Thursday, May 2
Shadow

Tag: شمیم خان

پہاڑی لوگ اور زبان تاریخ کے آئینے میں

پہاڑی لوگ اور زبان تاریخ کے آئینے میں

آرٹیکل
تحریر : شمیم خان یوں تو ہر وہ شخص پہاڑی ہے جو پہاڑ کی گود میں سکونت پذیر ہے ۔ اس اعتبار سے گجر، کیرت ، کدی اور کھش سبھی پہاڑی قبیلے ہیں۔ مگر خصوصی تاریخی ، سماجی اور سیاسی حالات نے پہاڑی کو اصطلاح کا روپ دیا ہے۔ لفظ پہاڑی زبان پر اتے ہی ایک خاص قبیلے کا تاثر ذہن میں ابھرتا ہے ۔ اس طرح یہ لفظ نسلی شناخت بن گیا ہے۔زمانہ قدیم سے لے کر آج تک جس قبیلے کو سنسکرت میں کھش اور مغربی دستاویزات میں کیسایٹ کہا گیا ہے ۔ وہی لوگ اب پہاڑی کہلاتے ہیں۔ نہ صرف لوگ بلکہ انکی زبان بھی پہاڑی کہلاتی ہے۔ اسطرح ایک عام سا لفظ ذو معنی اصطلاح بن گیا ۔ جس کے معنی ہر اصطلاح کی طرح سکہ بند اور مقرر ہیں۔ کھشوں کو کھس ، کھاو، کھکھ اور دوسرے کہیں ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ کشمیر کی تاریخ میں جن لوگوں کو بمبہ یا بمئ کہا گیا ، انکا تعلق بھی کھشوں سے ہے۔ ویدک دور میں کھشوں کا ذکر نہیں ملتا لیکن مہابھارت اور اسکے بع...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact