Sunday, April 28
Shadow

Tag: سیاسی جماعتیں

ہم  سب زندہ لاشیں ہیں، پروفیسرعبدالشکورشاہ

ہم سب زندہ لاشیں ہیں، پروفیسرعبدالشکورشاہ

آرٹیکل
2021 آزادکشمیر میں انتخابات کا سال ہے۔ موروثی سیاست اور مفادات کی اس قربان گاہ میں ہم کس طرح سیاسی نظام کے تعفن زدہ جوہڑ میں مینڈکوں کی طرح پھدکتے پھرتے ہیں؟ پروفیسر عبدالشکور شاہ کی یہ تحریر آزاد کشمیر کے عوام کا نوحہ بیان کر رہی ہے ۔ پروفیسرعبدالشکورشاہ مارٹن لوُتھر کِنگ کا قول ہے: جس دن ہم اپنی زندگی کے اہم مسائل پر بات کرنے کے بجائے چپ رہتے ہیں اس دن ہماری زندگی ختم ہو جاتی ہے۔اگر ہم اپنے آپ کو اس قول کے مطابق پرکھیں تو ہم میں اکثر زندہ لاشیں نکلیں گی۔ہم لاشوں کی طرح سیاسی موجوں کی سمت بہتے چلے جاتے ہیں۔ ذاتی مفاد اور ہماری بے حسی  آج تک ہم نے قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کے نام پر ووٹ دیے ہیں۔ کیوں نہ اس مرتبہ قومی مفادات کے نام پر ووٹ دیے جائیں۔ آزادی کشمیر کا نام نہاد نعرہ  آزادکشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں میں سے ایک بھی ایسی پارٹی نہیں ...
برادری ازم کا زہر

برادری ازم کا زہر

آرٹیکل
شوکت باغی ایڈوکیٹ اللّہ تعالٰی نے انسان کو مُختلف قبائل اور گروہ کی صورت میں میں ایک مخصوص ترتیب اور نظم ونسق سے پیدا کیا۔ جس کا مقصد یقینًا پہچان کی حد تک تھا، جیسے قُرآن حکیم میں بیان ہُوا۔ لیکن ساتھ ہی اس بنیاد پر فخر اور تفریق (برادری ازم) سے جگہ جگہ سختی سے منع اور اس کو ردّ کیا گیا۔ اور  اللّہ رب العزت نے کامیابی کا پیمانہ تقوٰی قرار دِیا۔  اس کالے ناگ نے بہت سے با صلاحیت لوگوں کو صرف اس لیے نگل لیا کہ اُن کا تعلق مُخالف سیاسی پارٹی ، تعداد میں کم افراد کے قبیلہ  یا کم بااثر افراد کے قبیلہ سے ہوتا ہے۔ اور بہت سی جگہوں پر اپنی برادری ،قبیلہ یا اپنے مخصوص زہنی غلاموں کو نوازنے کے لیے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہُوۓ ایسے ایسے نا اہل لوگوں کو  معاشرے پر سانپ کی صورت میں مسلط کر دیا جاتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اسی سلسلہ کی اگلی شکل حزب اقتدار لوگوں کی طرف سےکبھی ...
آزادکشمیرمیں انتخابات کا سال

آزادکشمیرمیں انتخابات کا سال

آرٹیکل, آزادکشمیر
آزاد احمد چوہدری ‌آزاد کشمیر میں 2021  کا سال الیکشن کا سال ہے ۔ جس  میں مختلف سیاسی پارٹیاں زورِ بازو آزما ئیں گی۔ ابھی تو مسلم لیگ نون کی حکومت موجود ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر سے  حکومت بنانے کی کوشش کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی  ، مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف بھی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر  تو تقریبا گزشتہ دو سال سے الیکشن کی مہم میں مصروف ہے ۔ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف آزاد کشمیر  حکومت بنانے کے لیے پر امید  ہے ۔ جبکہ گزشتہ الیکشن میں مسلم کانفرنس ، جوکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت تھی، وہ بھی پر امید ہے۔ کہ اتحاد کی ساتھ دونوں جماعتیں حکومت بنا سکتی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی حکومت مہنگائی  ، لوڈ شیڈنگ ، چینی،آٹا اور گیس بحران جیسے کئی مسائل میں جکڑی ہوئی ہے ۔...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact