Friday, May 17
Shadow

Month: February 2021

احسن عزیز انجنئیر، ادیب ، شاعر،  میرپور

احسن عزیز انجنئیر، ادیب ، شاعر، میرپور

رائٹرز
انجینئر احسن عزیز ایک بلند پایہ ادیب اور شاعر تھے ۔ انھوں نے انجنئیرنگ کی تعلیم میرپور میں حاصل کی - وہ طلبہ سیاست میں بھی متحرک تھے۔ انہوں نے نوجوانی میں ہی ایسی بلند پایہ کتابیں لکھی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ احسن عزیز انجنئیر کی تصانیف  1۔تمہارا مجھ سے وعدہ تھا  2۔اجنبی کل اور آج 3۔اک فرض جسے ہم بھول گئے
جبار مرزا، تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف

جبار مرزا، تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف

رائٹرز
 جبار مرزا سنیئر تجزیہ نگار ، صحافی اور مصنف ہیں - ’کشمیر کو بچا لو‘ جناب جبار مرزا کی تصنیف/ تالیف ہےاس میں شامل زیادہ تر مضامین ان کے تحریر کردہ ہیں۔ کتاب دیدہ زیب چاررنگوں والے آرٹ پیپر پر شائع کی گئی ہے۔ سرورق کشمیر میں جاری جبر کی تصویر دکھا رہا ہے۔پسِ ورق ڈاکٹر عبدالقدیر خان (معروف سائنسدان) کا تحریر کردہ ہے۔ جب کہ کتاب کےفلیپ پر محمودگامی کی شہرہ آفاق نظم ’کریومنزجگرس‘ اور جناب رجب طیب اردگان (صدر جمہوریہ ترکی) کا تعارف لکھاگیاہے۔  کیوں کہ انھوں نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی کھل کر حمایت کی ۔کتاب 324 صفحات پر مشتمل ہے اور اسےشہریار پبلی کیشنز اسلام آباد نے 21اپریل2020 کو جب شائع کیا تومحصوروادی کے لاک ڈاﺅن کو261 دن گزرے تھے- ...
یاسر ارشاد – ترقی پسند سماجی کارکن، مصنّف

یاسر ارشاد – ترقی پسند سماجی کارکن، مصنّف

رائٹرز
یاسر ارشاد آزاد کشمیرکے ایک ترقی پسند سیاسی اور سماجی کارکن ہیں -وہ بائیں بازو کی فکر سے منسلک جرائد جہدوجہد اور مارکسسٹ  میں طبقاتی تقسیم ، محنت کشوں کے حقوق وغیرہ  پر لکھتے ہیں- یاسر ارشاد کی تصانیف  کشمیر کی آزادی ایک سوشلسٹ حل۔
ٹہاکیاں نے پُھل، شکیل اعوان کی کتاب پر ممتاز غزنی کا تبصرہ

ٹہاکیاں نے پُھل، شکیل اعوان کی کتاب پر ممتاز غزنی کا تبصرہ

تبصرے
ٹہاکیاں نے پُھل ہماری طرف پہاڑی علاقوں میں چڑھائی والے پیدل راستے کو ٹہکی کہا جاتا ہے اورچڑھائی چڑھنے کو "ٹہکی چھکنا" کہتے ہیں۔اور ٹہاکہ ایسی ڈھلوان یا پہاڑ کو کہتے ہیں جہاں سے گرنے کے امکانات زیادہ ہوں۔ان ٹہاکوں پر گھاس بھی ہوتی ہے۔کہیں کہیں پھول بھی ہوتے ہیں۔ درخت اور جڑی بوٹیاں بھی ہوتی ہیں اور کچھ ٹہاکے بالکل خشک بھی ہوتے ہیں۔"ٹہاکیاں نے پُھل" ایک شعری مجموعہ ہے جس کے مصنف شکیل اعوان صاحب ہیں۔شکیل اعوان صاحب کو آپ سب جانتے ہی ہوں گے وہ سریلی آواز اور گائیگی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ وہ مشہور فوک گلوگار ہونے کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور اردو زبان کے بہترین شاعر بھی واقع ہوئے ہیں۔ان کا یہ شعری مجموعہ پہاڑی ہندکو لہجے میں لکھی گئی غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے جس میں انھوں نے مادری زبان کے ٹھیٹھ الفاظ،محاورات،علاقائی مثالوں کا بھرپور استعمال کیا ہے۔ لکھتے ہیں کہ:-روئی روئی ...
غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

رائٹرز
غلام الثقلین نقوی کے حالات زندگی غلام الثقلین نقوی 12 مارچ، 1922ء کو چوکی ہنڈن، نوشہرہ، ریاست جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے-انہوں نے مرے کالج سیالکوٹ سے گریجویشن، سینٹرل کالج لاہورسے بی ٹی کی ڈگریاں حاصل کیں اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ نومبر 1968ءسے اپنی سبکدوشی تک وہ گورنمنٹ کالج لاہور سےمنسلک رہے۔ ادبی خدمات غلام الثقلین نقوی بیک وقت افسانہ، سفرنامہ، مضامین اور ناول کی صنف...
عبدالرشید ترابی، سیاستدان، مذہبی رہنما، مصنّف، باغ آزاد کشمیر

عبدالرشید ترابی، سیاستدان، مذہبی رہنما، مصنّف، باغ آزاد کشمیر

رائٹرز
عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر اور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہیں - وہ قومی اور ملی مسائل پراخبارات میں کالم لکھتے ہیں- ان کی متعدد کتابین شائع ہو چکی ہیں- تصنیف
پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین ، ماہر لسانیات، مصنّف ، محقق ، میرپور آزاد کشمیر

پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین ، ماہر لسانیات، مصنّف ، محقق ، میرپور آزاد کشمیر

شخصیات
 ڈاکٹر غازی علم الدین ماہر لسانیات اور مصنف ہیں-ان کا تحقیقی کام پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہے - آج کل میر پور میں رہائش پزیر ہیں- پروفیسر ڈاکٹر غازی علم الدین کے حالات زندگی پروفیسر غازی علم الدین یکم جنوری 1959ء میں قصور کے ایک نواحی قصبے "برج کلاں " میں میاں شہاب الدین کے گھرپیدا ہوئے ابتدائی تعلیم پرائمری سکول برج کلاں اور ثانوی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا ضلع قصور میں حاصل کی ۔ جبکہ&...
سردار محمد یعقوب خان ، سابق صدرو وزیراعظم آزاد کشمیر، یعقوب سے یاقوت تک

سردار محمد یعقوب خان ، سابق صدرو وزیراعظم آزاد کشمیر، یعقوب سے یاقوت تک

شخصیات
سردار محمد یعقوب خان آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ ان کی سواںخ عمری “ یعقوب سے یاقوت تک  “کے نام سے شائع ہوئی ہے ۔ یہ کتاب304 صفحات پر مشتمل ہے اوراس کتاب کی تدوین ونظر ثانی سنئیر صحافی و سابق پریس سیکرٹری ہمراہ ریاست جموں کشمیر محمد بشارت محبوب نے کی ہے۔ کتاب” یعقوب سے یاقوت تک “کا جائزہ ممتاز غزنی کے قلم سے “یعقوب سے یاقوت تک “کا انتساب والدہ محترمہ عالم بی بی،والد محترم سردار گل محمد خان اور بڑے بھائی الحاج سردارزمان خان کے نام ہے۔مصنف نے اپنے آبائی گاؤں کے آباو اجداد اور ابتدائی علاقائی تاریخ ،ابتدائی علاقائی حالات تفصیلاً لکھے ہیں ۔ والدہ اور والد کےحالات زندگی لکھنے کے بعد اپنی ابتدائی تعلیم کا تفصیلاً ذکر کیا ہے۔پرائمری کے بعد کراچی میں اپنے بڑے بھائی الحاج سردار زمان خان کے پاس رہ کر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی کرتےہیں اس ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact