معاشرےکا اخلاقی بگاڑ -تحریر : شبیر احمد ڈار
تحریر : شبیر احمد ڈار معاشرہ افراد کے ایسے گروہ کا نام ہے جہاں سب مشترکہ مفاد کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں ۔ معاشرے میں انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ عہد حاضر میں ہمارا معاشرہ تیزی سےبگاڑ کی راہ پرگامزن ہے ۔ معاشرے میں احساس ختم ہو رہا اور خوفناک وحشت و درندگی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں ۔ آج معاشرے میں ایسے سانحات رونما ہو رہے ہیں جن کو دیکھ اور سن کر رونگھٹے ہو جاتے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ ایک ہی بات ذہن میں آتی جو معاشرہ امن و سکوں کی علامت تھا آج جنگلی حیوانوں میں بدل چکا ہے ۔ اخلاقیات سے وابستہ رہنے والی قومیں ہی اس دنیا میں عروج پاتی ہیں مگر بد قسمتی سے ہم نے اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیا ہے ۔ قرآن و سنت کو چھوڑ دیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پھنس کر رہ چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا ...