Saturday, April 27
Shadow

Month: March 2021

قسمت کا دھنی  شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار

قسمت کا دھنی شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار

آرٹیکل
قسمت کا دھنی : شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار  اس دنیا میں ایسی بہت سی شخصیات ہیں جنھوں نے اپنی محنت سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے . آج ایک ایسی شخصیت کا تعارف پیش کرنے کی کوشش کروں گا جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہر ملک میں اس کا نام پرجوش لہجے میں لیاجاتا ہے ہر بچہ خود کو اس کے نام سے موسوم کرنے کی کوشش کرتا ہے . ہر نوجوان اس باصلاحیت شخصیت  سے متاثر ہے . یہ شخصیت خود رہے یا نہ رہے ہمارے دلوں میں اور کرکٹ کی تاریخ میں اس کا نام ہمیشہ گونجتا رہے گا . یہ باصلاحیت شخصیت "شاہد خان آفریدی " ہے . آپ یکم مارچ 1976ء کو خیبر ایجنسی کے علاقہ وتیرہ میں پیدا ہوئے . آپ کا مکمل نام " صاحبزادہ شاہد خان آفریدی " ہے . آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی کے اسکول النور اکیڈمی سے حاصل کی . میٹرک تک سرکاری اسکول میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کرتے رہے مگر کرکٹ کا ...
مکڑا پہاڑ پرسد پارہ کو خراج تحسین

مکڑا پہاڑ پرسد پارہ کو خراج تحسین

News
ملک وسیم،سید اسرار کاظمی اور را نا ذیشان مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز ) مظفرآباد کے نوجوان آزاد کشمیر کی عوام کی جانب سے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکڑا پہاڑ بھیڑی پہٹکہ پہنچ گے۔ملک وسیم،اسرار کاظمی اور رانا ذیشان نے 12ہزار فٹ بلندی پرواقع مکڑا پہاڑ سر کیا۔مظفرآباد کے نوجوانوں نے مکڑا پہاڑ پر اکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایک گھنٹہ گزار کر محمد علی سد پارہ اور ان کے دو ساتھیوں کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،مکڑا پہاڑ بھیڑی پہٹکہ میں سرد موسم میں جانے والے پہلے نوجوان ہیں۔ واپسی پر مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد وسیم نے کہا کہ وہاں کہ مقامی لوگ حیران تھے کہ آپ کہاں جا رہیں اور کیسے وہاں پہنچے گے لیکن ہم وہاں پہنچے اور ایک گھنٹہ بھی گزارا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بھیڑی تک روڈ جاتی ہے وہاں سے آگے چند گھنٹو ں کا پیدل سفر ...
‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

پریس فار پیس, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
خواتین کا بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ / پی ایف پی نیوز یوم خواتین کے موقع پر پریس فار پیس کے زیر اہتمام باغ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عوام کو پختہ سڑک ، پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات دی جائیں - بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سب سے زیادہ خواتین کی زندگی اور صحت متاثر ہوتے ہیں -‎لائین آف کنٹرول کے نزد یکی علاقوں میں عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور حفاظتی بنکر تعمیر کیے جائیں۔ جانثار عورت  کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا- بیگم تنویر لطیف  ‎اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس فار پیس کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز تھیں جبکہ چیر پرسن بیگم تنویر لطیف بذریعہ ویڈیو شریک ہوئیں تقریب میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی - مقررین میں فضیلہ ارشد ،مسرت رزاق، عجیبہ، نادیہ منظور ، اقرا،...
خواتین کا عالمی دن اور کشمیری خواتین

خواتین کا عالمی دن اور کشمیری خواتین

آرٹیکل
* تحریر۔  سید عمران  حمید گیلانی۔  آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کو ختم کرنا ہے۔آٹھ مارچ 1907 میں نیو یارک میں لباس سازی کی فیکٹری میں کام کرنے والی سینکڑوں خواتین نے مردوں کے مساوی حقوق اور اپنے حالات بہتر کرنے کے لیے مظاہرہ کیاتھا۔پولیس نے سینکڑوں خواتین کو نہ صرف لاٹھیاں مار کر لہو لہان کیا بلکہ بہت سی خواتین کو جیلوں میں بھی بند کر دیا گیا۔ 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 سے زائد ممالک کی تقریبا ایک سو خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔سب سے پہلے 1909 میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکا نے عورتوں کا دن منانے کی قرارداد منظورکی۔ 1913 تک ہر سال فروری کے آخری اتوارکو عورتوں کا دن منایا ...
بلدیاتی انتخابات ایک جمہوری سانحہ، پروفیسرعبدالشکورشاہ

بلدیاتی انتخابات ایک جمہوری سانحہ، پروفیسرعبدالشکورشاہ

آرٹیکل
پروفیسرعبدالشکورشاہ طاقت بدعنوان بناتی ہے، اور بے جا طاقت بے حد بد عنوان بناتی ہے۔ لارڈ ایکٹن۔اگرہم اس اقتباس کو اپنے سیاسی نظام بالخصوص بلدیاتی نظام پر لاگو کریں تویوں محسوس ہو تا ہے لارڈ ایکٹن نے یہ خصوصا ہمارے نظام کے بارے میں لکھا ہے۔صوبوں اور وفاق میں مسند اقتدار سنبھالتے ہی ہم جمہوری گردان بھول جاتے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی نظام کی مدت اگست 2020، خیبر پختونخواں میں اگست 2019,بلوچستان جنوری 2019اور پنجاب میں مئی2019کو ختم ہو گئی مگر ابھی تک بلدیاتی الیکشن کا کہیں نام و نشان تک نظر نہیں آتا۔ بیانی لحاظ سے پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں پرجوش نظر آتی ہے . مگر یہ جوش و خروش زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے کوئی اچھا شگن نہیں ہے۔یہ منطق آ ج تک سمجھ نہیں آئی اگر عام انتخابات بروقت اور باقاعدگی سے ہوتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پیٹ میں مروڑ کیو...
اعجاز نعمانی کی کتاب کہے بغیر پر صفی ربانی کا تبصرہ

اعجاز نعمانی کی کتاب کہے بغیر پر صفی ربانی کا تبصرہ

تبصرے
تبصرہ نگار :- عبدالحمید صفیؔ ربانی کتاب : "کہے بغیر" مصنف : اعجاز نعمانی "ادب تخلیق ہے، تخلیق تجربے کا اظہار کرتی ہے۔تجربہ ذاتی ہوتا ہے، اس میں داخلیت ہوتی ہے، موضوعیت ہوتی ہے، سچائی ہوتی ہے، یہ سچائی کسی دوسرے کی دریافت نہیں فرد کی اپنی دریافت ہوتی ہے۔اس سچائی تک فرد اپنی بصیرت اور شعور کے ذریعے پہنچتا ہے۔"                                       (جدیدیت مابعد جدیدیت اور غالب __دانیال طریر) "کہے بغیر" متنوع اور کثیر الجہتی موضوعات کا مرقع ہے۔              ہر شعر اپنے آپ میں ایک الگ جہان رکھتا ہے جس کی فہم کے لیے بین السطور دیکھنے کا ہنر از حد ضروری ہے۔پرت در پرت اس خزانے کو جتنا  گہرائی سے پڑھا جائے اتنا ہی اس کی گیرائی کا اندازہ ہوتا ہے۔آپ پرتیں کھولتے جائیں شاعر آپ کو ہر نئے موسم، نئی رُت، نئی ریت اور نئے مکالمے سے متعارف کروائے گا۔اور اگر وہ کہیں ایسی بات بھی کہتا ہے جو آپ نے...
آٹھ مارچ : محنت کش خواتین کے نام ، روبینہ ناز

آٹھ مارچ : محنت کش خواتین کے نام ، روبینہ ناز

آرٹیکل
تحریر: روبینہ ناز آٹھ مارچ یوم خواتین ان محنت کش خواتین کے نام ہے جو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔ برسوں سے یہ دن پوری دنیا بشمول پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی بہت جوش و خروش سےمنایا جاتا ہے اور خواتین کے حقوق کا اعادہ کیا جاتا ہے تااہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ خواتین کے حقوق آج سے چودہ سو سال پہلے دیے جاچکے ہیں جن میں واراثت میں بیٹی کا حصہ ، تعلیم کا حق  ، نکاح میں رضامندی وغیرہ شامل  ہیں مگربدقسمتی سے مغرب نے اہل اسلام پر ایسا جال ڈالا ہے کہ مسلمان خواتین بھی اپنی آزادی اور حقوق کے لیے آج بےباکی سے سڑکوں پہ نکلتی ہیں یعنی اس دن کی اہمیت کو نظر انداز کرکے کہیں اور طرف اس کا رخ لے جانااس دن کی روح کے خلاف ہے۔ آٹھ مارچ  خواتین کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر در حقیقت یہ دن محنت کش خواتین کے نام پر منایاجاتا ہے - آج سے ایک صدی سے زیادہ عرصے پہلے یعنی 8 م...
آٹھ مارچ کا نوحہ، ربیعہ فاطمہ بخاری

آٹھ مارچ کا نوحہ، ربیعہ فاطمہ بخاری

آرٹیکل
تحریر : ربیعہ فاطمہ بخاری آٹھ مارچ کی آمد آمد ہے۔ مارچ اور اپریل کبھی بہار کا استعارہ ہوا کرتے تھے، پھولی ہوئی سرسوں کے سنہرے کھیتوں سے مُزیّن، رنگارنگ پھولوں پہ اُمڈتی بہار اور اُن کی خوشبو کا جادو فضا میں ہر سو پھیلا ہوا، بادِ صبا اور نسیمِ مُشکبار سے آراستہ، فضا بسنتی چولا اوڑھے ہوئے لہکتی اور مہکتی محسوس ہوتی، شعراء کے تخیّل کو ان رنگین نظّاروں سے مہمیز پہنچتی اور خوبصورت کلام تخلیق کئے جاتے، نثر نگاروں کے مزاج بہار کی خوشبو سے بوجھل ہو کے لطیف ترین تحاریر صفحہء قرطاس پہ بکھیرنے کا سبب بنتے، ہر سو بادِ بہاری سُبک خرامی سے بہتی محسوس ہوتی۔ لیکن۔۔۔۔!! پھر یوں ہوا کہ وطنِ عزیز میں ایک نئی لیکن مسموم ہوا چل پڑی، جس نے بہار کی خوشبو، اُس کا اُجلا پن، اُسکی شگُفتگی، اُس کی نرمی، اُس کی ملائمت، اُس کی رنگینی سب کُچھ نگل لیا، باقی بچا تو ازل سے ایک دوسرے کے دُکھ درد کی ساتھی، ایک دوسرے ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact