Thursday, May 9
Shadow

شخصیات

عام سے ابو۔۔۔۔تحریر : عمار ابن عبدالوحید سلیمانی

عام سے ابو۔۔۔۔تحریر : عمار ابن عبدالوحید سلیمانی

شخصیات
تحریر: عمار ابن عبدالوحید سلیمانی "میں بہت عرصہ استادِ کامل کی تلاش میں رہا ، بہت سے اساتذہ کے حلقہ درسمیں بیٹھا ، ابا جی کے فوت ہونے کے بعد آہستہ آہستہ اندازہ ہونا شروع ہوا کہ میری طبعیت مزاج صلاحیتوں کے حساب سے میرے لئے "بہترین استاد تو میرے ہی والد تھے۔۔۔۔ " جب ذرا نئی نئی جوانی چڑھی تب ایک روز ابو کو گاڑی پر مطب لے کر جاتے ہوئے ابو نے میری کسی الٹی سیدھی بات  کے جواب میں مجھے سمجھایا اور خاموش ہو گئے ملے جلے جذبات سے یہ بات میں نے سنی اور دل میں سوچا کہ دادا ابو (حکیم محمد عبداللہ رح) پردادا ابو(مولانا محمد سلیمان)  تو بہت خاص لوگ تھے۔۔۔۔ میں بھی دادا ابو کو ضرور اپنا استاد بنا لیتا۔۔۔۔۔ اور کچھ سمجھتے اور کچھ نا سمجھتے ہوئے میں بھی خاموش ہوگیا 5 سال پہلے 21 نومبر کو بہت سی باتیں جو سمجھ آ کر بھی سمجھ نہیں آتی تھیں وہ سمجھ آنا شروع ہو گئیں۔۔۔۔۔ بہت سے سمجھ آ چکیں وہ باتیں جو کبھی ...
آہ صدف نعیم ۔ تحریر: عصمت اسامہ

آہ صدف نعیم ۔ تحریر: عصمت اسامہ

شخصیات
تحریر: عصمت اسامہ کبھی سوچا بھی ہے تم نے یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں تمہاری زندگی کو کس طرح شاداں بناتی ہیں تمہاری راہ کے کانٹے یہ چن لیتی ہیں پلکوں سے سفر آساں بناتی ہیں سنور جائیں اگر اک نسل کا ایماں بناتی ہیں پھر ان معصوم کلیوں کو یہی بصری یہی سفیان بناتی ہیں ذرا دھیرے سے تم چلنا کہ یہ تو آبگینے ہیں ! خواتین معاشرے کا اہم حصہ اور گھروں کی رونق ہیں۔ وہ بیٹی ہوں، بہن ہوں ،بیوی ہوں یا ماں ہو ،رب العالمین نے انسانیت کی تخلیق و تعمیر ان کے سپرد کردی ہے۔وہ صنف_نازک ہوتے ہوئے بھی گراں بار ذمہ داریاں سنبھالتی ہیں ،ایسی ہی ایک مثال ہماری بہن صدف نعیم تھی جو ٹی وی چینل کی محنتی ،باہمت اور باصلاحیت رپورٹر تھی۔ چند روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوریج کا ٹاسک اسے دیا گیا تھا ۔ گواہوں نے بتایا کہ اسے چینل کی طرف سے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی گئ تھی اور وہ راستے میں مختلف میڈیا پرسنز سے لفٹ لے ل...
خاکہ: عجیب مانوس اجبنی تھا۔۔۔۔۔ خاکہ نگار:  نسیم امیر عالم

خاکہ: عجیب مانوس اجبنی تھا۔۔۔۔۔ خاکہ نگار: نسیم امیر عالم

شخصیات
*خاکہ نگار:* *نسیم امیر عالم* میں نے انہیں دیکھا پہلی بیٹی کی شادی بردباری اور سمجھ داری کے ساتھ کرتے۔۔۔۔۔۔وقار و محبت کے ساتھ سب کو خوش آمدید کہتے۔۔۔۔۔۔۔! پھر دوسری بیٹی کی شادی میں بہن کے گلے لگ کر خود کو سنبھالتے۔۔۔۔۔۔۔باپ کی حیثیت سے ذمہ داری نبھاتے۔۔۔۔۔آنسو پیتے ہوئے جذبوں اور امنگوں سے بھرپور ہنستی مسکراتی دوپٹے  کی اوٹ سے سہیلیوں کے ساتھ خوش اور شرماتی بیٹی کو دیکھتے ہوئے بھی دیکھا۔۔۔۔۔!! میں نے انہیں دیکھا بیٹے کی آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران بڑے بھائی کے ذکر پر رکتے رکتے۔۔۔۔۔گلے کو صاف کرتے کرتے۔۔۔۔۔۔۔پھر بول کر نظروں کو جھکا کر رکھتے اور پھر بشاشت کے ساتھ لہجہ مضبوط کرنے کی کوشش میں آنکھوں کی نمی چھپاتے۔۔۔۔۔۔! والدہ مرحومہ کا جنازہ اٹھاتے, بہنوں کو مضبوط بھائی بن کر چھاؤں دیتے ,درد سہتے اور خاندان کے بچوں کو تسلی دیتے ہوئے بھی دیکھا ۔۔۔۔۔۔! ایک باادب مرید سے لے کر بہتر...
قتیل وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں تحریر : نسیم امیر عالم

قتیل وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں تحریر : نسیم امیر عالم

شخصیات
تحریر : نسیم امیر عالم دھرتی،نیل گگن اجلے پیڑوں نے پہنے اودے پیراہن مذکورہ بالا متاثرکن ہائیکو اور ایسی کئی دلکش ہائیکو کے تخلیق کار سہیل احمد صدیقی خواص میں کسی تعارف و تعریف کے محتاج نہیں ہیں ۔رکھ رکھائو ،ذہانت،متانت، بذلہ سنجی وبرجستگی ،شریف انفس عادات و اطوار رکھنے والے سہیل صاحب کے بارے میں کچھ بھی لکھتے ہوئے لکھنے والے یقینن تذبذب کا شکار رہتے ہونگے کہ کیا لکھیں۔۔۔۔کیسے لکھیں اور کتنا لکھیں۔آپ ایک شخصیت ہی نہیں اپنے آپ میں ایک ادارہ ہیں ۔ سردیوں سی دھوپ جیسی خوش گوار گرم جوشی رکھنے والے صدیقی صاحب کا ذریعہ اظہار تحریر یوں تو اردو اور انگریزی دونوں میں ہے لیکن جب تراجم کی بات آتی ہے تو یہ جان کر قاری ورطئہ حیرت میں ڈوب ڈوب جاتا ہے کہ نہ صرف انگریزی بلکہ فرینچ ،فارسی اور سندھی سے براہ راست اردو میں اور فرینچ سے انگریزی نیز اردو سے انگریزی میں بھی نظم و نثر پر کام کر چکے ہیں ۔ پرک...
کچھ ذکر ہمارے دوست عمران عزیز کا   تحریر: نقی اشرف

کچھ ذکر ہمارے دوست عمران عزیز کا   تحریر: نقی اشرف

شخصیات
تحریر: نقی اشرفمیرا ماننا ہے کہ اگر کوئی انسان پڑھتا،سنتا،دیکھتا اور غور کرتا رہے تو اُس کی سوچ ساکت و جامد نہیں رہتی۔ دلائل و شواہد کا  پیچھا کرنے والا ایک ہی جامہ نہیں اوڑھے رہ سکتا۔ کبھی میں سمجھتا تھا کہ عزیر و اقارب ،رشتہ داروں،دوستوں اور قریبی لوگوں کے بارے میں لکھنا معیوب ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑا۔اب  میری عرض یہ ہے کہ وہی تحریر  بہتر کہلانے کی سزاوار ہے جو اُس موضوع پر لکھی گئی ہو جس کے بارے میں لکھاری سب سے زیادہ جانتا ہو اور اپنے عزیزو اقارب اور دوستوں ساتھیوں کے بارے میں  ہی تو انسان خُوب جانتا ہے۔اس لئے اس حوالے سے قلم اُٹھانے سے محض اس لیے گریزپا کیو ں کر ہوا جا سکتا ہے کہ اس تحریر کو کون سے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔ انسان دنیا میں ایک ہی بار آتا ہے،کیا لازم ہے کہ ہم  پسِ مرگ ہی اُس پر خراج عقیدت کے ڈونگرے برسائیں  ...
میری بیڑی کا ملاح/ تحریر ۔ افضل ضیائی

میری بیڑی کا ملاح/ تحریر ۔ افضل ضیائی

شخصیات
                         ----------------------------------                               افضل ضیائی سمرالہ گجراں ھمارے آبائی گاوں پنڈی جہونجہ کے مضافات میں کوٹلہ (پاکستان ) کو جانے والی سڑک پہ واقع ھے ۔میری کم سنی کا دور تھا مجھے یاد پڑتا ھے کہ کوٹلہ روڈ سے سمرالہ گاوں کے اندر آتی ھوئی کچی سڑک کے کنارے گھنے درختوں کے جھنڈ میں ان دنوں ایک "ٹنڈوں" والا کنواں ھوتا تھا یہاں ماحول کی ٹھنڈک کی وجہ سے بیماری کے دنوں میں والد محترم کو سفر آخرت پہ روانگی سے پہلے مقیم ھونا پڑا ۔ اس کنویں سے "کوھلیں " (نالیاں ) نکال کر کھیتوں کو پانی سے سیراب کیا جاتا تھا ان کوھلوں کے کناروں پہ سرخ گلاب کے پودے لگائے گئے تھے ۔ان گلابوں کی خوشبو ،مہک، ایسی شاندار اور...
ڈاکٹر محمد اشتیاق- ماہر نباتات۔ ریسرچر

ڈاکٹر محمد اشتیاق- ماہر نباتات۔ ریسرچر

شخصیات
ڈاکٹر محمد اشتیاقڈاکٹر محمد اشتیاق کوآزاد جموں وکشمیر میں باٹنی کے شعبے  میں یونیورسٹی اساتذہ کے  سُرخیل کے طور پر جانا جاتا ہے۔   آجکل ان کا تعلق میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی    سے  جڑا ہوا ہے۔  جہاں یہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔  یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر سے بی ایس سی۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے  ایم ایس سی، اور ایم فل جبکہ  زی جیانگ یونیورسٹی چائنا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ یہ آزاد جموں وکشمیر میں باٹنی کے  شعبے میں اعلیٰ تحقیقی ڈگریاں حاصل کرنے والے اولیں سکالرز میں شامل ہیں جس کی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر انہیں اعزازات سے نواز چکی ہے۔اس کے علاوہ بھی ان کے اعزازات کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہ بہترین استاد، بہترین ریسرچر جیسے کئی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ کئی یونیورسٹیوں کے تعلیمی اور امتحانی  بورڈز کے ممبر ہیں۔   تقریباً 150  کے قریب  ایم ا...
ڈاکٹر اظہر فخر الدین ۔ ریسرچر۔ قابل تجدید توانائی کے عالمی ماہر-

ڈاکٹر اظہر فخر الدین ۔ ریسرچر۔ قابل تجدید توانائی کے عالمی ماہر-

شخصیات
ڈاکٹر اظہر فخر الدینڈاکٹر اظہر فخر الدین سماہنی، بھمبر کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی ملائیشیا پاہانگ سے ایڈوانسڈ میٹریلز (قابل تجدید توانائی) میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر صاحب اس وقت جرمنی میں مقیم ہیں۔یورپین یونین کے اندر کئی تعلیمی اور صنعتی تحقیقی اداروں میں کام کرنے کے بعد، یہ اب جرمنی کی کونسٹنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات میں ایک تحقیقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ نیچر الیکٹرانکس، اور نیچر فوٹونکس، سمیت دنیا کے معروف جرائد میں 50 سے زائد ریسرچ پیپرز شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'فزکس آف سولر سیل' پر ایک نصابی کتاب شائع کرکے اس تحقیق میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔انہیں اپنے آبائی وطن آزاد جموں و کشمیر میں ماحولیات سمیت سلگتے ہوئے سماجی مسائل کی صورتحال پر بہت تشویش ہے ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact