Wednesday, May 1
Shadow

ہماری زمین ایک منفرد سیارہ”تحریر:محمد ثناألحق

تحریر:محمد ثناألحق
ہماری زمین گلیکسی کا سب سے منفرد سیارہ ہے جہاں ہم بستے ہیں۔سائنسدان کئی صدیوں سے زمین پر تحقیق کرتے چلے آرہے ہیں آۓ روز کوئی نہ کوئی نیا انکشاف سامنے آتا ہے۔
زمین پر پاۓ جانے والے ٪90 آتش فشاں (لاوا) سمندر کے نیچے پاۓ جاتے ہیں ۔
زمین پر موجود سب سے خشک ترین مقام انٹارکٹیکا کی ڈرائی ویلی ہے جہاں پر گزشتہ دو ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی۔ .سائنس دانوں کے مطابق ننانوے فیصد سونا زمین کے مرکز میں پایا جاتاہے ۔جہاں ہماری رسائی فی الحال ناممکن ہے۔حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے زمین اپنے خزانے اُگل دے گی۔
زمین نظام شمسی کا وہ واحد سیارہ ہے جو ٹیک ٹانکس پلیٹس کےساتھ موجود ہے۔اگر یہ پلیٹس نہ ہوتیں تو زمین انتہائی گرم ہوتی جیسے کہ وینس سیارہ ۔
زمین پر پایا جانے والا ستانوے فیصد پانی نمکین ہے۔جو کے پینے کے قابل نہیں ۔ باقی بچ جانے والے تین فیصد پانی کے حصّے میں سے دو تہائی حصہ برفانی چوٹیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
اس کے بعد بچ جانے والا زیادہ تر پانی زمین سے اس حد تک نیچے ہے کہ وہاں تک رسائی ناممکن ہے۔دنیا کا نوے فیصد کچرا سمندر میں پایا جاتا ہے اور  یہ زیادہ پلاسٹک  پر مشتمل ہوتا ہے اور اس طرح گلیکسی میں زمین ہی وہ واحد سیارہ ہے جہاں پانی  موجود ہے۔  تو معلوم ہوا کے زمین پر پینے کے قابل پانی نہایت ہی کم ہے مگر پھر بھی وہ رازق ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق پینے کا پانی عطاء کر رہا ہے۔اس نعمت پر ہمیں اللّہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے ۔
اگر زمین کے مدار سے باہر نکل کر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ چمکنے والا سیارہ زمین ہی ہے کیونکہ سورج کی روشنی جب زمین پر پاۓ جانے والے پانی پر پڑتی ہے تو یہ سیارہ نہایت ہی روشن نظر آتا ہے۔
زمین کی دور سے کھینچی جانے والی تصویر کا فاصلہ 3.7بلین میل تھا اور اس تصویر کو دی ڈاٹ بلو پیل  کہا جاتا ہے۔
اوزون سکڑ رہی ہے اور 2021 میں گزشتہ دہائی کے مقابلے میں یہ زیادہ سکڑی ہے اور تہہ باریک سے باریک ہو رہی ہے۔
ہماری زمین پر صرف ایک ہی چاند ہے۔جبکہ سائنسدانوں کے مطابق ہماری گلیکسی میں تقریباً ستائیس چاند اور بھی ہیں۔
تکنیکی اعتبار سےایک دن میں چوبیس گھنٹے نہیں ہوتے کیونکہ سورج زمین کے گرد اپنا چکر پورا کرنے میں تئیس گھنٹے چھپن منٹ اور چار سکینڈ لگاتا ہے۔
سائنسدانوں کے نظریے کے مطابق زمین دو طرح گھوم رہی ہے۔”اپنے گرد اور سورج کے گرد” اپنے گرد465.1میٹر فی سکینڈ اور سورج کے گرد 29.8کلو میٹر فی سکینڈ کی انتہائی تیز سپیڈ سے گھوم رہی ہے۔
اس طرح گلیکسی میں یہ واحد سیارہ ہے جہاں زندگی کا وجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact