Sunday, April 28
Shadow

Month: March 2021

ڈاکٹر عبدالباسط ، ماہر قانون ، مصنف ، سری نگر / لاہور

ڈاکٹر عبدالباسط ، ماہر قانون ، مصنف ، سری نگر / لاہور

دانشور, رائٹرز
پاکستان سپریم کورٹ کے نامور کشمیری نژاد وکیل ڈاکٹر باسط مرحوم کا تعلق سرینگر کے  ایک متمول گھرانے سے تھا -کشمیرکی آزادی کے سلسلہ میں تجاویز پر مبنی ایک کتاب لکھی- انہوں نے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر یحیی خان کے حکم سے بننے  والی خصوصی عدالت میں شہید مقبول بٹ اور ان کے ساتھیوں پر انڈین ایجنٹ ہونے کے مشہور مقدمہ میں ملزمان کی مفت پیروی کی تھی-فروری 2021میں وفات پائی -ڈاکٹر عبدالباسط  کی تصانیفکشمیر کی جنگ آزادی
لیلاۓ آزادی کا دیوانہ : عبدالحمید دیوانی ،تحریر : ڈاکٹر اعجاز کشمیری

لیلاۓ آزادی کا دیوانہ : عبدالحمید دیوانی ،تحریر : ڈاکٹر اعجاز کشمیری

آرٹیکل
ڈاکٹر اعجاز کشمیری مادر وطن جموں و کشمیر پر غیر ملکی غاصبوں کے قبضے کو ستر سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت میں ذرا کمی نہیں آئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے جوش اور ولولے میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ آزادی کی نعمت چھیننے والے سے نفرت نسل در نسل منتقل ہوتی رہی۔ اس تحریک کو ہر دن خون سے آبیاری کر کے زندہ رکھا گیا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کوئی نہ کوئی کشمیری اپنی آزادی کی سحر کو قریب لانے کے لیے جان نہیں دیتا۔ اس وقت تو آزادی کے اس قافلے میں پڑھے لکھے جوانوں کی تعداد شامل ہو چکی ہے جوانوں میں انتقام کا جذبہ بھی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔ پڑھے لکھے جوانوں کی شمولیت سے تحریک کو ایک نئی طاقت اور جہت ملی ہے۔ دشمن کوئی حربہ کرتا ہے تو وہ ناکام ہو جاتا ہے۔ دشمن جب بھی کوئی جابرانہ تسلط کی طوالت کے لیے نیا حربہ کرتا ہے تو یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ اب کی بار وہ تحریک کو کچل ...
ڈاکٹر محبو ب کاشمیری کی غزل

ڈاکٹر محبو ب کاشمیری کی غزل

شاعری, غزل
غزل  ڈاکٹر محبوب کاشمیری  موت سے  انگلی چھڑا  کر آئے  ہیں زند کچھ دن ترے  ہمسائے  ہیں بے  زبانی     مٹ      گئی      دیوار    کی  ہم   نئے  نعرے   بنا  کر   لائے  ہیں  باغ     میں   جشنِ  بہاراں  ہے  مگر  پھول   تو   بازار  سے   منگوائے   ہیں  کوزہ ء   دل   کب   کا   خالی   ہو  چکا آنکھ میں  آنسو  کہاں سے آئے  ہیں خود  بنائے  ہیں  یہ مٹی  کے  چراغ  کارخانوں   سے  نہیں   بنوائے   ہیں  سب کے چہروں میں تلاشا ہےتمہیں بےوفا  ،  ہرجائی   تک   کہلائے  ہیں ...
پانی:ضمانت حیات / ڈاکٹر ساجد خاکوانی

پانی:ضمانت حیات / ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
ڈاکٹر ساجد خاکوانی drsajidkhakwani@gmail.com                ”پانی“اللہ تعالی کی بہت بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ ”وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ اَفَلَا یَؤْمِنُوْنَ“(۱۲:۰۳)ترجمہ:اورہم نے پانی سے ہرزندہ چیزپیداکی،کیاوہ(ہماری اس خلاقی کو)نہیں مانتے؟“پانی سے پیدائش اور پانی سے ہی بقائے حیات ہے۔بچہ ماں کے پیٹ میں پانی میں ہی تیرتارہتاہے اور پھراس دنیامیں وارد ہوتاہے۔زمین سے اگنے والی کل نباتات پانی سے تخلیق ہوتی ہیں،اگرپانی میسر نہ آئے تو زراعت تودم ہی توڑ دے۔قدرت نے زمین اور اہل زمن کے لیے پانی کی فراہمی کاایک شاندارنظام تخلیق کیاہے اور اسے اس طرح خود کار طریقے سے چلادیاہے کہ دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔سچ ہے کہ اللہ تعالی بہترین خلاق ہے۔ تیزدھوپ کی ...
انتہا پسندی کے اسباب کیا ہیں ؟ تحریر : اعزاز کیانی

انتہا پسندی کے اسباب کیا ہیں ؟ تحریر : اعزاز کیانی

آرٹیکل
اعزاز کیانی انتہا پسندی ہمارا عام سماجی رویہ بن چکا ہے. یہ رویہ کوئی دو چار افراد کا یا کسی ایک شعبہ حیات میں نہیں ہے بلکہ یہ ہماری اکثریت کاعام رویہ ہے اورقریب قریب ہرشعبہ حیات میں  ہے. مذہبی معاملات ہوں , سیاسی مسائل ہوں , علمی مباحث ہوں یا سماجی نزاعات ہوں اس رویہ کا اظہار ہر جگہ موجود ہے. میرے نزدیک اس انتہاپسندانہ رویہ کی دو اساسی وجوہات ہیں. وجہ اول عدم تربیت اور وجہ ثانی انسان کا داخلی اصلاحی نظام کا تعطل ہے . انسان کا جب اس دنیا میں اس ظہور ہوتا ہے تو ایک مدت تک اسے باقاعدہ تعلیم و تربیت کی احتیاج ہوتی ہے اور اسکے بعد ایک مرحلہ ایسا آتا ہے کہ انسان کا داخلی اصلاحی نظام متحرک ہوتا ہے. اب انسان کا واسطہ نئے علوم ,نئی چیزوں اور اپنے گرد وپیش سے پڑتا ہے, وہ نئے علوم حاصل کرتا ہے نئی نئی چیزیں سیکھتا اور اس سب کے ساتھ وہ خود اپنی شخصیت سنوارتا رہتا ہے اور آپ اپنی کردار سازی ...
کوٹلی : ایک جزیرہ جس نے گاؤں کا رابطہ منقطع کر دیا

کوٹلی : ایک جزیرہ جس نے گاؤں کا رابطہ منقطع کر دیا

تصویر کہانی
کہانی کار سید واجدالرب فوٹو کریڈٹ : ڈس کور کوٹلی                دریائے پونچھ پر بڑالی کے عین سامنے یہ جزیرہ نما خوبصورت قطعہ  چھوٹا سنہوٹ کے نام سے مشہور اور ڈونگی سنہوٹ کا حصہ ہے ۔چھوٹا سنہوٹ  کی آبادی  18 گھروں پر مشتمل ہے جو ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہے ۔  یہاں کے رہائشی محمد اقبال محمد اخلاق محمد خان اور کرامت حسین کے مطابق ڈیم بننے سے قبل انھوں نے ذاتی خرچ سے دریا پر ایک لفٹ لگا رکھی تھی جس کے زریعے وہ دریا کراس کرکے بڑالی مین روڈ پر پہنچ جاتے تھے ۔جبکہ دریا کے کنارے ایک قدرتی باؤلی سے انھیں پینے کا صاف پانی میسر تھا جسے پیٹر انجن کے ذریعے وہ لفٹ آپ کرتے تھے ۔۔ڈیم بننے پر وہ لفٹ اور چشمہ دونوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ڈیم بنانے والی کمپنی نے ان سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ انھیں رابطہ پل بنا کر دے گیاور پانی بھی فراہم کرے گ...
سرینگر کے پرویز نہرو کے نام حد متارکہ کی دوسری طرف سے  خط!!! اظہر مشتاق

سرینگر کے پرویز نہرو کے نام حد متارکہ کی دوسری طرف سے خط!!! اظہر مشتاق

آرٹیکل
تحریر :اظہر مشتاق محترم پرویز نہرو صاحب!!! امید ہے کہ خار دار تاروں اور اسلحے کی بدبو اور فوجی بوٹوں کی دھمک کے درمیان بھی  آپ ابھی تک خیریت سے ہونگے ۔ پرویز نہرو صاحب 5 اگست 2019 سے لیکر آج تک  ریاست جموں کشمیر کا بھارتی مقبوضہ حصہ ایک جیل میں تبدیل ہوا ، جہاں بھارت کے موجودہ فاشسٹ حکمرانوں نے بنیادی انسانی حقوق کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  ، موجودہ دور میں اطلاعات کے جدید ذریعہ موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ کی بندش سے لیکر لاشیں گرانے تک کے عمل کو جائز جانتے ہوئے جاری رکھا۔ آپ سے زیادہ   جبر کا گواہ کون ہوسکتا ہے کہ آپ کے ادارے نے  بھارتی مقبوضہ علاقے میں " تشد د کا ڈھانچہ " کے عنوان سے  800 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ مرتب کی تھی ، جو بدقسمتی سے عالمی ضمیر کو نہ جھنجھوڑ سکی۔   اگست 2019 کو بھارتی آئین میں ترمیم  اور آئین سے آرٹیکل 370 ا...
حیدر خان حیدر – ماہر تعلیم – شاعر – گلگت بلتستان

حیدر خان حیدر – ماہر تعلیم – شاعر – گلگت بلتستان

رائٹرز
  حیدر خان حیدر  حیدر خان حیدر ایک ماہر تعلیم اور شاعر ہیں جن کاتعلق حسین نظاروں اور جفا کش لوگو ں کی سرزمیں گلگت بلتستان سے ہے  ہیڈ ماسٹر بوائز سکول چھلت نگر کی حثیت سے ہزاروں شاگردوں کو علم کی روشنی سے منور کیا ہے -وہ دو ادبی تنظیموں انجمن فکر وسخن اور بہار ادب شین بر کے سرپرست بھی ہیں -مکتبہ حیدر کے نام سے اپنے گھر میں لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں رسائل سمیت دو ھزار سے زائد کتب ہیں - گلگت بلتستان میں علم وادب کی ترقی کے لئے آپ نے شاندارکام کیا ہے - حیدر خان حیدر کی تصانیف جمال و فرش و فلک زیر اشاعت تصانیف ولولہ تازہ (اقبال کا کلام حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے) آہینہ ایام (سوانح عمری) قائد اعظم اور اقبال کے مماثل افکار سیرت فاطمہ زہرہ مقالات حیدر ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact