Tuesday, April 30
Shadow

Tag: بہترین ناول

ماہم جاوید کا ناول “انتخاب” مبصر : دانیال حسن چغتائی

ماہم جاوید کا ناول “انتخاب” مبصر : دانیال حسن چغتائی

تبصرے
مبصر : دانیال حسن چغتائی "انتخاب" نامی یہ ناول پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے شائع ہوا ہے ۔ اور اسے ماہم جاوید صاحبہ نے لکھا ہے ۔  اس ناول کا انتساب مصنفہ نے اپنی والدہ اور دادی کے نام کیا ہے ۔ پیش لفظ میں وہ ان تمام لوگوں کی شکر گزار نظر آتی ہیں جنہوں نے ان کے ادبی سفر میں کسی بھی حوالے سے معاونت کی۔  ابتدا میں ناول روایتی انداز کے ڈائجسٹ ناول کی طرح محسوس ہوا لیکن جس طرح مصنفہ نے کہانی کو عشق حقیقی اور اللہ سے تعلق کی طرف موڑا وہ اپنی جگہ خاصی اہمیت کا حامل ہے ۔ اور تحریر کی پختگی نے یہ تاثر زائل کر دیا کہ یہ ان کا پہلا ناول ہے۔  ناول دراصل کہانی ہی ہے جس میں معاشرہ میں پیش آنے والے واقعات، حادثات اچھے برے ،واقعات، غمی اور خوشی کی باتوں پر مبنی کہانی کو پڑھنے والے کے لیے دلچسپی اور اس کی توجہ کو برقرار رکھنے کے لیے کہانی کا پلاٹ، کردار، جگہ، کرداروں کی ...
ماہم جاوید کا ناول “ انتخاب”۔ تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری

ماہم جاوید کا ناول “ انتخاب”۔ تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری

تبصرے
تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری "انتخاب"ماہم جاوید کا تحریر کردہ ایک اصلاحی و معاشرتی ناول ہے۔ اس کی کہانی بہت سادہ اور عام فہم زبان میں بیان کی گئی ہے۔ دلچسپی کا عنصر کسی طور کم نہیں ہوتا۔ عشق خاکی سے عشق حقیقی تک کا سفر۔ ایسا سفر جس میں روح و جسم کانٹوں میں الجھ کر تار تار ہو جائے۔ مقدس جو دنیاوی عشق میں مبتلا ہو کر شرک کی منزل تک پہنچنے کو تھی۔ وہ کیسے اپنے اصل کی جانب پلٹی اور عشق الہٰی پانے کی جستجو میں مگن ہوئی یہ داستان آنکھیں نم کر دینے والی ہے۔ انسانی رشتے جو ظاہر دیکھ کر اپنا باطن بدل لیتے ہیں۔ مقدس کی محبت شازل بھی ایک ایسا ہی انسان تھا جب اس کی محبت حادثے کا شکار ہوکر بستر علالت پہ آگئی تو اس نے برسوں کی چاہت کو اپنے دل سے نکال کر کسی اور سے رشتہ جوڑ لیا۔ ڈاکٹر فارس جو اپنی سچی محبت پکڑے آخر تک امید کا دامن تھامے رہا اور اپنی محبت کو پانے میں کامیاب رہا۔ رمش...
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد میں  کرن عباس کرن کے ناول  کی تقریب پزیرائی

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد میں  کرن عباس کرن کے ناول  کی تقریب پزیرائی

ہماری سرگرمیاں
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد میں  پریس فار پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام نوجوان مصنفہ  کرن عباس کرن کے شائع کردہ  ناول کی تقریب پزیرائی منعقد ہوئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرن عباس کرن کا ناول یقینا مسقبل میں سنجیدہ ادب میں اپنا نام مقام پیدا کرے گا۔نئے قلم کاروں کی کتب کی اشاعت  خوش آئند ہے۔ مقررین نے  کرن عباس کرن  کے اسلوب ، فن اور کردار نگاری پر سیر حاصل  گفتگو کی۔ مقررین میں  پروفیسریوسف میر، ڈاکٹر عبدالکریم، ڈاکٹرشگفتہ،  پروفیسر راجا  رحمت، چوہدری غلام عباس، پروفیسر رابعہ حسن،  پروفیسر سعید احمدشاد اور دیگر مقریرین شامل تھے۔ تلاوت کی سعادت شعبہ انگریزی کے طالب علم عمر اسد  نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول  شعبہ انگریزی کے طالب علم احتشام نے پرسوز آواز میں پیش کی۔  کرن عباس کرن نے ناول کے لکھنے کی پیچھ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact