Friday, May 3
Shadow

Tag: تہذین طاہر

انجانی راہوں کا مسافر کے بارے میں تہذین طاہر کے تاثرات

انجانی راہوں کا مسافر کے بارے میں تہذین طاہر کے تاثرات

Book Reviews, تبصرے
تبصر ہ نگار : تہذین طاہر- لاہورزیر نظر کتاب”انجانی راہوں کا مسافر“ مصنف امانت علی کی پہلی تصنیف ہے۔ امانت علی نے اپنے سفر کا آغاز”قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن“ کے زیر اہتمام ہونے والے ”’ترکی وزٹ“ سے کیا اور کینیا اورافریقہ کی مسافت طے کر کے اپنے تجرباتی نگینوں کو اکٹھا کیا اور لفظوں میں پرو کر کتاب کی شکل دے دی۔”انجانی راہوں کا مسافر“ کتاب ایک ایسے سفر کی داستان ہے جس میں مصنف نے سفر کے مشاہدات اور احساسات و جذبات کو نہایت احسن انداز میں قارئین تک پہنچایا ہے۔ اس سفر نامے کی خوبی یہ ہے کہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ خود کو اس سفر کا حصہ سمجھتے ہیں۔ مصنف کے دکھائے گئے دلربا منظروں کے کیف کو محسوس کرتے ہیں۔ کتاب میں کینیا اور ترکی کے تاریخی حقائق، ثقافت، طرز زندگی اور انٹرنیشنل ایئر پورٹس ، لوگوں کے رویے اور مختلف تہذیبوں کے مظاہر کی عمدہ عکس بندی کی گئی ہے۔مصنف نے ایک مختصر کاوش میں موضوعات کے تنوع کو سمو...
 (تبصرہ: تہذین طاہر۔لاہور)  بہاولپور میں اجنبی

 (تبصرہ: تہذین طاہر۔لاہور) بہاولپور میں اجنبی

Book Reviews, تبصرے
تہذین طاہر”بہاولپور میں اجنبی“ مظہر اقبال مظہر کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب انہوں نے لندن ، برطانیہ سے اردو میں لکھ کر قارئین کی خدمت میں پیش کی۔ اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک حصہ مصنف کے بہاولپور میں مختصر قیام کے حوالے سے ان تاثرات پر مبنی ہے جن میں موجودہ بہاولپور شہر کی سیر بھی ہے اور نوابوں کے دور کے بہاولپور کے خدوخال بھی دکھائی دیتے ہیں۔بہاولپور کے کئی رنگ اس کتاب میں سموئے گئے ہیں، اندرونِ بہاولپور، بہاولپور کی میٹھی سرائیکی زبان، ثقافت، نوابی عہد کی تعمیرات، تہذیبی ورثہ، بہاول پور کا صرافہ بازار، نوابی دور کی سرح عمارتیں، ٹھاٹھ، نوابی دور کی کہانیاں، کتاب پڑھتے ہوئے یوں لگتا ہے جیسے آپ بہاولپور کے نوابی عہد میں پہنچ گئے ہوں۔ یہ کتاب آپ کو ایک عہد کی سیر کرواتی ہے۔ جہاں پُرشکوہ شخصی دربار بھی ہے اور رعایا بھی۔ جبکہ دوسرا حصہ دو خوبصورت افسانوں پر مشتمل ہے۔”دل مندر“ اور ”ا...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ادیبوں کے لیے تقریب پزیرائی- رپورٹ: تہذین طاہر

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ادیبوں کے لیے تقریب پزیرائی- رپورٹ: تہذین طاہر

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ: تہذین طاہر تہذین طاہر "تسنیم جعفری فن اور شخصیت" کے موضوع پر تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے مقابلے اور تقسیم انعامات کا اہتمام کیا۔ بچوں کے لیے سائنسی کہانیاں لکھنے والوں میں ایک منفرد نام تسنیم جعفری کا ہے۔ آپ ایک معروف ادیبہ ، ماہر تعلیم ، شاعرہ ، مصور ، اور درجنوں کتب کی مصنفہ ہیں۔بچوں کے ادب کے حوالے سے آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ کے منفرد اسلوب پر مشتمل کہانیاں اور دیگر مضامین کو علمی و ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ملی۔اسی پذیرائی اور ادب کی دنیا میں آپ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب ہے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن انگلینڈ میں رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ ظفر اقبال صاحب کی زیر نگرانی آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کا کرداراہم ہے۔ تسن...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact