Sunday, May 19
Shadow

Tag: فرح ناز

غزل۔ فرح ناز ۔ کراچی

غزل۔ فرح ناز ۔ کراچی

شاعری
فرح ناز محبتوں کا عروج دیکھا عروج کا بھی زوال دیکھاسمندرو ں کا سکون دیکھا سکون کا پھر اچھا ل دیکھاکلام ان کا تھا دھیما دھیما نظر بھی ان کی جھکی جھکی تھیجو چشم مینا اٹھی تو ہم نے نظر میں ان کے سوال دیکھاخطائیں کرنا ہماری عادت تو معاف کر نا تمہاری خصلتجو اب کہ جرم وفا کیا تو سب ہی نے تیرا جلال دیکھابدل گیا ہے سب ہی کا لہجہ کہ موسموں کا مزاج بدلادکھوں پہ احباب مسکرائے خوشی پہ میری ملال دیکھاہے زندہ اب بھی ضمیر ان کا کہ جب چڑھایا گیا میں سولیپسینہ ماتھے پہ میں نے دیکھا کہ جذبۂ انفعال دیکھامیری غزل کو سنوار دے جو میں ایسا فنکار ڈھونڈتی ہوںجو اس کو دیکھا غزل میں یکدم ہی طیف عکس جمال دیکھاوہ تپتے صحرا میں ابر کر دے وہ چاہے راتوں کو سحرکردےاسی کی قدرت کے ہیں کرشمے اسی کا ہم نے کمال دیکھا ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact