تحریری مقابلے اور تقریب تقسیم انعامات کااحوال
تحریر: مریم جاوید چغتائی
پریس فار پیس فاؤئڈیشن پائیدار انسانی ترقی، دیرپا امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں غیرمنافع بخش، غیر سرکاری اور ہر قسم کے امتیازات سے ماورا ادارہ ہے۔ پریس فار پیس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہم خیال افراد، اداروں اور مختلف تنظیموں کے ساتھ اشتراک کار کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی تمام تر کامیاب منصوبے اس سوچ کی پائیداری کے عکاس ہیں -پریس فار پیس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ معاشرے میں ترقی اور سدھار کسی ایک تنہا فرد کسی ایک تنظیم اور ادارے کی کوششوں سے ممکن نہیں۔ بلکہ اس میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔اور پریس فار پیس کی تمام سرگرمیاں معاشرے میں خیر بانٹنے اور خدمت انسانی کے لئے اپنا حصہ ادا کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے ۔ یہاں اُن لوگوں کے لیے آواز اُٹھائی جاتی ہے جو اپنے حقوق کی جنگ خود نہیں لڑ سکتے جنہیں ضرورت ہوتی ہے ہمارے...