Monday, April 29
Shadow

Day: February 1, 2021

لینڈ اسکیپ آف کشمیر پر تبصرہ

لینڈ اسکیپ آف کشمیر پر تبصرہ

تبصرے
کتاب کا نام : لینڈ اسکیپ آف کشمیر:فوٹو گرافک مونو لاگ  مؤ لف : محمد ریحان خان// تبصرہ نگار :: ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی مناظر قدرت کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے کا ہنر دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل اور فنی مہارت لیے ہوئے ہے۔ اس کے لیے اس کام میں دلچسپی بنیادی شرط ہے۔ قلم کارحسین مناظر کو دیکھ کر انہیں تحریر میں اس طرح پیش کرتا ہے کہ پڑھنے والا یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ از خود ان مناظر کے سامنے ہے اور ان کا نظارہ کر رہا ہے، جب کہ کیمرے کی آنکھ سے قدرت کے خوبصورت وخوب رُو اورحسین مناظرِ قدرت کو محفوظ کرنے والا پورٹریٹ فوٹو گرافر ، تصویر نگار اپنی تخلیق سے کوئی بھی خاص پیغام لوگوں تک پہنچاتا ہے ۔ وہ ایک باذوق اور حساس جذبات لیے ہوئے ہوتا ہے ، اُسے قدرت کے حسین اور خوبصورت منا ظر سے عشق ہوتا ہے ،یہ مناظر گویا اس کے محبوب ہوتے ہیں ، وہ کائنات کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھتا ہے اوراپنے ...
عبدالرزّاق بےکل کی غزل

عبدالرزّاق بےکل کی غزل

شاعری, غزل
ہوتی  نہیں  ہر   بات   کِسی  بات  سے  مشروطوہ عِشق  ہی کیا  ہو جو کِسی ذات سے مشروطقربت ہے تو کیونکر  ابھی حالات  سے  مشروطکیا  دِن  کا   اجالا  ہے   گئی  رات  سے  مشروطموقوف   تواضح    پہ    محبّت     نہیں   ہوتیہو   گی    نہ    ملاقات    مدارات  سے  مشروطہم  ایسے تو  فاقوں سے  ہی  مر جاتے ابھی تکہوتا   جو    یہاں   رزق    عبادات  سے  مشروطمحفوظ  نہ  دیکھے  کہیں   ذی  روح  زمیں  پرہے زیست  ابھی  ارض و سماوات  سے  مشروطصد حیف جو  دنیا ہے  یہ الفت  سے تہی دست ہو  گا   نہ  کبھی   پیار   مفادات  سے  مشروطکیا   خاک   رویّہ   ہے    اکابر    سے    یہ   تیراہوں  گی  نہ  دعائیں  تِری اوقات  سے  مشروطحاصِل  ہوئی  از خود  جو   اسے  دولتِ تخئیل اِنسان  کی  عظمت  ہے  خیالات  سے  مشروطارفع   ہیں   وہی  لوگ   جو  کرتے  ہیں  مشقّتیارو ابھی دن رات   ہیں  حرکات  سے  مشروطدیکھی  وہ   جو    تبخیر   حرارت   ...
سردارعبدالقیوم خان کی تصنیف

سردارعبدالقیوم خان کی تصنیف

تبصرے
فتنہ انکارسنت تبصرہ نگار : سید مزمل حسین  آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم سردار محمد عبدالقیوم خان کی ایک اہم تصنیف ’’فتنہ انکارسنت‘‘ کے نام سے کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئی۔ اس سے قبل وہ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘اور ’’مقدمہ کشمیر‘‘ سمیت متعدد کتابیں لکھ چکے تھے ۔ یہ تصنیف اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ایک ہمہ وقت سیاستدان نے ایک نہایت مشکل دینی موضوع پر خامہ فرسائی کی اور اردو دان طبقے کے لیے اچھا خاصا مواد فراہم کیا۔ فتنۂ انکار سنت نئی بات نہیں ہے۔ یہ فتنہ چودہ سو سال کے عرصہ پر محیط ہے رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو چیلنج کرنے والے ہر دور میں موجود رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ان فتنوں کا قلع قمع کرنے والے بھی ہر زمانے میں سامنے آتے رہے ہیں۔ قریب کے زمانے میں غلام احمد پرویز اس طبقے کے سرخیل تھے ۔مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ، پیر محمد کرم شاہ الازہری اور دیگر علماء کرام ک...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact