نام کتاب: ننھا سلطان تبصرہ نگار: تہذین طاہر
تبصرہ نگار: تہذین طاہر۔
”ننھا سلطان“ ایک ترک ماں بیٹے کی سچی داستان پر مشتمل بچوں کا مختصر ناول ہے۔ جسے ”شمیم عارف“ نے لکھا ہے۔مصنفہ کی یہ تیسری کتاب ہے۔ پہلی کتاب 2017ءمیں ”عشق کی نگری“ کے نام سے لکھی گئی۔ دوسری کتاب 2019ءمیں ”ابھی ہم راہ گزر میں ہیں“ کے نام سے لکھی گئی یہ شاعری کی کتاب ہے اور تیسری کتاب ”ننھا سلطان“ ہے جو بچوں کے لیے خصوصی طورپر ترتیب دیا گیا۔زیر نظرکتاب کا انتساب”پاک ترک دوستی کے نام“ کیا گیا ہے۔ ”ننھا سلطان“ ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جس کے بابا پاکستانی اور ماما ترک ہیں، وہ بچہ بچپن میں ہی اپنے بابا سے بچھڑ گیا۔ یہ اس بچے کی اپنی ماما اور بابا سے محبت کی کہانی ہے۔
سینئر جرنلسٹ، مصنفہ و شاعرہ غلام زہرا ”ننھا سلطان“ کے بارے میں کیا کہتی ہیں ملاحظہ کیجئے!
”بچے کسی ملک یا قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور بچوں کے لیے جو ادب تخلیق کیا جاتا ہے وہ ان کے مستقبل کی تعمیر و تش...