Saturday, April 27
Shadow

Day: April 3, 2021

ناز مظفر آبادی کی تازہ غزل

ناز مظفر آبادی کی تازہ غزل

شاعری, غزل
ناز مظفر آبادی  زیرِطبع ساتویں شعری مجموعہ"فاصلہ"سے  جو بن مطلب نہیں ملتا کسی سے  ہمیں مطلب نہیں اُس مطلبی سے  اُسے جب تک نہیں دیکھا تھا میں نے  شغف مجھ کو نہیں تھا شاعری سے  رگِ جاں سے بھی جو نزدیک تر تھے اب اُن سے رابطے ہیں واجبی سے  تمہاری بزم سے ہم تنگ آکر چلے جائیں گے اک دن خامشی سے  کبھی یہ بھول کر بھی مت سمجھنا کہ سمجھوتا کریں گے زندگی سے  بہت سے لوگ تائب ہو چکے ہیں  مرے منصف تمہاری منصفی سے  بظاہر اُس کے خط میں کچھ نہیں تھا  وہی دوچار جملے سرسری سے  اُٹھاتا ہے ہمیشہ فائدہ وہ  شرافت سے ہماری سادگی سے  عجب حالات میں نکلے بالآخر  کہ پہلے اُس کے دل پھر نوکری سے ...
بے روزگاری : جرائم کی ماں، تحریر شبیر ڈار

بے روزگاری : جرائم کی ماں، تحریر شبیر ڈار

آرٹیکل
شبیر ڈار               بےروزگاری ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جو معاشرے کے امن و سکون کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے . عہد حاضر میں کورونا وائرس جس تناسب سے پھیل رہااس سے زیادہ بےروزگاری بڑھ رہی ہے . نوجوان طبقہ جو کسی بھی قوم کی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہ بےروزگاری کے مسئلہ سے دوچار ہے . اس مسئلہ سےنوجوان طبقہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہا اور ذہنی تناؤ انہیں نشہ خوری اور جرائم کی جانب دھکیل رہا ہے . جس سے اخلاقی و سماجی برائیاں جنم لے ہی ہیں  .            عہد حاضر میں اگر ہم عصمت فروشی ، چوری ، ڈاکہ زنی ، بے ایمانی ، نشہ خوری اور دیگر جرائم کا جائزہ لیں تو اس میں سب سے بڑا کردار بے روزگاری کا ہے . اگر نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جائے تو جرائم کی شرح میں کمی آ سکتی ہے . نوجوان طبقہ کو جب اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں روزگار نہ ملے تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے او...
وقت کے معاشی فوائد- سالک محبوب اعوان

وقت کے معاشی فوائد- سالک محبوب اعوان

آرٹیکل
سالک محبوب اعوان آج موضوعِ بحث وقت تھا اور مجھے حیرت تھی کہ اس موضوع پر کیا بات ہو سکتی ہے؟ وقت تو وقت ہے اور گزر جاتا ہے تاہم کچھ وقت کے بعد مجھے احساس ہونا شروع ہو گیا کہ ہے یہ علمی بحث اور کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا ۔ تمام ہی علوم اپنے اپنے  انداز میں وقت کے موضوع کو وقت دے رہے تھے کہ علمِ معاشیات کا وقت شروع ہوا۔  محفل پر ایک نظر دوڑاتے ہوئے علمِ معاشیات گویا ہوا ، دیکھیں آپ سب نے ہی بہت علمی گفتگو کی اور اپنے اپنے دائرۂ کار میں وقت کو اچھا وقت دیا۔ ظاہر ہے کہ وقت ایسی اٹل حقیقت ہے کہ کوئی اس سے انکار کر نہیں سکتا اور ہر علم کے ساتھ وقت  کا کوئی نہ کوئی تعلق ہو گا اور علمِ معاشیات کے ساتھ بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔ دیکھیں وقت بدلتا ضرور ہے مگر وقت کا کوئی اختتام نہیں ہے اور وقت کے اسی بدلنے کے صلاحیت میں ہی قدرت نے اس کی اہمیت چھپا رکھی ہے۔ وقت میں پیدا ہونے والے بدلاؤ کا...
مقبول معاشی نظریات کی موت -تحریر: ڈاکٹر عتیق الرحمن

مقبول معاشی نظریات کی موت -تحریر: ڈاکٹر عتیق الرحمن

آرٹیکل
تحریر: ڈاکٹر عتیق الرحمن گرافس : ٹریڈنگ اکنامکس آج تک ہم لوگوں نے یہی پڑھا کہ اگر منی سپلائی اور جی ڈی پی میں مطابقت نہیں ہو گی، تو منی سپلائی میں اضافہ افرط زر یاانفلیشن کا سبب بنے گالیکن آپ ذرا تینوں گراف پر نظر ڈالئے، یہ کینیڈا جرمنی اور انگلینڈ کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ گراف میں منی سپلائی اور انفلیشن کا ڈیٹا دیا گیا ہے۔ ایک بات تینوں گراف سے واضح ہے کہ تینوں ممالک میں 2020 کے اوائل میں منی سپلائی میں اضافہ کی رفتار اچانک بڑھ گئی۔ یہ اس پیسہ کی وجہ سے ہے جو ان ممالک نے کرونا سے نمٹنے کیلئے معیشت میں پمپ کیا۔ اسی کو سنٹرل بنک سے قرض لینا بھی کہتے ہیں، سینیوریج بھی کہتے ہیں، اور پبلک ڈیبٹ بھی۔ اب ہم جو اکنامکس پڑھی یا پڑھائی، اس کے مطابق اکنامک ایکٹیویٹی کے کم ہونے اور منی سپلائی کے زیادہ ہونے سے افراط زر کا طوفان آجانا چاہئے۔ لیکن یہ گراف بتلاتے ہیں کہ جب سے ان ممالک می...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact