Sunday, April 28
Shadow

Month: August 2021

وقت کے تقاضے اور بچوں کی حفاظت  -تحریر نائیلہ الطاف کیانی

وقت کے تقاضے اور بچوں کی حفاظت -تحریر نائیلہ الطاف کیانی

آرٹیکل
تحریر نائیلہ الطاف کیانی بدلتے ہوئے وقت کے تقاضے اور بڑھتی ہوئی ضروریات نے زندگی کے حقائق کو بہت بدل کر رکھ دیا ہے۔ والدین ہوں یا بچے ایک بھیڑ چال کا شکار ہیں، نہ والدین معروضی حالات کے مطابق فیصلے کر پا رہے ہیں اور نہ ہی بچے اپنے فیصلے کرتے وقت مستقبل کا کوئی لائحہ عمل ذہن میں رکھ رہے ہیں۔ سب وہی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جو دوسروں نے کیا ہے۔ مگر معاشرہ اس قدر آلودہ اور ناقابل بھروسہ ہو چکا ہے کہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے فیصلے کرتے ہوئے ان حالات کو یکسر ظاہراً کر دینا مسائل کو دعوت دینے کے مترادف بھی یو سکتا ہے۔ ایسے ہی کچھ حالات گزشتہ دنوں باغ میں پڑھائی کی غرض سے آئی ہوئی، ہاسٹل میں رہائش پذیر ایک لڑکی کے ساتھ پیش آئے جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا۔  ایس ایس پی باغ کو موصول ایک درخواست میں ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر دو خواتین طالبات نے ضلع باغ کے ایک پولیس کانسٹ...
پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر  کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزآزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اور سیاحتی ترقی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار یونس خان نے فنی مرکز براۓ خواتین ناڑ شیر علی خان میں نوجوان محقق اور قلمکار محسن شفیق کو باغ کے دیہی علاقوں بالخصوص ناڑ شیر علی خان کی تاریخ، ثقافت اور عوامی مسائل پر ایک بریفنگ دیتے ہوۓ کیا- محسن شفیق پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے بارے میں تحریری مقابلے کے سلسلے میں فیلڈ سروے کے لئے مظفرآباد سے خصوصی طور پر آۓ تھے - اس موقع پر پریس فار پیس فاوںڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے مہمانوں کو ادارے کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی , سماجی اور ادبی سر گرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اس موقع پر مقامی سماجی رہنما عامر علی گردیزی ...
ہماری زمین ایک منفرد سیارہ”تحریر:محمد ثناألحق

ہماری زمین ایک منفرد سیارہ”تحریر:محمد ثناألحق

آرٹیکل
تحریر:محمد ثناألحقہماری زمین گلیکسی کا سب سے منفرد سیارہ ہے جہاں ہم بستے ہیں۔سائنسدان کئی صدیوں سے زمین پر تحقیق کرتے چلے آرہے ہیں آۓ روز کوئی نہ کوئی نیا انکشاف سامنے آتا ہے۔زمین پر پاۓ جانے والے ٪90 آتش فشاں (لاوا) سمندر کے نیچے پاۓ جاتے ہیں ۔زمین پر موجود سب سے خشک ترین مقام انٹارکٹیکا کی ڈرائی ویلی ہے جہاں پر گزشتہ دو ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی۔ .سائنس دانوں کے مطابق ننانوے فیصد سونا زمین کے مرکز میں پایا جاتاہے ۔جہاں ہماری رسائی فی الحال ناممکن ہے۔حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے زمین اپنے خزانے اُگل دے گی۔زمین نظام شمسی کا وہ واحد سیارہ ہے جو ٹیک ٹانکس پلیٹس کےساتھ موجود ہے۔اگر یہ پلیٹس نہ ہوتیں تو زمین انتہائی گرم ہوتی جیسے کہ وینس سیارہ ۔زمین پر پایا جانے والا ستانوے فیصد پانی نمکین ہے۔جو کے پینے کے قابل نہیں ۔ باقی بچ جانے والے تین فیصد پانی کے حصّے میں سے دو تہ...
قومی کانفرنس برائے ادب اطفال   تحریر :محمد رمضان شاکر

قومی کانفرنس برائے ادب اطفال تحریر :محمد رمضان شاکر

آرٹیکل
تحریر محمد رمضان شاکر قومی کانفرنس برائے ادب اطفال ملتان میں جانے کی تیاری تو اسی دن شروع کر دی تھی جب واٹس ایپ پہ میسج ملا تھا۔میسج چونکہ نئے نمبر سے آیا تھا اس لیے تسکین دل اور تسلی دل کی خاطر علی بھائی سے رابطہ کیا۔کہ واقعی میں دعوت نامہ انہوں نے ہی بھجوایا ہے یا کہ کوئی ماموں بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔حالانکہ ہم پہلے سے ہی کافی بچوں کے ماموں ہیں۔خیر تسلی تو ہو گئی علی بھائی کی تصدیق سے۔ملتان جانے کی اتنی خوشی تھی کہ ایک دن پہلے ہی عازم سفر ہوئے ہمراہ اپنے ماموں زاد سہیل انجم کے اور جا پہنچے ان کے گھر کبیروالہ میں۔  اگلے دن ایک بجے گھر سے نکلے اور دھکم پیل ہوتے ہوئے پورے ساڑھے تین ملتان ٹی ہاؤس جا پہنچے۔سیڑھیاں چڑھ کے اوپر گئے تو رجسٹر تھامے ایک صاحب نے کہا یہاں انٹری کر دیں۔دھڑکتے دل اور کانپتے ہاتھوں جلدی جلدی نام ایڈریس لکھا اور ساتھ ہی کرن کرن روشنی گفٹ وصول کیا۔جیسے ہی پ...
وزیر اعظم ازاد کشمیر کون ہیں؟ تحریر : سردار محمد حلیم خان

وزیر اعظم ازاد کشمیر کون ہیں؟ تحریر : سردار محمد حلیم خان

آرٹیکل
سردار محمد حلیم خانسردار عبدالقیوم نیازی پٹھان نہیں ہیں۔کسی کے نیازی پکارنے پہ نیازی اپنے نام کے ساتھ ایسا چپکایا کہ یہ ان کے لءے ازاد کشمیر کا تاج بن گیا۔اپ درہ شیر خان کے دلی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ علاقہ مستقل بھارتی فاءرنگ کی زد میں رہتا ہے۔اس میں کوءی دو راءے نہی کہ ان کے نام کے ساتھ جڑے نیازی کے لاحقے نے وزریر اعظم پاکستان کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ پی ٹی اءی کی ٹیم میں ایک صاف ستھرے کردار کے مالک صوم و صلات کے پابند اور بیرسٹر صاحب اور گنڈا پور جیسی بیماری سے محفوظ ہیں۔سابق وزیر ہیں اور پارٹی کی مرکزی تنظیم کا حصہ ہیں۔عوام میں زبردست پذیراءی رکھتے ہیں۔اور جب جب وہ ہارے بہت کم مارجن سے ہارے ۔سیاست کا اغاز ممبر ڈسٹرکٹ کونسل پونچھ کی حیثیت سے کیا اورپہلی بار بڑے بھاءی سابق وزیر مال سردار غلام مصطفی  کے میٹرک کی پابندی کی زد میں انے کی وجہ سے...
ایک تحریری مقابلے کا احوال -تحریر : عطرت بتول نقوی

ایک تحریری مقابلے کا احوال -تحریر : عطرت بتول نقوی

ہماری سرگرمیاں
تحریر : عطرت بتول نقوی‎پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کی سائنسی ادب کے حوالے سے خدمات  ، نوجوانوں کو سائنس وٹیکنالوجی کے حوالے سے آ گاہی دینے ،ماحولیات کے حوالے سے شعور دینے کے سلسلے میں مقالہ نگاری کا ایک مقابلہ کروایا تھا -یہ ایک مفید مقابلہ تھا کیونکہ ان پر کچھ لکھنے کے لئے ان کی پندرہ کتابوں کا مطالعہ ضروری تھا اور ان کے کام پر گہرائی سے ریسرچ ضروری تھی اور اس ریسرچ کے دوران میری معلومات میں اضا فہ ہوا- ان کی کچھ کتب میں نے مصروفیات کی وجہ سے سر سری پڑھی تھیں لیکن ریسرچ کے دوران میں نے گہرائی سے مطالعہ کیا تو علم میں اضافہ ہوا ، مجھے ان کی کتاب ، لے سانس بھی آہستہ ، بہت پسند آ ئی ، اس میں اگرچہ سائنسی مضامین ہیں لیکن بے حد دلچسپ پیرائے میں ہیں اور ادبی چاشنی سے مزین ہیں اور بہت مفید موضوعات پر ہیں ، اس مقابلے کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن مبارک باد کی مستحق ہے ایسے ع...
انصاف کی منتظر جنت ارضی -تحریر : مریم جاوید چغتائی

انصاف کی منتظر جنت ارضی -تحریر : مریم جاوید چغتائی

آرٹیکل
تحریر : مریم جاوید چغتائی کتاب کب تک کُھلی رہے گیکبھی تو آغاذِ باب ہو گااُجاڑ دی جنھوں نے بستیاُن کا بھی حساب ہو گاوادیِ کشمیر کے سرسبز و بلند و بالا پہاڑ، وہ رنگ برنگی وادیاں،وہ تازہ ٹھنڈے پانی کے چشمے، سرسبز چادر اُوڑھے خوبصورت کھیت، وہ حسین رنگین پتوں والے درخت، ٹھنڈی اور تازہ ہوائیں وہ پرندوں کی خوبصورت آوازیں وہ خوشگوار موسم کو محسوس کرتے ہوئے ہم کشمیر کی سرزمین کے بارے میں کچھ الفاظ بیان کرتے ہیں تو ہماری روح کو راحت دل کو سکون ملتا ہے مگر اس حسین وادی جیسے جنت نظیر کا نام دیا گیا ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے ہمارے پاس الفاظ کم پڑ جاتے ہیں کہ ہم اس جنت کی خوبصورتی بیان کر سکیں۔ اس قدر خوبصورت وادیاں، بلندو بالا پہاڑ، ندی نالے، سرسبز کھیت، تازگی بھری ہوائیں، وہ بزرگوں کا بچوں کو لے کر بیٹھنا اور تاریخی کہانیاں سُنانا وہ ماؤں کا اپنے بچوں کو اس سرزمین پر قربا...
پریس فار پیس فاونڈیشن کی ایک پروقار تقریب کا احوال / ایمان فاطمہ

پریس فار پیس فاونڈیشن کی ایک پروقار تقریب کا احوال / ایمان فاطمہ

ہماری سرگرمیاں
تحریر:  ایمان فاطمہبچوں کے ادب پر گہری دسترس رکھنے والی معروف ادبی شخصیت محترمہ تسنیم جعفری کی ادبی خدمات و شخصیت پر تحریری مقابلے کے انعام یافتگان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی شاندار تقریب جو 31 جولائی ہفتہ کی شام کو لاہور قذافی اسٹیڈیم کے پنجابی کمپیکس کے ھال میں منعقد کی گی تھی ۔۔میری خوش قسمتی مجھے بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔۔اس روز موسم بھی سہانا ہو رہا تھا ۔لاہور کو گہرے کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور کسی بھی وقت بے ایمان بادل کاروائی کر سکتے تھے ۔ مگر ہم بھی اپنی دھن کے پکے تھے موسم کی خرابی اور تیز ترین بارش بھی اس تقریب میں جانے سے نہ روک سکی ۔میں نے موسم کی صورت حال دیکھتے ہوئے آٹو کروا کر بھتیجے کو ہمرا ہ لیا ۔اور ہم بروقت ہال پہنچ گے ۔ میں جب پہنچی تو ہال کی سج دھج سے بہت متاثر ہوئی ۔ ہال رنگا رنگ بینرز اورمختلف خوبصورت کارڈز اور تتلیوں والے کا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact