Wednesday, May 1
Shadow

Tag: روبینہ ناز

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب رپورٹ  پروفیسر محمد ایاز کیانی

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب رپورٹ پروفیسر محمد ایاز کیانی

ہماری سرگرمیاں
‎ پروفیسر محمد ایاز کیانی ‎پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع باغ کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان کے مرکزی مقام "لوہار بیلہ" کے مقام پر ایک پروقار تقریب" تقسیم انعامات" کا انعقاد کیا گیا.اس تنظیم کا قیام 1999 میں مظفرآباد کے مقام پر عمل میں آیا۔اس   پہلے اس تنظیم کا دائرہ کار محدود تھا مگر 2005 کے زلزلے میں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر  میں تاریخ کا بدترین ذلزلہ آیا۔اس سانحے میں لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنے اور کئی لاکھ لوگ معذور اور بے گھر ہو گئے ایک بدترین انسانی المیے نے جنم لیا یہاں تک کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو کہنا پڑا  کہ "میں قبرستان کا وزیراعظم  ہو ں"۔ ‎اس موقع پر جہاں اہلیان  پاکستان نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے ایثار و قربانی کی تابندہ مثالیں قائم کیں وہیں پر کوٹلی، میرپور اور اورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے بھ...
درخت لگائیں، زندگی بچائیں۔کہانی کار  روبینہ ناز

درخت لگائیں، زندگی بچائیں۔کہانی کار روبینہ ناز

تصویر کہانی
کہانی کار اور تصویر  روبینہ ناززیر نظر تصویر میں جو ہرا بھرا دراز قد گھنے پتوں والا درخت نظر آرہا ہے یہ کہیں سالوں سے ایسے ہی تروتازہ ہرا بھرا ہے اس کی چھاؤں کے نیچے ٹھنڈی سرد ہواچلتی ہے یہ درخت کسی جنگل کا نہیں بلکہ آبائی زمین اورگھر کے پاس ہے۔۔ہمارے بزرگ درخت لگانے  اور انکی حفاظت میں بہت توجہ دیتے تھے جس کی وجہ سے ہمارے چاروں طرف ہر قسم کے گھنے سایہ دار درخت موجود ہیں- گرمیوں کے دنوں میں ٹھنڈک رہتی ہے اور ہلکی سی ہوا چلنے سے جب سب درخت جھومتے ہیں تو دیکھنے والا نظارہ ہوتا ہے آجکل جس طرح بے دردی سے جنگلوں کی کٹائی ہورہی ہیاس سے بہت سے نقصانات رونما ہونے لگیہیں - زمین کمزور ہوگئی جسکی وجہ سے زمینی کٹاؤ میں شدت آگئی/  جنگلی جانوروں کے رہنے کی جگہ کم ہوگئ اور اب جنگلی جانور آبادی کا رخ کررہے ہیں- پہلے کبھی یہ سناکرتے تھے کہ جنگل میں شیرچیتے اور بندر  رہتے ہیں مگر اب یہ شیر،چیتے، بندر اور...
باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزپریس فا ر پیس فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایک پسماندہ علاقے ناڑ شیر علی خان میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے تعاون سے پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کی نگرانی میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا -ستحق لوگ بڑی تعداد میں خود گوشت لینے آئے تھے - اس کے علاوہ مہاجرین اور بار ڈر کے متاثرین کو بھی گوشت تقسیم کیا گیا -یاد رہے کہ ناڑ شیر علی ایک دور افتادہ اور جدید سہولیات سے محروم علاقہ ہے - اس علاقے میں کنٹرول لاین پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو کر گھر بار چھوڑ کر پناہ لینے والے بعض خاندان بھی آباد ہیں -علاقے کے عوام نے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے پر پریس فارپیس اور خواجہ محمد شفیع  ٹرسٹ کے ذمہ داران کے لئے خیر و برکت کی دعا کی ہے -دریں اثنا پریس فار پیس کے رضاکاروں نے سنئیر فیلڈ کوآرڈینیٹر زبیر الدین عارفی کی قیادت میں مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے مظفرآبا...
خواتین کیلیے فنی تعلیم کی اہمیت/ تحریر: روبینہ ناز

خواتین کیلیے فنی تعلیم کی اہمیت/ تحریر: روبینہ ناز

ہماری سرگرمیاں
تحریر: روبینہ ناز‎         دور حاضر میں عورتوں کے لیے فنی اداروں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی تمام شعبوں میں مردوں کا ساتھ دیں۔شہروں میں تعلیمی اداروں اور سہولیات کی وجہ سے پڑھنا آسان ہے مگر دیہاتوں میں خاص کر دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فقدان ہے جسکی وجہ سے بچیاں اپنی تعلیم آگے جاری رکھنے سے قاصر ہوتی ہیں اور وہ اپنی تتعلیم ادھوری  چھوڑ دیتی ہیں یوں سمجھیں آدھی عورتوں کی  پڑھائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں میں بڑے سکول و کالج نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے اور ساتھ کوئی  فنی مرکز بھی نہیں ہوتا جس سے علاقے کی عورتیں کچھ سیکھ سکیں۔۔۔‎کہا جاتا ہے کہ ایک فرد کی تعلیم ایک فرد کو ہی فائدہ دیتی ہے جب کہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کو فائدہ دیتی ہے اس میں کوئی  دو راۓ نہیں کہ بچے کی پہل...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑوں کی تقسیم

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑوں کی تقسیم

Activities, ہماری سرگرمیاں
باغ ۔ پی ایف پی نیوز  پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے مقام پر مستحق خواتین میں ملبوسات تقیسم کیے گۓ ۔اس موقع پر پریس فار پیس فاؤنڈشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن  نے ناڑ شیر علی خان  سناڑ کے مقام پر  ویمن ووکشنل سنٹر میں خواتین اور بچیوں کو ہنر مند بنایا اور خواتین کے تیار کردہ ملبوسات    بعض مخیر حضرات نے ان بچیوں سے خرید کر مستحق خواتین میں تقیسم کیے گئے اس سے یہ فائدہ ہوا کہ جن ہنر مند خواتین نے ملبوسات تیار کیے انہیں اس کی معقول اجرت مل گئی اور جو خواتین مالی حالات کی وجہ سے عید پر کپڑے نہیں خرید سکتی ان کو کپڑوں کے ذریعے  مدد کی گئی - انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا پاہلٹ پراجیکٹ ہے جو الحمداللہ کامیاب رہا۔مستقبل میں اس کا دائرہ مزید بڑھا یا جائے گا -اس موقع پر اہل علاقہ نے پریس فار پی...
پریس فارپیس فاونڈیشن  ٹیم کا آتش زدگی سے متاثرہ کنبے کی مدد کا مطالبہ

پریس فارپیس فاونڈیشن ٹیم کا آتش زدگی سے متاثرہ کنبے کی مدد کا مطالبہ

Activities, ہماری سرگرمیاں
باغ (پی ایف پی نیوز) حکومت اور مخیر  حضرات مہاجر کالونی چھتر نمبر دو میں شارٹ سرکٹ سے جلنے والے رہائشی مکان کے  متاثرہ مالکان کی مدد کریں - ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے عہدے داران سید عمران گیلانی اورروبینہ ناز نے مہاجر کالونی چھتر نمبر دو میں شارٹ سرکٹ سے جلنے والے گھر کے دورہ کے دوران متاثرین جاوید منظور اور  ساجد منظور سے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ کیا - اس موقع پر متاثرین کو ضروری اشیا بھی فراہم کی گئیں جن میں کمبل اور برتن وغیرہ  شامل ہیں -یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شارٹ سرکٹ سے مہاجر کالونی دو میں ایک گھر جل کر خاکستر ہو گیاتھا تاہم معجزانہ طور پر اہل خانہ محفوظ رہے اور چھوٹے بچوں اور دیگر اہل خانہ کو بچا لیا گیا - پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے نمائندگان  سید عمران گیلانی اور روبینہ ناز نے کہا کہ متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت اور مخیرحضرا...
‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

پریس فار پیس, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
خواتین کا بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ / پی ایف پی نیوز یوم خواتین کے موقع پر پریس فار پیس کے زیر اہتمام باغ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عوام کو پختہ سڑک ، پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات دی جائیں - بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سب سے زیادہ خواتین کی زندگی اور صحت متاثر ہوتے ہیں -‎لائین آف کنٹرول کے نزد یکی علاقوں میں عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور حفاظتی بنکر تعمیر کیے جائیں۔ جانثار عورت  کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا- بیگم تنویر لطیف  ‎اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس فار پیس کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز تھیں جبکہ چیر پرسن بیگم تنویر لطیف بذریعہ ویڈیو شریک ہوئیں تقریب میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی - مقررین میں فضیلہ ارشد ،مسرت رزاق، عجیبہ، نادیہ منظور ، اقرا،...
آٹھ مارچ : محنت کش خواتین کے نام ، روبینہ ناز

آٹھ مارچ : محنت کش خواتین کے نام ، روبینہ ناز

آرٹیکل
تحریر: روبینہ ناز آٹھ مارچ یوم خواتین ان محنت کش خواتین کے نام ہے جو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔ برسوں سے یہ دن پوری دنیا بشمول پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی بہت جوش و خروش سےمنایا جاتا ہے اور خواتین کے حقوق کا اعادہ کیا جاتا ہے تااہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ خواتین کے حقوق آج سے چودہ سو سال پہلے دیے جاچکے ہیں جن میں واراثت میں بیٹی کا حصہ ، تعلیم کا حق  ، نکاح میں رضامندی وغیرہ شامل  ہیں مگربدقسمتی سے مغرب نے اہل اسلام پر ایسا جال ڈالا ہے کہ مسلمان خواتین بھی اپنی آزادی اور حقوق کے لیے آج بےباکی سے سڑکوں پہ نکلتی ہیں یعنی اس دن کی اہمیت کو نظر انداز کرکے کہیں اور طرف اس کا رخ لے جانااس دن کی روح کے خلاف ہے۔ آٹھ مارچ  خواتین کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر در حقیقت یہ دن محنت کش خواتین کے نام پر منایاجاتا ہے - آج سے ایک صدی سے زیادہ عرصے پہلے یعنی 8 م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact