تسنیم جعفری : ایک عہد ساز ادبی شخصیت /تحریر شبیر احمد ڈار
تحریر شبیر احمد ڈار
پاکستانی ادب میں ایک تابندہ نام " تسنیم جعفری " کا ہے جو ایک معروف ادیبہ ، ماہر تعلیم ، شاعرہ ، مصور ، سائنس فکشن رائٹر اور درجنوں کتب کی مصنفہ ہیں ۔ بچوں کے ادب کے حوالے سے آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ کی منفرد اسلوب پر مشتمل کہانیاں اور دیگر مضامین کو علمی و ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی ۔
شبیر احمد ڈار
تسنیم جعفری کا اصل نام " تسنیم اختر جعفری " ہے اور قلمی نام "تسنیم جعفری " ہے آپ کا تعلق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تاریخی شہر لاہور سے ہے ۔ آپ نے 2004ء میں اپنی پہلی کہانی لکھی جو ماہ نامہ پھول میں شائع ہوئی اس کے بعد یہ سفر تیزی سے جاری رہا اور اپنے فکری و فنی طرز تحاریر سے جلد ہی علمی و ادبی حلقوں کے ساتھ قارئین کی توجہ بھی حاصل کر لی ۔ آپ ک...