Friday, May 3
Shadow

Tag: اقبال

اقبال بحیثیت محسنِ کشمیر

اقبال بحیثیت محسنِ کشمیر

آرٹیکل
خواجہ غلا م احمد پنڈت(مرحوم) اگرچہ علامہ کے دل میں اپنے وطن کو دیکھنے کی بڑی چاہت تھی اور 1910ء میں مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے جن سے وہ کشمیر کے مسلمانوں کے مسائل کے سلسلہ میں ایک وفد لے کر لاہور میں ملے تھے خود بھی انہیں اس کی دعوت دی تھی۔ مگر دل میں بسیارخواہش کے باوجود وہ بوجہ ایسا نہ کر سکے۔ تاہم انہوں نے 1921ء میں براستہ کوہالہ سرینگر تشریف لا کر اس دیرینہ آرزو کی تکمیل کر ہی لی۔ اس سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے صاحب زادہ محمد عمر (پروفیسر صاحبزادہ محمود احمد و صاحب زادہ پروفیسر حسن شاہ سابق رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کے والد محترم) تحریر فرماتے ہیں کہ ’’علامہ منشی سراج الدین، میر منشی ریزیڈنسی کشمیر اور چند دیگر احباب کے ہمراہ شکارے میں بیٹھ کر ڈل کی سیر کے لئے نکلے۔ دن نشاط باغ اور شالا مار باغ میں گزرادونوں وقت مل رہے تھے کہ شکارا اس انجمن کو لے کر ڈل پہنچ گیا۔ طبیعت میں آمد ہوئی ...
اقبال اور خاکِ ارجمند از ڈاکٹر ظفر حسین ظفر مبصر : سعید ارشد

اقبال اور خاکِ ارجمند از ڈاکٹر ظفر حسین ظفر مبصر : سعید ارشد

تبصرے
اقبال اور خاکِ ارجمند ازڈاکٹر ظفر حسین ظفر مبصر : سعید ارشددنیائے ادبیات میں دیگر زبانوں کے ادب کے ساتھ ساتھ اردو ادب بھی اپنے پورے وقار اور تمکنت کے ساتھ تخلیق، تحقیق اور تنقید کی روش پر گامزن ہے۔ ادبیاتِ اردو میں جہاں دیگر شعبہ جات کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں ہے وہاں اقبالیات کا شعبہ بھی ایک مستقل اور قابلِ لحاظ شعبے کی حیثیت سے مسلّمہ ہے۔دنیا بھر کی جامعات اور اقبالیاتی ادارے علامہ صاحب کے افکار، فلسفے اور فن شعری پر صاحبانِ فکر ودانش کی تصنیف کردہ ہزاروں کتب شائع کر چکے ہیں۔بین الاقوامی تناظر میں دیکھا جائے تو بھارت، ایران، ترکی، مصر، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی اقبالیاتی ادب میں خاطر خواہ کام ہو رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کم و بیش چھبیس زبانوں میں علامہ صاحب کی تصانیف کے تراجم ہو چکے ہیں۔اسی طرح علامہ صاحب کے افکار اور سوانح پر دنیا کی بائیس زبانوں میں ہزاروں...
اقبال اور کشمیر۔  تحریر- جواد جعفری

اقبال اور کشمیر۔ تحریر- جواد جعفری

شخصیات
تحریر :  جواد جعفری کشمیر کو خداوند عالم نے بے مثال حسن اور خوبصورتی سے نوازا ہے ۔ اس کے مسکراتے باغ‘ مہکتے گلشن‘ گنگناتے جھرنے‘ گاتی ندیاں‘ فلک بوس پہاڑ‘خوبصورت وادیاں اور مرغزر آنکھوں پر حسن کے ایسے جلوے آشکار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بے اختیار پکار اٹھتا ہے ۔  اگر فردوس بر روئے زمیں است ہمیں است و ہمیں اس و ہمیں اس اس خوبصورت ماحول کے ساتھ ساتھ اس دھرتی کی کوکھ سے ایسی بابغۂ روزگار شخصات نے جنم لیا جن کے علم و معرفت اور صلاحیتوں سے ایک جہان نے استفادہ کیا۔ یہ چرب دستوں اور تر دماغوں کی سرزمین تاریخ کے کسی دور میں بھی بانجھ نہیں ہوئی بلکہ اس کے سپوت آسمان علم و فن پر چاند تارے بن کر جگمگائے۔ جواد جعفری اس وادی جنت نشان کا ایک فرزند ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact