Sunday, April 28
Shadow

Tag: عارف الحق عارف

واجد شمس الحسن تحریر۔عارف الحق عارف

واجد شمس الحسن تحریر۔عارف الحق عارف

شخصیات
تحریر۔عارف الحق عارفممتاز صحافی،ایڈیٹر اور سفارتکار واجد شمس الحسن کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ان کا تعلق دلی کے ایک نواب خاندان سے تھا اور صحافت میں بھی ان کی یہ خاندانی روائت برقرار رہی وہ اپنے رویوں، دوسروں سے تعلقات،برتاؤ اور رکھ رکھاؤ میں نوابی شان رکھتے تھے اور نوابوں جیسی زندگی جیئے۔ہم دونوں کے درمیان نظریاتی اور سیاسی اختلافات کے باوجود دوستی کا تعلق تھا اور یہ تعلق آخر تک قائم رہا۔ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور رواداری کے ساتھ ملتے تھے۔ہم دونوں نے کم و بیش ۱۳سال تک جنگ گروپ میں ایک ساتھ کام کیا۔وہ جنگ گروپ کے شام کے انگریزی اخبار دی ڈیلی نیوز کے ایڈیٹر اور کالم نگار تھے اور ہم روزنامہ جنگ میں تھے۔وہ شروع ہی سے نظریاتی طور بائیں بازو سے تعلق رکھتے تھے اور پیپلز پارٹی کے بانی زیڈ اے بھٹو  کی سیاست اور قیادت کے بڑے شیدائی اورحامی تھے۔وہ اپنے ان خیالات کا اظہار اپنے کالمو...
شاہد حمید: جہلم کا ایک روشن باب-تحریر: عارف الحق عارف

شاہد حمید: جہلم کا ایک روشن باب-تحریر: عارف الحق عارف

آرٹیکل, شخصیات
تحریر: عارف الحق عارف (امریکا) جہلم سے ہمارا کئی حوالوں سے جذباتی تعلق ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا ذکر آتے ہی آنکھوں میں چمک سی پیدا ہوتی اور توجہ و دلچسپی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ہر اس شخص سے اپنائیت و قربت کا احساس ہونے لگتا ہے، جس کا اس تاریخی شہر سے کسی نہ کسی طرح تعلق ہے۔ یہ حوالے ہجرت، بچپن، جوانی اور بڑھاپے سے جڑے ہیں۔ یہ کل چھ حوالے ہیں، لیکن چھٹا حوالہ باقی پانچ سے نیا، توانا اور سب پر سبقت لے گیا ہے کہ یہ حوالہ جہلم کے مشہور اشاعتی ادارے بک کارنر اور اس کے بانی شاہد حمید، ان کے دو لائق اور فرماںبردار بیٹوں گگن شاہد اور امر شاہد کا ہے۔ جہلم سے تعلق کا پہلا حوالہ ہجرت اور بچپن کا ہے کہ ہم 1947ء میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے عارضی طور پر جس مہاجر کیمپ میں رکھے گئے تھے، وہ جہلم کے قریب چک جمال کی فوجی چھاؤنی کی بڑی بڑی بیرکوں میں قائم کیا گیا تھا۔ ہمارے بچپن کے چار سال 1948ء سے ...
کیلیفورنیا کا قابل فخر کشمیری : محمداقبال بٹ

کیلیفورنیا کا قابل فخر کشمیری : محمداقبال بٹ

شخصیات
عارف الحق عارف اس وقت دنیا بھر میں جہاں مقبوضہ کشمیر  اور اس کے مظلوم اور نہتے باشندے ،دہشت گرد اور گجرات میں نہتے مسلمانوں کے قاتل نریندرا مودی کی بھارتی سرکار کے بدترین مظالم اور اس کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی غیر آئینی اور غیر قانونی کاروائیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ وہیں دنیا کے کونے کونے میں اس کشمیر جنت نظیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری بھی ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت لگن، وفاداری، ایمانداری اور دیانت داری کی وجہ سے اپنی شناخت رکھتے ہیں ۔ اور کشمیر کا نام روشن کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی شعبے کا جائزہ لیں تو آپ کو اس کے چوٹی کے دو تین افراد میں ایک کشمیری کا نام ضرور مل جائے گا۔ اور وہ اپنی کشمیری پہچان اور شناخت پر فخر کرتا ہوا نظر آئے گا۔ یہی حال پاکستانیوں کا بھی ہے۔ جو بیرون ملک ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اور زرمبادلہ کی شکل میں پالستان کی معیشت کو ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact