Thursday, May 2
Shadow

Tag: خرم جمال شاہد

خرم جمال شاہد سماجی کارکن – بلاگر- نیلم ، آزاد جموں وکشمیر

خرم جمال شاہد سماجی کارکن – بلاگر- نیلم ، آزاد جموں وکشمیر

رائٹرز
خرم جمال شاہد خرم جمال شاہد ایک نوجوان مصنف اور ریسرچر ہیں۔ انہوں نے سماجی مسائل، لوگوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ پر ریسرچ پیپر لکھے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر ترقیاتی شعبے، سماجی مسائل اور سیاحت کے شعبے پر آرٹیکلز لکھے ہیں۔ سوشل میڈیا اوربلاگز و دیگر ویب سائٹس کے لیئے مواد لکھتے ہیں خرم جمال شاہد ایک معروف نوجوان سماجی کارکن ہیں ، وادی گریز نیلم ، آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مینجمنٹ (ایم بی اے-فنانس) میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کمزور لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیئے 2009میں ایک سماجی ادارے  "ادارہ برائے پائیدار ترقی" کی بنیاد ڈالی۔ 2009 سے اسی  سماجی ادارے  میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزاروں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے پر سرگرم عمل ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن رہے ہیں ، اور پاکستان میں انسانی ...
آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں: خرم جمال شاہد

آئیں گگئی وادی نیلم کی سیر کریں: خرم جمال شاہد

سیر وسیاحت
سیاحتی بلاگ: خرم جمال شاہد خرم جمال شاہد وادی نیلم آزاد کشمیری قدرتی حسن سے مالا مال ہے قدرت خداوند نے یہاں بلند بالا پہاڑ، ندی نالے، آبشاریں، دلفریب جھیلیں، گلیشرز، چراگاہیں، جنگلات اور جنگلی حیات عطا کیے ہیں۔ نیلم ویلی میں سیاحت کے لیئے بے شمار جگہیں ہیں۔ آج میں آپ کو ایسے علاقے متعلقہ معلومات دینے لگا ہوں جہاں بہت کم سیاح گئے ہیں۔ جی ہاں یہ حسین وادی، گگئی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ گگئی وادی گریس کی سب سے بڑی چراگاہ ہے جو وادی نیلم کے آخری حصے میں، سطح سمندر سے 6000 سے 13000 فٹ بلندی پرواقع ہے۔یہ چراگاہ دو بڑے نالوں، ایک چھوٹی گگئی (ددگئی نالہ) اور دوسری بڑی گگئی نالہ پے محیط ہے۔ اس کے مشرق میں قمری استور، مغرب میں تاؤبٹ، مشرقی جنوب میں منحوس کنٹرول لائن و مقبوضہ جموں وکشمیر جبکہ شمال میں گجر نالہ پھولاوئی اورریاٹ استور کے علاقے واقع ہیں۔سردیوں میں یہاں چھ سے آٹھ فٹ تک برف پڑ...
پھولاوئی وادی نیلم تحریر:   خرم جمال شاہد

پھولاوئی وادی نیلم تحریر: خرم جمال شاہد

سیر وسیاحت
تحریر:   خرم جمال شاہد  خرم جمال شاہد گاؤں پھو لا وئی آزاد کشمیر ضلع نیلم تحصیل شاردہ یونین کونسل گریس  میں واقع ہے اس گا ؤں میں  12 ڈھو کیں ہیں۔ سطح سمندرسے اس گاؤں کی بلندی تقریبا 7 سے 12 ہزار فٹ ہے۔یہ پوری یونین کو نسل ضلع نیلم کے بلکل آخر میں آباد ہے اور نقطہ انجماد عمو ما منفی ڈگریوں پر رہتا ہے ارد گرد بڑے بڑے پہاڑ کھڑے ہیں جو سال کے آٹھ ماہ برف سے ڈھکے رہتے ہیں۔  پھو لاوئی کے شمال میں شیشہ  پہاڑ(شیشہ کور) اونچے نیچے جنگلات سے ڈھکے پہاڑیاں اور ڈھلوان ہیں اس کے جنوب میں نیلم دریا بہتا ہے۔دریا کے ساتھ ساتھ نیلم روڈ واقع ہے دریا کے پار اوپر تک جنگل ہے جہاں سے مقبوضہ کشمیرکے ساتھ منحوس  کنٹرول لائن شروع ہوتی ہے۔ گا ؤں کے مغرب میں دوکلو میٹر کے فاصلے پر جا نوئی کا گاؤں آباد ہے اورا س کے مشرق میں مرناٹ کا گاؤں آباد ہے۔پھو لاوئی گاؤں کے مشرقی ایریا دو بڑے نالے...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact