصیت" کے موضوع پر تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے مقابلے اور تقسیم انعامات کا اہتمام کیا۔ بچوں کے لیے سائنسی کہانیاں لکھنے والوں میں ایک منفرد نام تسنیم جعفری کا ہے۔ آپ ایک معروف ادیبہ ، ماہر تعلیم ، شاعرہ ، مصور ، اور درجنوں کتب کی مصنفہ ہیں۔بچوں کے ادب کے حوالے سے آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ کے منفرد اسلوب پر مشتمل کہانیاں اور دیگر مضامین کو علمی و ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی۔اسی پذیرائی اور ادب کی دنیا میں آپ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب ہے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن انگلینڈ میں رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ ظفر اقبال صاحب کی زیر نگرانی آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کا کرداراہم ہے۔ تسن...
آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں: خرم جمال شاہد

آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں: خرم جمال شاہد

سیر وسیاحت
سیاحتی بلاگ: خرم جمال شاہد خرم جمال شاہد وادی نیلم آزاد کشمیری قدرتی حسن سے مالا مال ہے قدرت خداوند نے یہاں بلند بالا پہاڑ، ندی نالے، آبشاریں، دلفریب جھیلیں، گلیشرز، چراگاہیں، جنگلات اور جنگلی حیات عطا کیے ہیں۔ نیلم ویلی میں سیاحت کے لیئے بے شمار جگہیں ہیں۔ آج میں آپ کو ایسے علاقے متعلقہ معلومات دینے لگا ہوں جہاں بہت کم سیاح گئے ہیں۔ جی ہاں یہ حسین وادی، گگئی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ گگئی وادی گریس کی سب سے بڑی چراگاہ ہے جو وادی نیلم کے آخری حصے میں، سطح سمندر سے 6000 سے 13000 فٹ بلندی پرواقع ہے۔یہ چراگاہ دو بڑے نالوں، ایک چھوٹی گگئی (ددگئی نالہ) اور دوسری بڑی گگئی نالہ پے محیط ہے۔ اس کے مشرق میں قمری استور، مغرب میں تاؤبٹ، مشرقی جنوب میں منحوس کنٹرول لائن و مقبوضہ جموں وکشمیر جبکہ شمال میں گجر نالہ پھولاوئی اورریاٹ استور کے علاقے واقع ہیں۔سردیوں میں یہاں چھ سے آٹھ فٹ تک برف پڑ...
Speakers demands to award Noble Prize to Najma Shakoor

Speakers demands to award Noble Prize to Najma Shakoor

News
Islamabad (PFPF News  ) The speakers have demanded to award Noble Prize to Syeda Najma Shakoor known as ‘Mother Teresa of Kashmir’ owing to her unprecedented social services for humanity and deprived segment of society. While addressing the condolence reference on the eve of first death anniversary of Syeda Najma Shakoor, the prominent icon of social services in Azad Jammu and Kashmir (AJK), the speakers paid rich tribute to her services. The condolence reference was moderated by Aftab Iqbal, Executive Director of Center for Development Communication. The speakers including Aniqa Shakoor,  Chairperson Women Welfare Organization (WWO), Irshad Mehmood, Information Secretary PTI, Dr. Nasima Jogazai, social figure, Saeed Abbasi C.E.O Trust for Voluntary Organization, Zafar Iqbal ...
پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

ہماری سرگرمیاں
باغ  پی ایف پی ایف نیوز پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی میری نظر میں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے نتائج کا اعلان پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا - پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان لکھاریوں کے مابین تحریری مقابلے  کے شرکا میں ایوارڈ اور تعلیمی وظائف   کے تقسیم کی تقریب لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوئی -تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس تھیں جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان نے کی -پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس  نے انعامات تقسیم کئے - تحریری مقابلے کا مقصد  اس  سرگرمی کا   مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات   کی تاریخ، ثقافت،  طرزِز ندگی، جغ...
پریس فار  پیس فاؤنڈیشن  کی تقریب تقسیم ایوارڈز و تعلیمی وظائف

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی تقریب تقسیم ایوارڈز و تعلیمی وظائف

ہماری سرگرمیاں
باغ  پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان لکھاریوں کے مابین تحریری مقابلے  کے شرکا میں ایوارڈ اور تعلیمی وظائف   کے تقسیم کی تقریب لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوئی -تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس تھیں جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان نے کی - ناڑ شیر علی خاں تحریر ی مقابلے کا مقصد مقامی تاریخ و ثقافت کا فروغ ہے اس مقابلے میں محسن شفیق (مظفرآباد)نے پہلی، پروفیسر محمد  ایاز کیانی (راولاکوٹ)نے دوسری اور مریم جاوید چغتائی (باغ)نے تیسری پوزیشن حاصل کی -  مہمان خصو صی پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس نیتحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی خان   کے شرکا میں ایوارڈز،سرٹیفکیٹ اور کتب اور دیگر انعامات تقسیم کیے - تقریب میں مظفرآباد، راولاکوٹ اور باغ کی نمایاں,سماجی،ادبی اور علمی شخصیات نے شرکت کی - مقررین نے آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کی...
عظیم ہمالیہ کے حضور! – محمد اکبر خان اکبر

عظیم ہمالیہ کے حضور! – محمد اکبر خان اکبر

تبصرے
محمد اکبر خان اکبر جاوید خان کا سفرنامہ عظیم ہمالیہ کے حضور ایک منفرد انداز کا حامل ہے. سفرنامہ نگاری اُردو ادب کی ایک ایسی صنف ہے جس میں آپ بیتی کا لطف، داستان کی طلسماتی دنیا، افسانے کی سی رنگینی اور ڈرامے جیسا تجسس موجود ہوتا ہے. محترم جاوید خان کا یہ سفرنامہ وطن عزیز کے شمالی علاقوں میں کی گئی سیاحت کی داستان ہے.اس بات سے شاید کسی کو اختلاف نہ ہوگا کہ پاکستان کےشمالی علاقے ایک عجیب کشش کا سامان لیے ہوئے ہیں وہاں کے قدرتی نظارے سیاحوں کے جم غفیر کو ہر سال اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں. غالباً پاکستان کے شمالی علاقوں کے بارے میں ہی سب سے زیادہ سفرنامے تحریر کیے گئے ہیں.”عظیم ہمالیہ کے حضور‘‘ کا انتساب کائنات کی اعلٰی ترین شخصیت کے نام پر ہے جنہیں باری تعالیٰ نے ساری دنیا کے لیے آخری نبی بنا کر بھیجا.مصنف نے اپنے دوستوں کے ہمراہ کیے گئے جس سفر کی روداد قلم بند کی اس کا ایک ایک فقرہ دل پ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact