Thursday, May 2
Shadow

Tag: انعام الحسن کاشمیری

خوف

خوف

آرٹیکل, افسانے
افسانہ انعام الحسن کاشمیری ”جوتے پالش نہ کروں، تو بہتر ہو گا ورنہ یہی لگے گا کہ میں امیر آدمی ہوں۔ کپڑے بھی یہی مناسب ہیں، اچھے کپڑے پہن کر آدمی سیٹھ لگنے لگتا ہے خواہ جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہ ہو لیکن… لیکن میرے پاس تو خاصی رقم ہے!!!“ یہ خیال آتے ہی وہ لوہے کی مضبوط الماری کی طرف مڑا جو دوسرے کمرے میں کاٹھ کباڑ کے ساتھ یوں رکھی تھی جیسے اسی کا حصہ ہو۔ پہلے اس نے اپنے فلیٹ کے داخلی دروازے کو غور سے دیکھا، جب اطمینان ہو گیا کہ وہ مقفل ہے، تو جا کر الماری کھولی۔ سب سے نچلے خانے کے اندر ایک اور خانہ تھا، اس میں چھوٹے سے ڈبے کے اندر رقم رکھی تھی۔ وہ بڑی احتیاط سے ڈبابا ہر نکال کر نوٹ گننے لگا۔ تین لاکھ روپے پانچ بار گن کر انہیں دوبارہ سیاہ لفافے میں رکھا۔ لفافہ بند کرنے کے بعد اسے دستی بیگ کا خیال آیا جو دوسرے کمرے میں تھا۔ لفافہ قریب دھری میز پر رکھ کر وہ دستی بیگ لینے اٹھا۔ جو ن...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact