Monday, May 13
Shadow

Tag: آزاد نظم

آزاد نظم، انگبین عروج

آزاد نظم، انگبین عروج

شاعری
انگبین عُروج محبت خُوں میں شامل ہےتبھی تو مٹ نہیں سکتیذہن کے بند دریچوں میںکہیں یہ چھپ کہ بیٹھی ہےتمہاری ذات کے اندرتمہاری روح میں پنہاںاداسی کا لبادہ زیب تن کر کےخموشی اوڑھ کر جذبوں کی دھیمی آنچ میں پگھلی ہوٸ سی برف کی مانند رگوں میںآج بھی یہ دوڑتی پھرتی ہے لیکن تم سمجھتے ہومحبت ختم کر بیٹھےاسے تم دفن کر بیٹھےاور اس کی راکھ کو تم آگ میں دھواں بنا کر بھسم کر بیٹھےسنو جاناںمحبت چھوڑ بھی دو تمتعلق توڑ بھی دو تمخطوں کو پھاڑ بھی ڈالووہ سارے وصل کے لمحےتمہیں حق ہے بھلا ڈالومحبت کے سبھی لمحے سبھی جذبے مٹا ڈالومحبت مٹ نہیں سکتیمحبت مر نہیں سکتیمحبت خوں میں شامل ہےرگوں میں دوڈتی پھرتیکبھی یہ مِٹ نہیں سکتی!!! ...
آزاد نظم : سبین علی

آزاد نظم : سبین علی

شاعری
لکھنا اور باغبانی کرنا ایک جیسا کام ہےکئی بار  میری کتابوں میں سےسبزہ پھوٹ پڑتا ہےپھول لہلانے لگتے ہیںاور کئی بار مٹی میں لگیڈرائی سینیا کی قلم سےنظم امڈ آتی ہےپوٹونیا اور یوفوربیا کے پھولکہانی میں جا سموتے ہیںاور پرانی کتاب کے ورق پلٹتےہار سنگھار کے نارنجی پھول قرطاس پرمہکنے لگتے ہیںان کہانیوں میں وہ  کالی چڑیاگھونسا بناتی ہےجسے کوئی روشندانپناہ نہیں دیتاکبھی کبھی نظم آنسوؤں میں ڈھل جاتی  ہےگویا باڑ کے کناروں سےمٹی کو سیراب کرتا پانیچپکے سے بہہ جائےاور سبز گھاس پرشبنم مسکانے لگےفطرت میری کاوش سے بڑھ کرمہربان ہوتی ہے  مجھ پرآدھے ادھورے لفظوںاور سوکھی ٹہنیوں کوروئیدگی بخشتی ہےجا بجا لِلًی کے پھولسربسجود ہوتے ہیں ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact