Sunday, April 28
Shadow

Day: June 1, 2021

میرپورہ کالج کا مجلہ” بِساط” تحریر:عطا الرّحمان جگوال

میرپورہ کالج کا مجلہ” بِساط” تحریر:عطا الرّحمان جگوال

تبصرے
تحریر:عطا الرّحمان جگوال ؎ اب کا نھیں یہ ساتھ صدیوں کا ساتھ ہے     تشکیل ارض پاک میں اردو کا ہاتھ ہے بساط حُبِ اُردُو سے سرشار،صاحبِ طرز ادیب،محقق،مصنف،نقاد،منتقد فرہاد احمد فگارؔ صاحب کی اردو سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔متفرق موضوعات سے آراستہ یہ خُوب صُورت علمی و ادبی مجلہ فرہاد کی ایک نادر کاوش ہے،جو تشنگان علم و ادب کے لیے سود مند ثابت ہو گی آج جنابِ فرہاد احمد فگارؔ (لیکچرر اُردُو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج میرپورہ) کی طرف سے ارسال کردہ مجلہ "بِساط" موصول ہوا۔ ضلع نیلم کے کالج میگزین کی تاریخ کا یہ پہلا شمارہ ہے جس کی داغ بیل ڈالنے اور مختلف جاں گسل مراحل سے گزار کر کتابی شکل میں ہمارے سامنے لانے کا سہرا موصوف کے سر سجتا ہے۔بساط ایک ایسی بساط سے مملو ہے جس میں اردو زبان کو فروغ دینے اور درست املا و تلفظ کو رواج دینے کی سعی کی گئی ہے۔ شومئی قسمت اردو زبان کافی عرصہ تک...
نظم / پروفیسر رضوانہ انجم

نظم / پروفیسر رضوانہ انجم

شاعری
 پروفیسر رضوانہ انجم زندگی کے رستوں میں دھوپ جب بکھر جائے ابر جب ٹھہر جائے آنکھ جب سفر میں ہو رنگ جب نظر میں ہوں دل کسی کی یادوں میں ڈوب کر ابھرتا ہو سانس جب معطر ہوں  پھر کسی کی خوشبو سے پھر کسی کی باتوں سے دل فریب کھاتا ہو پھر تمہیں دعاؤں میں کوئی یاد آتا ہو نیم شب نمازوں میں اشک پھر بہاؤ تم پھر کسی کی چاہت میں رب کو بھی مناؤ تم پھر کسی کو مانگو تم اور پھر نہ پاؤ تم سوچ لینا قسمت میں  اور کوئی چاہت ہے ٹوٹ کر بکھرنے کی بچ گئے تو جی لینا۔۔۔۔۔۔ ورنہ سوچ لینا یہ حادثے محبت کے جان لیوا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ حادثے محبت کے جان لیوا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact