جناب وزیر اعظم آپ کی توجہ درکار ہے۔۔۔محمد ایاز کیانی
محمد ایاز کیانیجولائی کے انتخابات میں میں آزاد کشمیر میں میں تحریک انصاف انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ٹھہری۔۔تحریک انصاف نے آزادکشمیر سے اٹھارہ جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان سے نو نشستیں جیتیں۔۔تحریک انصاف قائد ایوان کا فیصلہ بروقت نہ کر سکی جس کی وجہ سے پرنٹ،الیکٹرونک اور سب سے بڑھ کر سوشل میڈیا پر ہر روز نت نئی قیاس آرائیاں ہوتی رئیں کبھی ایک کے حق میں گرین سگنل ملتے کبھی دوسرے دوسرے امیدوار کے حق میں ریڈ سگنل کے اشارے دکھائی دینے لگتے۔الغرض موجودہ وزیر اعظم کے نام کے اعلان تک سوشل میڈیا پر خوب نوراکشتی جاری رہی اور ہر کوئی اپنی خواہشات کو معلومات قرار دے کر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتارہا۔کابینہ کی تشکیل میں بھی غیر ضروری تاخیر کی گئی بلاآخر خدا خدا کرکے صدر آزاد کشمیر کے حلف اٹھانے کے بعد25 اگست کو کابینہ کا اعلان ہوا،اسی دوران کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی نشستوں پر بھی...