Monday, April 29
Shadow

Day: March 4, 2021

لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی، ڈاکٹر افتخار مغل

لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی، ڈاکٹر افتخار مغل

شاعری
ڈاکٹر افتخار مغل لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی بہاروں کا دیس ، آبشاروں کی دھرتی  لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے اٹھو ظلمتِ شب میں شمعیں جلائیں اُٹھو اس کو خونِ جگر سے سجائیں صدا میں صدا خون میں خوں ملائیں اُٹھو جبر سے اُٹھ کے پنجہ لڑائیں یہ اپنی زمیں ، اپنے پیاروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چلو ہم پہ جو قرض ہے وہ چکائیں چلو مقتلوں کو سروں سے سجائیں جلو میں رہیں گی ہمارے، دعائیں  اُٹھو دستِ قاتل سے اس کو چھڑائیں یہ خُلدِ بریں ، یہ بہاروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے  ڈاکٹر افتخار مغل ...
ادب اطفال کے نئے لکھاریوں کو درپیش مسائل،  تحریرو تحقیق : ذوالفقارعلی بخاری

ادب اطفال کے نئے لکھاریوں کو درپیش مسائل، تحریرو تحقیق : ذوالفقارعلی بخاری

ادیب
تحریر وتحقیق:  ذوالفقار علی بخاری / برقی پتہ :  zulfiqarali.bukhari@gmail.com وقت تیزی سے گذر رہا ہے ۔ہم نت نئی اشیاء سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے آج بھی ادب اطفال کے لکھاریوں،  خاص طور پر نئے لکھاریوں کے بیشتر مسائل جو کہ حل ہو سکتے ہیں وہ جوں کے توں ہی برقرار ہیں۔ اشاعت کے حوالے سے بروقت اطلا ع سب سے اہم ترین مسئلہ جو کہ کسی بھی نئے لکھنے  والے کو ہو رہا ہے،  وہ ہے اُس کی کسی بھی تحریر  (کہانی/مضمون) کی اشاعت کے حوالے سے بروقت اطلا ع نہ دینا ہے۔ ہمارے ہاں دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ اس حوالے سے چند ادارے ہی اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ تحریر کی اشاعت کے حوالے سے لکھاری کو آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے وہ اُس تحریر کو کہیں اور بھیج دیتا ہے۔  اور چند ماہ کے بعد یہ پتا چلتا ہے کہ وہی تحریر کسی اور بھی رسالے م...
کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ شیخ عمر نزیر

کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ شیخ عمر نزیر

سیر وسیاحت
تحریر: شیخ عمر نزیر آزاد کشمیر میں کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں جن سرمائی ٹورازم بہت مفید ہوسکتا ہے۔ سردیوں میں آپ ان علاقوں میں ٹور کریں تو آپ کو موسم بھی مناسب ملے گا اور ساتھ نظارے بھی بھرپور۔نیچے دی گئی فوٹو گلپور واٹر فال کی ہے۔ جسے میں نے سب سے پہلے 2017 فروری میں دیکھا جب میں جیالوجی کے ایک سروے کے دوران اس راستے سے پیدل میپنگ کرتے وقت گزرا ۔ جیسےہی  ان واٹر فالز پر نظر پڑی تو ساری تھکاوٹ دور ہوگئی۔  ایسا نظارہ میں نے آپنی زندگی میں پہلے نہیں دیکھا تھا ۔ سرسبز نچلے درجے کے اونچے پہاڑوں کے درمیان یہ واٹر فالز آپنا ایک الگ نظارہ پیش کررہے تھے۔ کوٹلی گلپور واٹر فال تک کیسے پہنچا جائے؟ اب آتے ہیں اس کے روٹ کی جانب جو کہ میرا اصل سبجیکٹ ہے۔تو جناب راولپنڈی سے آپ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی جانب رخت سفر باندھ لیں ۔ اس کا راستہ جی ٹی روڈ سے کاک پل کے پاس سے بائیں جانب ...
موہلی آبشار کی ان کہی داستان، کہانی کار: محمد کاشف علی

موہلی آبشار کی ان کہی داستان، کہانی کار: محمد کاشف علی

تصویر کہانی
کہانی کار : محمد کاشف علی،  تصاویر: محمد کاشف علی /سوشل میڈیا کہتے ہیں پیار کے بغیر تو زندگی ممکن ہے، پر پانی کے بغیر نہیں۔  اور ایک بار جبران خلیل جبران نے کہا تھا کہ پانی کے ایک ایک قطرے میں بحر بیکراں پوشیدہ ہوتا ہے۔  اور پانی تو کشمیر کی رگ رگ میں بہتا ہے۔  ہر موڑ پر کوئی چشمہ ہے جو آپ کو دعوت نظارہ دے رہا ہے۔ تھوڑی ہمت جمع کیجئے اور اتر جائیں۔ وادی کشمیر کے دس اضلاع میں سے ایک کوٹلی ہے ، جو کئی ایک ذیلی وادیوں کا کوہستانی گلدستہ ہے۔  ہے تو یہ زیریں کشمیر اور بہت زیادہ بلندی پر بھی نہیں،  مگر کھوئی رٹہ کے چیڑ کے جنگل ایک خوش کن احساس ہے۔  کہ آپ چیڑ اور پائن کے ماحول میں رچے بسے جا رہے ہیں۔ ہوائیں مدھر سُر بکھیرتی ہیں اور پکھیروں تال ملاتے ہیں، کوٹلی تاریخ اور حسن کا خوبصورت ملاپ ہیں جہاں صدیوں پرانے قلعے اور منادر بھی ہیں ۔ اور ...
اسلم راجا کے ہائیکوز ، تحریر : ظہیر احمد مغل

اسلم راجا کے ہائیکوز ، تحریر : ظہیر احمد مغل

اردو
صریرِخامہ : ظہیر احمد مغل   انسانی جذبات اور مافی الضمیر کے بیان کے لیے شاعری ایک مشہور اور پرکشش صنف ادب ہے۔ اصناف نظم میں اس کی ہیئت اور تکنیکی خصوصیات کے پیش نظر بہت سی اقسام ہیں۔ اردو زبان کی یہ خصوصیت ہے کہ اس نے دیگر زبانوں کی اصناف ادب کو بھی اپنے دامن میں بڑی فراخ دلی سے سمویا ہے جن میں زیادہ تر فارسی اور عربی سے آئی ہیں۔  اُردو شاعری میں آنے والی ان اصناف میں سے نئی صنف ہائیکو ہے جومقبول جاپانی صنف سخن ہے۔ جاپان میں ہائیکو کا بانی باشو کو قرار دیا جاتا ہے جس نے سب سے پہلے ہائیکو کا استعمال کیا۔  ہائیکو بھی باقی اصناف سے ہیئت اور تکنیکی خصوصیات کی وجہ سے الگ اور منفرد ہے۔ ہائیکو کی اصل خصوصیت اس کا اختصار ہے۔ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ شاعری ویسے بھی سمندر کو کوزے میں بند کرنا ہی ہے لیکن ہائیکو میں اپنی بات بیان کرنا باقی اصناف شعری س...
تین خدا ؟ تحریر، مائدہ شفیق

تین خدا ؟ تحریر، مائدہ شفیق

آرٹیکل
تحریر: مائدہ شفیق خُدا کی پناہ ہے ۔ یہ کون شرک کر رہا ہے؟  یہ کیسے الفاظ ہیں؟ بھلا کوئی انسان تین چیزوں کو اپنا خُدا کیسے مان سکتا ہے۔ ہم تو بہت تعلیم یافتہ بلکہ اعلی ٰتعلیم یافتہ ہیں۔ ہم ایسے کیسا کر سکتے ہیں۔ ’’ہمارا معبود تو ایک ہے۔‘‘معبود توسوچ و فکر کا محور و مرکز ہوتا ہے -محبوب ہوتا ہے، پیارا ہوتا ہے، مطلوب ہوتا ہے۔ اُس کی طلب ہوتی ہے۔ اُس کی خواہش ہوتی ہے۔ مقصود ہوتا ہے،  (وہ مقصدحیات ہوتا ہے)۔ کیا ہمارا  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ  کا اِلہ معبود ہماری زندگیوں میں یہی کردار ادا کرتا ہے؟؟؟ کیا ہم باقی تمام خواہشات اور ترجیحات کو "لا" کرچکے ہیں۔ کیا ہم اپنی ذات کی نفی کر چکے ہیں۔ جو چیزیں ہماری محبت اورہمارا مقصد ہوتی ہیں۔ وہی ہمار نظریہ، فوکس اور مرکز ہوتی ہیں۔ اُنہیں کے گرد ہماری زندگیاں گھومتی اور ڈولتی ہیں۔ ہمار ا مقصد کیا ہے ؟ ذرا سوچئے ہم ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact