Monday, May 20
Shadow

Tag: شیخ ریاض

 ریاض نامہ تاثرات۔۔۔۔ خالدہ پروین

 ریاض نامہ تاثرات۔۔۔۔ خالدہ پروین

تبصرے
۔۔ خالدہ پروینبہتر سے بہترین کی چاہ انسان کو متحرک رکھتے ہوئے نئی دنیاؤں کی تلاش اور وہاں آبادکاری پر اکساتی ہے۔ترقی کی خواہش اور کامیابی و کامرانی کے حصول کے اسی جذبے نے انسان کو مادرِ وطن سے دور کرتے ہوئے دیارِ غیر کی جانب گامزن کیا۔ دنیا میں مختلف طبائع کے مالک انسان مختلف رویوں اور کردار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بعض ترقی کی چکاچوند میں گم ہو کر اصل اور ہدف دونوں سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں جبکہ روشن دل کی مالک شخصیات اصل اور ہدف دونوں کو یاد رکھتے ہوئے ایسی راہ کا انتخاب کرتی ہیں جو ان کے لیے عزت و کامیابی اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت شیخ ریاض صاحب ہیں جنھیں ترقی، کامیابی اور عروج کی خواہش جرمنی لے گئی۔شیخ ریاض صاحب کی تخلیق "ریاض نامہ" صرف ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ایک گائیڈ بک ہے ان نوجوانوں کے لیے جن کے نزدیک وطن میں زندگی ناکام اور مشکل جبکہ یورپی ممالک می...
شیخ ریاض، مصنف، کالم نگار، برلن  (جرمنی)

شیخ ریاض، مصنف، کالم نگار، برلن  (جرمنی)

رائٹرز
شیخ  ریاض لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ اکیس سال کی عمر میں وطنِ عزیز پاکستان کو خیر باد کہہ کر سمندر پار عازم سفر ہوئے۔ کچھ عرصہ ایران عراق میں گزارنے کے بعد، گزشتہ 54 سالوں سے، مستقل طور پر جرمنی میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جرمنی سے، بی۔ایس۔سی انجنئیرنگ اور ایم ۔ایس۔سی انجنئیرنگ کی۔ کچھ عرصہ جرمن انڈسٹری میں کام کیا اور بعد میں اپنے بزنس میں فعال رہے۔ آج کل وہ ریٹائرڈ زندگی انجوائے کر رہےہیں۔اردو ادب کی مناسبت سے وہ ایک لیٹ بلومر ہیں ۔ اردو سے شغف کی ابتدا، اردو انجمن برلن میں بطور رکن ہوئی جہاں وہ بیشتر اوقات صرف سامع کے طور پر انجمن کی مجالس سے مستفید ہوتے رہے۔بزم ادب برلن کی محفلوں میں بھی باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں۔گزشتہ چند سالوں سے فیس بک پر لکھنا شروع کیا، مئی 2018 میں "جھوٹ" کے عنوان  سے،  پہلا مضمون لکھا جو پاکبان انٹرنیشنل نامی آن لائن...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact