Wednesday, May 15
Shadow

Tag: عشقم

دعا/فرح ناز فرح

دعا/فرح ناز فرح

شاعری
کلام: فرح ناز فرح زندگی بن جائےمیری روشنی پروردگار بندگی میں ہی بسرہو   زندگی   پروردگار جا بجا پھیلی ہوئی ہیں آپ کی  صناعیاں کس قدر ہے اس جہاں میں دلکشی پروردگار ہے یقیں امت محمدٌ کی ہے، بخشے جائیں گے اب تو بس امید میری ہے یہی پروردگار عمر ساری یوں گناہوں میں بسر میری ہوئی زندگی  بے   بندگی   شرمندگی  پرور دگار تلخئ ایام سے اب دل    میرا گھبرا گیا چین کی بھی ہو عطا کوئی گھڑی  پروردگار ہر قدم اٹھے میرا تیری رضا کے راستے ہر عمل میں ہو میرے بس عاجزی  پرور دگار ہر سزا کا اور جزا کا تو ہی مالک ہے خدا ہم کریں حمدوثناء ہر دم تیری پروردگار یہ دعائیہ نظم فرح ناز فرح کے شعری مجموعے "عشقم" میں شامل ہے۔ ...
فرح ناز فرح کی کتاب “عشقم”، تبصرہ: کومل یاسین

فرح ناز فرح کی کتاب “عشقم”، تبصرہ: کومل یاسین

تبصرے
تبصرہ: کومل یاسین خوبصورت صوفیانہ سر ورق کے ساتھ کتاب عشقم ہاتھ میں تھامتے ہی ہمیشہ کی طرح میں نے پریس فار پیس فاؤنڈیشن یو کے کی بہترین کوالٹی کو خراج تحسین پیش کی ۔ بہترین کاغذ  اور بہترین تزئین وآرائش پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ادارتی ٹیم اور گرافک ڈیزائنر کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ خوبصورت انتساب جو کہ ماں کے نام تھا دل کو چھو گیا ۔ کتاب میں ایک  مختصر مگر متاثر کن دعائیہ  نظم پڑھنے کو ملی ہے  ۔ کتاب کا پہلا شعر بہت عمدہ تھا ساتھ ہی ایک ثقافت دیکھاتی خوبصورت دوشیزہ کی تصویر بہت عمدہ تھی ۔ من کی بات میں فرح ناز فرح نے کتاب عشقم میں قلم بند جذبات کا احاطہ کر کے کتاب کو پڑھنے کا تجسس بڑھا دیا ۔  کتاب میں موجود حمد و نعت  نے کتاب کو چار چاند لگا دئیے ماشاءاللہ کتاب کے پہلے حصے میں غزلیات نے  شاعرہ کی شاعری پر مضبوط گرفت کو واضح کردیا ۔ہر غزل پہلی غزل سے عمدہ اور لاجواب تھی ۔ شاعرہ کی...
کتاب “عشقم “،تبصرہ نگار:  شبانہ اسلم

کتاب “عشقم “،تبصرہ نگار: شبانہ اسلم

تبصرے
تبصرہ نگار:  شبانہ اسلم فرح ناز فرح انتہائی شفیق اور محترم ہستی جن کی شخصیت کی بات کی جائے  تو ایک بڑی بہن کے جیسا پیارا احساس جگنے لگتا ہے اگر نثر نگاری کے حوالے سے دیکھا جائے تو سنجیدہ اور حساس موضوع کو مزاح کی چاشنی میں لپیٹ کر پیش کرنے والی بہترین نثر نگار مانی جاتیں لیکن شاعری میں تو فرح ناز صاحبہ کا جواب نہیں مجھے بہت لوگ کہتے کہ ہم شاعری کی کتاب بھیجیں لیکن میں  تردّد سے کام لیتی ہوں کیونکہ آج کل ہر تیسرا بندہ یا بندی شہرت حاصل کرنے کی چاہ میں اندھا دھند ایک دوسرے کی تقلید کررہا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے شاعروں اور مصنفوں کی میرا تھن ریس ہورہی ہے اور ہر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کو بے تاب ہے۔ لیکن سچّے اور کھرے لوگ جو اپنے ہنر میں یکتا ہیں ایسی چیزوں کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔کیونکہ ان کا کسی سے مقابلہ بنتا نہیں مقابلہ تو وہ کریں جن کے پائے کا کوئی ہو اور قابل لوگ تو اعلی پائےکے ہوا کرت...
۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

۔۔عشقم۔۔۔۔یا سر بازار می رقصم-تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ

تبصرے
تبصرہ نگار : قانتہ رابعہ انسان کو جن نعمتوں کی بناء پر اشرف المخلوقات قرار دیا گیا ہے ان میں سے الہامی کتاب کی ستائیسویں پارے کے وسط کی صورت میں ایک نعمت ،،بیان ہے ،،زبان تو چرند پرند کو بھی دی لیکن مافی الضمیر بیان کرنے کا ہنر صرف حضرت انسان کو دیا انسان بات کرتے ہوئے بہترین الفاظ چنے لہجہ شیریں ہو کلام دلپزیر ہو تو سننے والا بھی وجد میں آجاتا ہے کلام میں روانی بحوروقیود کی پابندی اور نغمگی ہو تو اسے شاعرانہ انداز قرار دیا جاتا ہے اس وقت میرے ہاتھوں میں ایسی ہی خوبصورت کتاب ہے جو جمالیاتی ذوق کے تمام تقاضوں کو پورا کرتی ہے ۔بہت عمدہ اشعار ،چکنا سفید کاغز بہترین سرورق اور مناسب قیمت۔ عربوں میں شعرو شاعری گھٹی میں پڑی ہوئی تھی لیکن اسلام نے شاعری پر قدغن نہیں لگائی بلکہ ان سفلی جزبات پر مبنی اشعار جو جنس ہوس اور شراب شباب کباب تک محدود ہوں کو سخت ناپسند کیا۔ بحیثیت ایک مسلمان کے ہمیں ہر...
عشقم( فرح ناز فرح ) : تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ

عشقم( فرح ناز فرح ) : تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ

تبصرے
تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ فرح ناز فرح نے نثر کے میدان میں تو خود کو منوا ہی لیا تھا , اب شاعری کے دشت کی سیاحی بھی کرلی ۔ فرح کی خوبصورت شاعری سے ہم اکثر مستفید ہوتے رہے اور اب " عشقم " کی صورت ان کا مجموعہ کلام ہمارے ہاتھوں میں ہے ۔ فرح ناز مصنفہ اور شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باغ و بہار شخصیت کی مالک پرخلوص انسان بھی ہیں ۔وہ انسان جو حساس ہے اور اپنے احساسات لفظوں کی مالا میں پرونا بھی جانتا ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ فرح ناز میری دوست بھی ہیں اور ان سے استاد والا رشتہ بھی ہے ۔فرح ناز کا تعلق کراچی سے ہے اور دیکھا گیا ہے کہ اس شہر کے باسی حقیقت کی تلخیوں کو بہت قریب سے دیکھتے ہیں ،محسوس کرتے ہیں ۔یہی درد اور احساس ہمیں فرح ناز کی شاعری میں رچا بسا نظر آتا ہے ۔ مری روح میں نہ جانے کتنے شگاف ہوں گے کوئی جو اتر کے دیکھے نئے انکشاف ہوں گے خود کو مٹا کر خاک بھی کرلیں اگر جو ہ جن کے سیاہ دل ہو...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact