Sunday, May 5
Shadow

Tag: شاعری

ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

رائٹرز, شاعری
ڈاکٹر افتخار مغل ڈاکٹر افتخار مغل اپنی شاعری کی بدولت آزاد کشمیر کا بڑا نام تھے۔۔ ڈاکٹر افتخار مغل نےآزاد کشمیر ٹیلیویژن کے کئی پروگراموں اور مشاعروں میں شرکت کی- ان کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک ماہر تعلیم اورخوبصورت شاعری کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے-ان کو شاعر محبت بھی کہا جاتا ہے -10 اپریل 2021 پروفیسر ڈاکٹر افتخار مغل کی دسویں برسی ہے۔ان کی شاعر ی کے مجموعے کا نامُ انکشاف ہے- ڈاکٹر افتخار مغل کا الوداعی کلام  وفائیں ، نیک تمنائیں ، احترام ، دعا۔۔! مری طرف سے زمانے تجھے سلام، دعا۔۔! میں رفتنی ہوں مجھے مل گیا ہے اذنِ سفر، یہاں پہ اب کہ نہیں میرا کوئی کام ، دعا۔۔! ہر اک کے نام دمِ واپسی خراج و خلوص، ہر اک کے حق میں سرِ ساعتِ خرام دعا۔۔! مجھے غروب سے پہلے کہیں پہنچنا ہے مرے عزیزو، بس اب ڈھل رہی ہے شام، دعا۔۔! مرے خدا نے مجھے سُرخ...
افکار تازہ – ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری

افکار تازہ – ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری

شاعری
غزل  ڈاکٹر محبوب احمد کاشمیری  فن پارہ : گیوری لو ملر دل  میں جس درد کی جگہ ہی نہیں  اس کے بارے میں سوچتا ہی نہیں  خواہش لمس  کوئی  عیب  ہے  کیا  باخدا   یہ   کوئی    گنہ  ہی   نہیں  سامنے  سے  اسے   پکاروں  کیا ؟  وہ  پلٹ کر  تو  دیکھتا   ہی  نہیں  دل  نے  رفتار کیوں  پکڑ لی  ہے  فیصلہ  تو   ابھی    کیا   ہی   نہیں  جانتا  ہوں کہ وہم  ہے مرا عشق  یہ  مری   جان  چھوڑتا  ہی  نہیں  ڈھونڈتا  پھر رہا  ہوں  میں  اس کو  جس  کا  کوئی   اتہ پتہ   ہی   نہیں  تو  مرا   پہلا  پیار   ہے  ،  محبوب د...
اجلے خوابوں کی رہ گزر کا مسافرتحریر: ڈاکٹر سیدہ آمنہ ؔبہار

اجلے خوابوں کی رہ گزر کا مسافرتحریر: ڈاکٹر سیدہ آمنہ ؔبہار

شخصیات
تحریر: ڈاکٹر سیدہ آمنہ ؔبہار نو برس پرانی بات ہے کہ ایک دبلا پتلا نوجوان چہرے پر متانت آمیز مسکراہٹ،ایک اخبار اور ایک عدد فائل ہاتھ میں لیے میرے دفتر آیامیں یہی سمجھی کہ بہت سے نوآموز لکھنے والے اصلاح کاشوق رکھتے ہیں شاید یہ موصوف بھی اپنی شاعری کی اصلاح کے لیے تشریف لائے ہیں۔تعارف ہوا تو پتا چلا کہ آنے والے ملاقاتی فرہاد احمد فگارؔ ہیں اور کسی اخبار میں نامہ نگار ہیں۔اس وقت وہ ہفت روزہ مون کریشنز کے لیے میرا انٹرویو کرنے آئے ہیں۔باتوں کے دوران میں ہی معلوم پڑا کہ وہ مظفرآباد کی کئی دیگر ادبی شخصیات کے انٹر ویوز کر چکے ہیں۔میں اپنی عدیم الفرصتی کے باعث سے پہلے ہی بے زار تھی سو میں نے کسی اور دن آنے کا کِہ کر ٹال دیا۔کچھ دن گزر گئے میں سمجھی شاید فرہاد فگارؔ اب بھول چکے ہوں گے لیکن کہاں؟ فگارؔ نے دوبارہ فون کیا کہ میڈم آج اگر فرصت ہو تو انٹر ویو کے لیے آؤں۔میں نے ایک دفعہ پھر معذرت کر ل...
کے ایچ خورشید  مرحوم کو ظہیر احمد مغل کا خراج عقید ت

کے ایچ خورشید مرحوم کو ظہیر احمد مغل کا خراج عقید ت

شاعری
    خورشید ملت کے-ایچ خورشید کی نذر   ظہیراحمدمغلوفائوں کا ثمر خورشیدِ ملتدعائوں کا اثر خورشیدِ ملتوہ آزادی کا متوالا، وہ سرخیلوطن کا راہبر خورشیدِ ملتکہ چھائے تھے غلامی کے اندھیرےاندھیروں کی سحر خورشیدِ ملتزمانے کے خدائوں سے وہ لڑتاوہ باہمت، نڈر خورشیدِ ملتبہت تھیں خوبیاں بخشیں خدا نےسراپائے ہنر خورشیدِ ملتوہ امن و آشتی کا اک معلموطن کا معتبر خورشیدِ ملتظہیرؔ اس دور میں ظلمت نہ ہوتیطلوع ہو پھر اگر خورشیدِ ملت
مجھے تم دربدر کردینا، مظہراقبال مظہر

مجھے تم دربدر کردینا، مظہراقبال مظہر

شاعری
مظہراقبال مظہر مجھے تم در بدر کردینا میرا دل اپنا گھر کردینا میں جب بھی نکلوں انجانے سفر پر اپنی یادوں کو میرا ہم سفرکردینا گئے لمحوں کی سوغات بن کر چشمِ نم کو تم معطر کر دینا کوئی لمحہ خطا کا ، جب ڈسنے لگے ایک احسان کرنا، درگزر کر دینا
پرویز عابدی کی وال سے

پرویز عابدی کی وال سے

شاعری
کِسی درد مند کے کام آ کِسی ڈوُبتے کو اُچھال دے یہ نِگاہِ مست کی مستِیاں کسی بدنصیب پے ڈال دے مُجھے مسجِدوں کی خبر نہیں مُجھے مندِروں کا پتہ نہیں میری عاجزِی کو قبُول کر مُجھے اور درد و ملال دے مُجھے زِندگی کی طلَب نہیں مُجھے سَوٴ برس کی حوَس نہیں میرے کالکوں کو مہُو کر وہ فنا جو ہے لازوال دے یہ مئے کشی کا غروُر ہے یہ میرے دِل کا سُرور ہے میرےمئےکدے کو دُوام دے میرے ساقِیوں کوجمال دے میں تیرے وِصال کا کیا کرُوں میری وَحشتوں کی یہ موٴت ہے ہو تیراجُنوں مجھے پھ._ عطا مجھےجَنتوں سے نِکال دے   ...
عبدالرزّاق بےکل کی غزل

عبدالرزّاق بےکل کی غزل

شاعری, غزل
ہوتی  نہیں  ہر   بات   کِسی  بات  سے  مشروطوہ عِشق  ہی کیا  ہو جو کِسی ذات سے مشروطقربت ہے تو کیونکر  ابھی حالات  سے  مشروطکیا  دِن  کا   اجالا  ہے   گئی  رات  سے  مشروطموقوف   تواضح    پہ    محبّت     نہیں   ہوتیہو   گی    نہ    ملاقات    مدارات  سے  مشروطہم  ایسے تو  فاقوں سے  ہی  مر جاتے ابھی تکہوتا   جو    یہاں   رزق    عبادات  سے  مشروطمحفوظ  نہ  دیکھے  کہیں   ذی  روح  زمیں  پرہے زیست  ابھی  ارض و سماوات  سے  مشروطصد حیف جو  دنیا ہے  یہ الفت  سے تہی دست ہو  گا   نہ  کبھی   پیار   مفادات  سے  مشروطکیا   خاک   رویّہ   ہے    اکابر    سے    یہ   تیراہوں  گی  نہ  دعائیں  تِری اوقات  سے  مشروطحاصِل  ہوئی  از خود  جو   اسے  دولتِ تخئیل اِنسان  کی  عظمت  ہے  خیالات  سے  مشروطارفع   ہیں   وہی  لوگ   جو  کرتے  ہیں  مشقّتیارو ابھی دن رات   ہیں  حرکات  سے  مشروطدیکھی  وہ   جو    تبخیر   حرارت   ...
شاعری افضل ضیائی

شاعری افضل ضیائی

شاعری, غزل
وطن کا قرض تھا اتنا کہ سر دیا جاتازمیں کو سرخ گلابوں سے بھر دیا جاتامیں جب بھی تخت نشینوں سے حق طلب کرتاتو میری گود کو مٹی سے بھر دیا جاتامسرتوں سے مستفید ھو نہیں سکتےنہیں ھے جب تلک تاوان بھر دیا جاتاشب وصال کا کیا المیہ بیان کروںاٹھا کے ایک طرف مجھ کو دھر دیا جاتاکمال طرز حکومت تھا اس ریاست کالباس کفن کا ،مٹی کا گھر دیا جاتاوثیقے توڑ کر بانٹو، زمین لوگوں میںجو نعرہ زن ھوا ؛ وہ قتل کر دیا جاتا افضل ضیائی
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact