Monday, April 29
Shadow

Tag: پریس فار پیس

کشمیری خواتین کی رول ماڈل کون ہیں؟

کشمیری خواتین کی رول ماڈل کون ہیں؟

Videos, شخصیات, پریس فار پیس, ہماری سرگرمیاں
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ جل جلالہ نے نسل آدم کے اچھے اور برے اعمال کا حساب اور اس کے مطابق جزا و سزا کا میزان اور جنت و دوزخ کا حکم بلا تخصیص صادر فرمایا ہے ۔اللہ کے ہاں جنت و دوزخ کا مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ اہتمام نہیں ہے ۔اگر عورتوں اور مردوں کے لیے جنت و دوزخ کا نظام ایک ہی ہے تو پھر ہم عورتیں اور مرد یکساں طریقے سے اپنی زندگی کو ایک جیسے بہترین اسلوب میں کیوں نہیں گزارتے ! لہذا آج کے یوم خواتین پر میری آدم و حوا کی بیٹیوں اور اپنے وطن کی ماؤں بہنوں سے یہی گزارش ہے کہ اللہ کی منشا اور اس کی بنائی ہوئی قرآن وسنت کی حدود کے مطابق پوری قوت،تمام تر صلاحیتوں اور بھر پور خود اعتمادی سے اپنی قیمتی زندگی کی شاندار منصوبہ بندی کریں۔ اور جرات حوصلہ مندی ،اخلاق حسنہ اور محبت و مروت ،جانثاری اور محنت کے پھولوں کی خوشبو میں اپنا دامن بھر کر بھرپور زندگی گزاریں ۔ماں پاپ،سسرال اور بزرگو...
یادِرفتگاں : حضرت صاحبزادہ محمد عالم غفرلہ،  تحریر: سید طاہرحسین نقوی

یادِرفتگاں : حضرت صاحبزادہ محمد عالم غفرلہ، تحریر: سید طاہرحسین نقوی

آرٹیکل
تحریر: سید طاہرحسین نقوی خدمت انسانی کے سفر میں بے شمار نوجوانوں مرد وخواتین اور طلبہ و طالبات نے بطور رضا کار پریس فار پیس کے قافلے میں شمولیت اختیار کی - ان میں دربار عالیہ بنی حافظ ہٹیاں بالا سے منسلک شفیق بزرگ صاحبزادہ  محمد عالم سر فہرست تھے جنھوں نے اپنی بے پایاں محبت ، شفقت اور مالی وسائل سے پریس فار پیس کے کارکنوں اور رضاکاروں کی سرپرستی کی اور بے شمار ضرورت مندوں اور بے سہاروں کی پشتیبانی کی - انھوں نے فروری دو ہزار دس میں وفات پائی۔ادارہ پریس فار پیس ان کے درجات کے بلندی کے لئے دعاگو ہے۔ طاہر حسین نقوی   فروری  کا نصف گزرا تھا. سن دو ہزار دس اور آج کی تاریخ تھی. جب خانوادہ بنی حافظ، گلستان جمال کے  شجر سایہ دار و  بہار آفریں.....عالم و زاہد.....شیخ الشیوخ،متشرع، صوفی باصفا، حضرت حافظ عبدالقدوس رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ مولوی باجی کے فرزند ارجمند...
ہماری اقدار

ہماری اقدار

پریس فار پیس, ہماری سرگرمیاں
پریس فار پیس کی اقدار انسان دوستی پر مبنی سوچ کے تابع ہیں۔ یہ اقدار درج ذیل ہیں: سرگرمیوں میں خود احتسابی اور ذمہ داری کا احساس ڈونر ز، معاونین اور دیگر شراکت داروں سے مسلسل اشتراک منصوبوں میں شفافیت وسائل کے استعمال اور مہارتوں کے فروغ میں غیر جانبداری
بیگم تنویر لطیف چوہدری، تمغہ امتیاز

بیگم تنویر لطیف چوہدری، تمغہ امتیاز

شخصیات
بیگم تنویر لطیف ممتاز ماہرتعلیم ، دانشور اور مصنفہ ہیں۔ آپ پریس فار پیس کی سرپرستِ اعلی ہیں۔ متعدد قومی ، ادبی اور سماجی اداروں نے ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ اعزازات اور انعامات سے نواز ا ہے - اس کے علاوہ ان کا شمار آزاد کشمیر کی ان معدودے چند خواتین میں ہوتا ہے جن کو محترمہ ثریا خورشید ، ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ اور الطاف حسن قریشی جیسی قومی شخصیات کی رفاقت حا صل رہی ہے حالیہ سرگرمیاں https://www.youtube.com/watch?v=DNpSHVH-cFk https://www.youtube.com/watch?v=OxKU6Kh0AtY https://www.youtube.com/watch?v=pXGd0erEND8 بیگم تنویر لطیف کے حالات زندگی ‎ بیگم تنویرلطییف (تمغہ امتیاز) 1944 میں ایک معروف علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد پروفیسر عبدالصمد ایک کتاب ”پاک کشمیر“ کے مصنف تھے۔ جن کی پیدائش 1916اور وفات 1993 کی ہے۔ بیگم تنویر لطیف ...
خدمت کاسفر

خدمت کاسفر

ہماری سرگرمیاں
تد وین : ڈ ا کٹر نگہت یونس ، تحریر: راجہ وسیم، فرید الہادم ، تصاویر: امیر الدین مغل۔ آٹھ ا کتوبرکا زلزلہ اور پریس فار پیس کی امدادی سرگرمیاں۔ آٹھ اکتوبر2005ء کوصبح 8:52منٹ پر آزاد کشمیر کے بیشتر حصے اور صوبہ سرحد کے کچھ علاقے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے ان علاقوں میں موجود ہر جان دار بے جان چیز کو بے پناہ نقصان پہنچایا،جن لوگوں نے متاثرین کی امداد کی پوری قوم ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے ان لوگوں کا احسان زندگی بھر نہیں بھلایاجاسکتا جنھوں نے اس کڑے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اس مشکل گھڑی میں مقامی این جی اوز اور لوگوں نے بھی شاندار خدمات سرانجام دیں ایک ایسے وقت میں جب مواصلات کے تمام رابطے ختم ہو چکے تھے اور متاثرہ علاقوں میں دور دور تک زندگی کے آثارنہیں نظر آتے تھے۔ کچھ لوگ ایسے تھے جو دیوانہ وار امدادی کاموں میں لگے ہوئے تھے ان کو اپنی اور اپنے خاندان والوں ک...
پائیدار انسانی ترقی

پائیدار انسانی ترقی

ہماری سرگرمیاں
پریس فار پیس پائیدار انسانی ترقی ،دیرپا امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں غیرمنافع بخش،غیر سرکاری تنظیم اور ہر قسم کے امتیازات سے ماورا ادارہ ہے ۔ اگرچہ ادارے کے بانیوں میں بیشتر ذرائع ابلاغ سے وابستہ تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وکلاء، ماہرین تعلیم،ٖخواتین ، نوجوان اور دیگر متحرک شعبوں کے لوگ شامل ہو چکے ہیں جو رنگ،نسل،مذہب،علاقہ اور دیگر امتیازات سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانے کا عزم رکھتے ہوئے ہم خیال اداروں،تنظیموں اور افراد سے مل کرہمہ گیرسماجی تبدیلی کے سفر میں مصروف عمل ہیں۔  ماحولیاتی آلودگی، بے روزگاری، غربت، بھوک اور افلاس، ناخواندگی، ناانصافی، استحصال اور جنسی تشدد وغیرہ ایسے مسائل ہیں جن سے دُنیا کا ہر ملک نبردآزما ہے۔ ہمارا مشن پوری دنیامیں بالعموم اور بالخصوص ریاست جموں وکشمیر کی تمام اکایؤں میں پائیدار انسانی ترقی اور محفوظ طریق زندگی کے لیے ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact