Monday, April 29
Shadow

Tag: کرشن دیو سیٹھی

جنگ نہیں گفتگو چاہئیے

جنگ نہیں گفتگو چاہئیے

آرٹیکل
کامریڈ کرشن دیو سیٹھی گر فکر زخم کی تو خطا وار ہیں کہ ہممحو مدح خوبیٔ تیغ ادا نہ تھےہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھاورنہ ہمیں جو دُکھ تھے بہت لا دوا نہ تھے(فیضؔ) کشمیرکی سیاست ایک زبردست آتش فشاں پرکھڑی ہے، جس میں لاوا وقتاً فوقتاً پھٹتا ہے اور خونچکاں داستانیں رقم ہوتی ہیں۔ دراصل یہ صورت حال حکمرانوں کی اس غلط سوچ اور بے ہودہ اپروچ کا نتیجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر لاء اینڈآرڈر کا ہے، سیاسی معاملہ نہیں ۔ بنابریں اس حل طلب مسئلہ کو سیاسی طورپر حل کرنے کی کوئی سنجیدہ ، نتیجہ خیز اور پُر امن کوشش نہیں کی جاتی. اور اگر بحالی ٔاعتماد  کے نام پرکبھی کوئی کوشش کی بھی جاتی ہے۔ تو یہ محض دکھاوے کے لئے ہوتا ہے۔ یا وقتی بحران ٹالنے کے لئے ۔ یا عالمی رائے کی موافقت حاصل کر نے کے لئے ۔ اس شورش زدہ خطے کی کتاب ِ تاریخ کھولئے تو یہی نظر آئے گا کہ کشمیر پرجنگیں ہوئیں ، بحثیں ہوئیں، قرارا ...
فرزند میر پورکرشن دیو سیٹھی چل بسے

فرزند میر پورکرشن دیو سیٹھی چل بسے

شخصیات, پی ایف پی نیوز
پی ایف پی نیوز ممتازکشمیری سیاست دان اور لکھاری کرشن دیو سیٹھی جموں میں انتقال کر گئۓ-‎ کرشن دیو سیٹھی صاحب 1925ء میں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے ۔ کامریڈ کرشن دیو سیٹھی اور ان کے سارے خاندان کا تعلق پرانے میرپور شہر کے محلہ چھتی گلی سے تھا۔ کرشن دیو سیٹھی 1947میں بٹوارے  کے وقت مہاراجہ ہری سنگھ کی شخصی آمریت کے خلاف میرپور جیل میں قید کاٹ رھے تھے۔ اور جب حالات زیادہ خراب ہوئے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے تو انکے مسلمان  دوستوں نے جیل توڑ کر اپنی حفاظت میں سماہنی/بیری پتن کا بارڈر کراس کروا کر جموں شہر روانہ کر دیا تھا - وفات سے قبل وہ اپنی جنم بھومی میرپور شہر کا کئی بار دورہ کر چکے تھے - میر پور میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا  - وہ جموں وکشمیر کے تمام طبقوں، ہندو، مسلمان، سکھ اور بدھ وغیرہ میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact