Monday, April 29
Shadow

Day: June 4, 2021

جمیل اختر جمیل۔ شاعر۔سدھنوتی – آزاد کشمیر

جمیل اختر جمیل۔ شاعر۔سدھنوتی – آزاد کشمیر

Writers, رائٹرز
آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے گاؤں گلہ پانیالی میں پیدائش ہوئی۔پروفیسر عبدالعلیم صدیقی مرحوم کی سرپرستی میں شعر و ادب کی طرف راغب ہوئی اور باقاعدہ اصلاع لی۔ محمد جمیل اختر سے جمیل اختر جمیل ہونے میں ڈاکٹر ماجد محمود،ضیا الرحمان ضیا،سہراب کاوش اور آصف اسحاق کا ساتھ میسر رہا۔جمیل اختر جمیل لکھنے کے ساتھ ساتھ ترنم کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔بزم ِ فکر و سخن کے باقاعدہ رکن جمیل اختر جمیل شاعری میں بالخصوص رباعی اور غزل میں شہرت رکھتے ہیں۔آپ نے پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے فلسفے کی تعلیم حاصل کی اور۲۰۰۹ء میں پیشہ پیغمبری تدریس سے جُڑ گئے۔ جمیل اختر جمیل کا ایک شعر بہت مشہور ہوا جو آپ کی غزل کا مقطع ہے۔ منتظر ہیں جمیلؔ برسوں سے آنے والوں کو کیا ہوا جانے اس کے علاوہ آپ کی شاعری سے چند اشعار ملاحظہ ہوں: افسانہٗ ہستی ہے فقط غم کی کہانی قصہ یہ گل تر کا ہے شبنم کی زبانی نم چشمِ تمنا...
کووڈ : جینا عتاب ، مرنا عذاب تحریر : ش م ا حمد

کووڈ : جینا عتاب ، مرنا عذاب تحریر : ش م ا حمد

آرٹیکل
تحریر : ش م احمد     کووڈ ۔ ۱۹کی دوسری لہر ابھی تک شد ومد سے برقرار ہے ، مہاماری کی قہرمانیاں پوری شدت وحدت کےساتھ جاری ہیں ، انسانیت کا  جنازہ اُٹھ رہاہے۔ گھمبیر حالات کی بابت جاننے کے لئے سرکاری اعداد وشمار پر اعتبار کیجئے تو وائرئس متاثرہ مریضوں کی یومیہ تعدادچار لاکھ سے گھٹ اب ڈھائی لاکھ تک محدود ہے ، جب کہ مرنے والوں کی یومیہ تعداد ابھی تک چار ہزار کا ہندسہ چھوڑنے کانام نہیں لےرہی ہے ۔ واضح ر ہے کووڈ کے بارے میں سرکاری سیسنس کو عام لوگ اور سوشل میڈیا ناقابل ِ اعتباربتا تے ہیں ۔ اُن کے پاس مہاماری کے تعلق سے حالات وحقائق کی جو تصویر ہے ،وہ سرکاری دعوؤںسےبالکل مختلف ہے۔ اس تصویر کو مبنی بر صداقت مانئے تو کووڈ ملک بھر میں روزانہ بلا روک ٹوک انسانوں کو نگل رہاہے اور یہ کہ اصل آنکھڑے چھپا کر اربابِ اقتدار اپنی ناکامیوں کی لیپا پوتی کررہےہیں۔ ایسے میںیہ تہلکہ آمیز خبریں س...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact