Saturday, April 27
Shadow

Tag: فیصل مرزا

قلعہ رام کوٹ / فیصل مرزا

قلعہ رام کوٹ / فیصل مرزا

سیر وسیاحت
فیصل مرزا  آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں قلعہ رام کوٹ جو کہ کسی زمانے میں دریائے جہلم اور دریائے پونچھ کے سنگھم پر واقع تھا اور تین اطراف سے پانی میں گھرا ہوا تھا آج منگلہ ڈیم کے بیچ و بیچ ایک جزیرہ نما بلند ٹیلے پر واقع ہے اور اپنی تنہائی اور بے بسی پر ماتم کناں ہے۔ قلعہ رام کوٹ کس نے اور کب تعمیر کیا؟  اس  کا حتمی جواب دینے سے تاریخ قاصر ہے بعضوں کا خیال ہے کہ رام کوٹ قلعہ کے قریب ہی تقریبا 20  کلو میٹر کے فاصلے پر منگلہ کا قلعہ ہے دونوں قلعوں کا یہ فاصلہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ دو الگ الگ راجدھانیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ، منگلہ کا قلعہ رانی منگلہ سے منسوب ہے جو کہ راجہ پورس کی بیٹی تھی ۔ پورس اور سکندر اعظم کے درمیان 326 ق م میں جو معرکہ ہوا وہ اسی کے نواح میں ہوا تھا ۔ رامائن کے ہیرو رام چندر نے بھی اسی دھرتی پر 1500 ق م جنم لیا ۔ اس علاقے کا قدیم زمانے سے آباد ہونا اس ...
کوٹلی مقبرہ-کہانی کار فیصل مرزا

کوٹلی مقبرہ-کہانی کار فیصل مرزا

تصویر کہانی
کہانی کار اور تصاویر -فیصل مرزا کوٹلی مقبرہ ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں موڑ ایمن آباد سے کم و بیش تیس چالیس کلو میٹر کی دوری پر واقع ایک گاؤں ہے۔ وہاں موٹر سائیکل پر پہنچتے ہوئے ہمیں قریبا ایک گھنٹہ بیس منٹ لگے۔ مقبرہ کیا تھا کھیتوں کے بیچوں بیچ ایک بلند و بالا اور پر شکوہ مگر اداس سی عمارت تھی دور سے ہی اپنی خستہ حالی و بے توجہی پر ماتم زدہ لگ رہی تھی ۔ مقبرہ کے قریب پہنچے تو ایک سرنگ نما راستہ تھا جو گنبد کی عمارت کے نیچے جاتا تھا۔ اندر گے تو تین قبریں تھیں وسطی قبر پر تختی لگی تھی جس پر کنندہ تھا ۔ مولانا شیخ عبدالنبی سلطنت مغلیہ کے عہد میں قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز تھے۔اور دائیں بائیں والی قبروں کے متعلق لکھا تھا کہ ایک ان کے بیٹے کی اور دوسری خادم خاص کی قبر ہے ۔ خیر ہم دعا کے بعد وہاں سے نکلے تو مقبرے کی عمارت کو دلچسپی سے دیکھنے لگے وہ اپنے اندر چار صدیوں کی تاریخ ک...
قلب ایشیاء لہو لہو۔ فیصل مرزا

قلب ایشیاء لہو لہو۔ فیصل مرزا

آرٹیکل, تقسیم کشمیر
فیصل مرزا جموں وکشمیر کا محل وقوع ریاست جموں و کشمیر ایشیاء کے تقریباً وسط میں اور برصغیر پاک و ہند کے عین شمال میں واقع ہے ۔ریاست کے شمال میں روس اور چین،  مشرق میں تبت،  جنوب میں پاکستان اور بھارت جبکہ مغرب میں پاکستان اور افغانستان واقع ہیں ۔اس جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر جموں وکشمیر کو ایشیاء کا دل اور برصغیر کا تاج قرار دیا جاتا ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم  ریاست جموں و کشمیر بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے ۔1 جموں، 2 کشمیر، 3 بلتستان ۔ مگر اب یہ چار حصوں میں منقسم ہے، جن میں سے ایک پر بھارت قابض ہے،  دوسرے پر چین،  تیسرے پر پاکستان کا تسلط ہے اور چوتھا آزاد ہے ۔ مسلم ادوار اقتدار تخت ریاست پر پہلا مسلم حکمران 1339ء میں شاہ میر معروف بہ " سلطان شمس الدین " ( مغل قبیلے سے ) براجمان ہوا،  اس کے بعد 1819ء تک خاندان چک،  خاند...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact