Friday, May 17
Shadow

Tag: سمیہ شاہد

حُسنٍ حقیقی. سمیہ شاہد

حُسنٍ حقیقی. سمیہ شاہد

شاعری
سمیہ شاہد۔ لاہور حسیں چہرے بہت دیکھے حسیں چہروں کے پیچھے راز بھی کھلتے ہو ئے  دیکھے حسیں چہروں پہ چھائے حسن کے پردے ہٹے تو بھید یہ پایا کہ دنیا کے حسیں لوگوں کا ظاہر اور باطن اور ہوتا ہے حسیں لوگوں پہ سوچا تو اک ایسا پاک اور پیارا حسیں چہرہ تصور میں چمک اٹھا وہ چہرہ جس سے پیارا کوئی چہرہ تھا نہ ہی ہوگا چلو اُس حُسنٍ کامل ہستی کی بستی میں چلتے ہیں سراپا حسنٍ صادق کی حسیں سیرت میں ہو کے غوطہ زن قول و عمل کے موتی چنتے ہیں
اندھی اڑان، سمیہ شاہد

اندھی اڑان، سمیہ شاہد

افسانے
سمیہ شاہد کٹے ہوئے پروں کے ساتھ اڑنے میں اسے بہت دقت پیش آ رہی تھی۔ وہ اس وقت کو کوس رہا تھا جب اس نے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔ "اچھا بھلا میں رہ رہا تھا ان۔سب کے ساتھ !! " وہ بے ساختہ بول اٹھا۔ لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ۔اس کے پر کٹ چکے تھے۔    °°°°°°°°°° دو دن پہلے اس کی اپنے ماں باپ کے ساتھ منہ ماری ہو گئی۔ جس کے بعد اس نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ لیکن وہ نہیں جانتا تھا کہ جس کے بہلاوے میں آ کر وہ اپنا آ شیانہ چھوڑ ریا ہے وہی اس کی طاقت، اس کا غرور توڑنے کا سبب بننے والا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر ، انمول اور بے قیمت رشتے کو چھوڑ کر صرف اور صرف حرص و ہوس کے پجاریوں میں پہنچ گیا۔ اور انہوں نے اسے پکڑ کر اس کے پر کاٹ ڈالے۔ وہ ہکا بکا ، اپنی بے بسی کا تماشہ دیکھتا رہا ، اس قدر سکتے میں کہ اسے کسی قسم کی تکلیف کا احساس بھی نہ ہو سکا۔ جب انہوں نے اچھی طرح اس کے پر کاٹ ڈالے ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact