Thursday, May 9
Shadow

Tag: دانش تسلیم

کتاب: نیکی کا پھول تبصرہ: دانش تسلیم

کتاب: نیکی کا پھول تبصرہ: دانش تسلیم

تبصرے
تبصرہ: دانش تسلیمکتاب "نیکی کا پھول" بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جو کراچی سے تعلق رکھنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنفہ حفصہ محمد فیصل کی تصنیف ہے۔مصنفہ 2002ء سے اسلامی مضامین، کالم، کہانیاں اور افسانے لکھ رہی ہیں۔ تقریبا ابھی تک مصنفہ کی 300 کہانیاں، 150 کالم اور 100 مضامین مختلف اخبارات اور رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ حفصہ محمد فیصل تین کتب کی مصنفہ ہیں۔ جنت کے راستے، باتیں اعضاء کی اور نیکی کا پھول۔کتاب کا انتساب مصنفہ نے اپنے بہت پیارے تین بچوں کے نام کیا ہے۔ کتاب پر بچوں کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ تسنیم جعفری صاحبہ نے تبصرہ بھی لکھا ہے جو کتاب میں موجود ہے۔ پیش لفظ میں مصنفہ نے اپنے قلمی مقاصد کا بھی ذکر کیا کہ وہ معاشرے کی بھلائی کے لئے لکھ رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں اچھائی عام ہوجائے اور برائی کا خاتمہ ہو جائے۔ کتاب کے آخر میں بچوں کے لئے "سرگرمیاں" کے نام سے ...
کہانی: سانسوں کا شکوہ مصنف: دانش تسلیم

کہانی: سانسوں کا شکوہ مصنف: دانش تسلیم

کہانی
مصنف: دانش تسلیمفاروق کے گھریلو حالات سازگار نہیں تھے۔ گھر کا بڑا بیٹا اور باپ کا بازو ہونے کی وجہ سے ذمہ داریوں کا بوجھ کم عمری میں ہی اس کے کندھوں پر ڈال دیا گیا تھا۔ جس کے گھر میں ایک کمانے والا اور دس کھانے والے ہوں بھلا وہ سکون کی نیند کیسے سو سکتا ہے؟فاروق کے والد ایک نمک کی کان میں پتھر توڑتے تھے اور یہ جان لیوا کام وہ اس سے کروانا پسند نہیںں تھے۔ یہ کوئی کام دھندا بھی نہیں جانتا تھا۔ اس لئے مجبورا اسے اپنی سانسیں غباروں میں پرو کر فروخت کرنا پڑتی تھیں۔ رات گھر جاتے وقت جب یہ اپنی معمولی آمدنی دیکھتا تو پھولوں کی طرح کھل اٹھتا۔فاروق فٹ پاتھ پر بیٹھا غبارے پھلا رہا تھا۔ کئی غبارے اس کے پاس ہوا کے دوش میں لہرا رہے تھے۔ سڑک پر گاڑیوں اور انسانوں کی ریل پیل تھی۔ فاروق نے ایک آدمی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر آواز لگائی اور وہ اسے 'شکریہ' کہہ کر چلا گیا۔ اتنے میں غبارہ واپس اپنی پہلی حالت م...
دانش تسلیم، کہانی نویس، مصنف (سیالکوٹ) پاکستان

دانش تسلیم، کہانی نویس، مصنف (سیالکوٹ) پاکستان

رائٹرز
دانش تسلیم نوجوان  پاکستانی لکھاری ہیں جو سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایک سرکاری ملازم تھے۔ ان کا سارا بچپن سعودی عرب میں گزرا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم سے لے کر ایف۔ ایس۔ سی تک تعلیم شہر الریاض کے معروف سکول”پاکستان انٹر نیشنل سکول ریاض“ میں ہی حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان چلے آئے۔ شہر سیالکوٹ کے معروف تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف سیالکوٹ سے بی۔بی۔ اے میں تعلیم حاصل کی۔        انھوں نے سن 2015ء سے لکھنے کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی کہانی ”حیدر اور کشتی“ سن 2016ء میں ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہورمیں شائع ہوئی جس سے ان کے شوق کو تقویت ملی اور پھریہ لکھتے ہی چلے گئے۔ابھی تک کئی رسالوں میں ان کی لکھی ہوئی کہانیاں شائع ہوچکی ہیں ان کی کہانیاں اخلاقی اور معاشرتی موضوعات پر مشتمل ہیں۔’         مختلف رسائل م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact