Friday, May 17
Shadow

Tag: نقی اشرف

بہاولپور میں اجنبی۔۔۔۔ تحریر- نقی اشرف

بہاولپور میں اجنبی۔۔۔۔ تحریر- نقی اشرف

تبصرے
جب میں بچپن سے لڑکپن میں پہنچا تو بچوں کی کہانیوں اور رسائل سے آگے بڑھتے ہوئے ناول، افسانے اورشاعری پڑھی۔سفر نامے سے واقفیت ہوئی اور پھر جب تمام اصناف ِ ادب سے متعارف ہوا تو دو اصنافِ اد ب جن میں مجھے خصوصی دلچسیی ہونے لگی وہ افسانہ اور سفرنامہ تھا۔ گو کہ ڈاکٹر وز یر آغا کا ایک انشائیہ جو غالباََ ہجرت کے عنوان سے اُن کی کسی کتاب میں چھپا تھا،آج تک میرے ذہن سے محو نہ ہوسکنے کے باعث مجھے انشائیے کی طرف کھینچتا رہامگر تلاشِ بسیار کے باوجود مجھے انشائیہ پڑھنے کا موقع تو درکنار ڈاکٹر وزیر آغا کی وہ کتاب اور وہ انشائیہ بھی پھر سے نہ ملا۔  افسانے سے میری دلچسپی اس کے اختصار کے باعث ہوئی کہ جب موقع ملا ایک ہی نشست میں پڑھ لیا مگر رفتہ رفتہ یہ مجھے اپنا رسیا کرتا گیا۔سفرنامہ میرے اندر چھپی جہاں گردی کی خواہش کی تسکین کا سامان رہا ہے مگر اب کسی جگہ کو بنفسِ نفیس جاکر دیکھنے میں بھی ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact